🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. في فضل الأذان وثوابه
اذان کی فضیلت اور اس کا ثواب
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 2361 (کل: 21 مقامات، 10 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 2361، 2363
مسند عبداللہ بن عمر: 13
مسند احمد: 13789
مسند الشهاب: 235
الفتح الربانی: 1255
صحیح ابن حبان: 1670
المستدرک علی الصحیحین: 5327، 6488
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1831، 1833، 1834، 1835، 1837، 1839، 15636
المعجم الکبیر للطبرانی: 5100، 13852
المعجم الاوسط: 2851، 6309، 6851
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1833
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نِعْمَ الْمَرْءُ بِلَالٌ، وَلَا يَتْبَعُهُ إِلَّا مُؤْمِنٌ، وَهُوَ سَيِّدُ الْمُؤَذِّنِينَ، وَالْمُؤَذِّنُونَ أَطْوَلُ النَّاسِ أَعْنَاقًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حُسَامُ بْنُ مِصَكٍّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بلال اچھا آدمی ہے، اور کوئی مؤمن ہی اس کی پیروی کرے گا وہ اذان دینے والوں کا سردار ہے، اور اذان دینے والے لوگ قیامت کے دن سب سے زیادہ لمبی گردنوں والے ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسام بن مصک ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1833]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5119، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2872»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1834
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمُؤَذِّنُونَ أَطْوَلُ النَّاسِ أَعْنَاقًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قیامت کے دن اذان دینے والے لوگ سب سے زیادہ طویل گردنوں والے ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1834]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1835
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمُؤَذِّنُونَ أَطْوَلُ النَّاسِ أَعْنَاقًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو الصَّلْتِ الْبَصَرِيُّ، قَالَ الْمِزِّيُّ: رَوَى عَنْهُ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَلَمْ يَذْكُرْ غَيْرَهُ. وَقَدْ رَوَى عَنْهُ ابْنُهُ خَالِدُ بْنُ أَبِي الصَّلْتِ فِي الطَّبَرَانِيِّ فِي هَذَا الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قیامت کے دن اذان دینے والے لوگ سب سے زیادہ طویل گردن والے ہوں گے“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوصلت بصری ہے۔ امام مزی کہتے ہیں: علی بن زید نے اس سے روایت نقل کی ہے: انہوں نے اس کے علاوہ کسی اور کا ذکر نہیں کیا حالانکہ اس کے بیٹے خالد بن ابوصلت نے اس سے روایت نقل کی ہے، جو معجم طبرانی نے مذکور ہے، اور وہ یہ حدیث ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1835]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1837
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: وَدِدْتُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْطَانَا النِّدَاءَ. قُلْتُ: لِمَ؟ قَالَ: لِأَنَّهُمْ أَطْوَلُ أَهْلِ الْجَنَّةِ أَعْنَاقًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میری یہ خواہش تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اذان دینے کی خدمت ہمارے سپرد کر دیتے راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: وہ کیوں؟ انہوں نے فرمایا: کیونکہ قیامت کے دن اہل جنت میں سے ان کی گردنیں سب سے زیادہ لمبی ہوں گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن یحیی بن عروہ ہے، اور وہ متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1837]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1839
وَعَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَنَسٍ - فِيمَا أَحْسَبُهُ رَفَعَهُ - قَالَ:" الْمُؤَذِّنُونَ أَطْوَلُ النَّاسِ أَعْنَاقًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالْأَعْمَشُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَنَسٍ.
