🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 39973 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 39973
مسند احمد: 2667
صحیح ابن حبان: 1000
المعجم الکبیر للطبرانی: 12724
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38345 ترقیم الشثری: -- 39973
حدثنا ابن علية ، عن الجريري ، عن ابي نضرة ، عن ابي سعيد الخدري قال: حدثنا زيد بن ثابت ، عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قال: تعوذوا بالله من الفتن ما ظهر منها وما بطن. قلنا: نعوذ بالله من الفتن ما ظهر منها وما بطن.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س، ع].
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٨٦٧)، وأحمد (٢١٦٥٨).

حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ ہم سے حضرت زید بن ثابت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کیا آپ نے ارشاد فرمایا: فتنوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگو جو ظاہری فتنے ہیں اور جو پوشیدہ ہیں ہم نے عرض کیا ہم پناہ مانگتے ہیں اللہ کی فتنوں سے جو ان میں ظاہری فتنے ہیں اور جو باطنی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 39973]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2867، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22060، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 254، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 12400، 31079، 40246، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5203، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4784، ترقيم محمد عوامة: 38345»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2667
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يُونُسُ ، حَدَّثَنَا الْبَرَاءُ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ الْغَنَوِيَّ , عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَلَى مِنْبَرِ أَهْلِ الْبَصْرَةِ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَعَوَّذُ فِي دُبُرِ صَلَاتِهِ مِنْ أَرْبَعٍ، يَقُولُ:" أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ النَّارِ، وَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الْفِتَنِ، مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ، وَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ فِتْنَةِ الْأَعْوَرِ الْكَذَّابِ".
ابونضرہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما جامع بصرہ کے منبر پر رونق افروز تھے، میں نے انہیں یہ فرماتے ہوئے سنا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے بعد چار چیزوں سے پناہ مانگتے تھے اور فرماتے تھے کہ «أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَأَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنْ عَذَابِ النَّارِ وَأَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنْ الْفِتَنِ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ وَأَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنْ فِتْنَةِ الْأَعْوَرِ الْكَذَّابِ» ”میں عذاب قبر سے اللہ کی پناہ میں آتا ہوں، میں عذاب جہنم سے اللہ کی پناہ میں آتا ہوں، میں ظاہری اور باطنی فتنوں سے اللہ کی پناہ میں آتا ہوں اور میں اس کانے دجال کے فتنے سے اللہ کی پناہ میں آتا ہوں جو بہت بڑا کذاب ہوگا۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2667]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف، البراء بن عبدالله ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1000
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ فِي حَائِطٍ لِبَنِي النَّجَّارِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ عَلَى بَغْلَةٍ، فَحَادَتْ بِهِ بَغْلَتُهُ، فَإِذَا فِي الْحَائِطِ أَقْبُرٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ يَعْرِفُ هَؤُلاءِ الأَقْبُرَ؟" فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" مَا هُمْ؟" قَالَ: مَاتُوا فِي