اعمش نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت نقل کی ہے: راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے اسے ”مرفوع“ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اذان دینے والے لوگ قیامت کے دن سب سے زیادہ طویل گردن والے ہوں گے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اعمش نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1839]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15636
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" نِعْمَ الْمَرْءُ بِلَالٌ، وَهُوَ سَيِّدُ الشُّهَدَاءِ، وَالْمُؤَذِّنُونَ أَطْوَلُ النَّاسِ أَعْنَاقًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حُسَامُ بْنُ مِصَكٍّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بلال اچھا آدمی ہے، وہ شہداء کا سردار ہے، اور اذان دینے والے لوگ قیامت کے دن سب سے لمبی گردن والے ہوں گئے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسام بن مصک ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15636]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2693)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5100
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ قَالَا: ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَنَا حُسَامُ بْنُ مِصَكٍّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نِعْمَ الْمَرْءُ بِلَالٌ ، وَلَا يَتَّبِعُهُ إِلَّا مُؤْمِنٌ، وَهُوَ سَيِّدُ الْمُؤَذِّنِينَ، وَالْمُؤَذِّنُونَ أَطْوَلُ النَّاسِ أَعْنَاقًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلال کیا ہی اچھا آدمی ہے، اس کی پیروی صرف مومن ہی کرتا ہے، وہ مؤذنین کا سردار ہے، اور مؤذن قیامت کے دن سب سے لمبی گردنوں والے ہوں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5100]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 209، حدیث 5119»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 5279، والبزار فى «مسنده» برقم: 4338، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 2357، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5118، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2851»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13852
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ ، قَالَ: حَثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ ، قَالَ: حَثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ: وَدِدْتُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطَانَا النِّدَاءَ، قُلْتُ: لِمَ ذَاكَ؟ قَالَ: لِأَنَّهُمْ أَطْوَلُ أَهْلِ الْجَنَّةِ أَعْنَاقًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”میری خواہش ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اذان دینے کی سعادت عطا فرماتے۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے پوچھا: ایسا کیوں؟ فرمایا: ”کیونکہ وہ (مؤذن) قیامت کے دن اہلِ جنت میں سب سے لمبی گردنوں والے ہوں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13852]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 106، حدیث 255»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 6408، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6309»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2851
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ: نَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الشَّاذَكُونِيُّ قَالَ: نَا سَهْلُ بْنُ حُسَامِ بْنِ مِصَكٍّ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَوْفٍ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: نِعْمَ الرَّجُلُ بِلَالٌ ، وَالْمُؤَذِّنُونَ أَطْوَلُ النَّاسِ أَعْنَاقًا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا حُسَامُ بْنُ مِصَكٍّ .
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کیا ہی بہترین مرد ہیں، اور مؤذن (قیامت کے دن) لوگوں میں سب سے لمبی گردنوں والے (یعنی بلند مرتبہ) ہوں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”قتادہ رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف حسام بن مصک رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2851]
تخریج الحدیث: «قال الطبراني: لم يروه عن قتادة إلا حسام بن مصك «الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام، ج 4، ص 133» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 5279، والبزار فى «مسنده» برقم: 4338، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 2357، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5118، 5119»

الحكم على الحديث:
تفرد به حسام بن مصك عن قتادة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6309
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ قَالَ: وَدِدْتُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطَانَا النِّدَاءَ I "، قُلْتُ: لِمَ ذَاكَ؟ قَالَ: إِنَّهُمْ أَطْوَلُ أَهْلِ الْجَنَّةِ أَعْنَاقًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ [ ابْنُ ] الْمُنْذِرِ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میری خواہش تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اذان (پکارنے) کی ذمہ داری عطا فرما دیتے“۔ میں نے عرض کیا: وہ کس لیے؟ انہوں نے فرمایا: ”بیشک قیامت کے دن وہ (موذن) جنتیوں میں سب سے لمبی گردنوں والے ہوں گے“۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام سے صرف عبداللہ بن محمد بن یحییٰ نے روایت کیا ہے، اس کی روایت میں ابراہیم بن منذر منفرد ہیں، اور سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6309]
تخریج الحدیث: «قال الطبراني: و لم يروه عن هشام عن أبيه إلا عبد الله بن محمد بن يحيى تفرد به إبراهيم بن المنذر ولا يروى عن ابن الزبير إلا بهذا الإسناد «الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام، ج 4، ص 133» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 6408، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14838»

الحكم على الحديث:
تفرد به إبراهيم بن المنذر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں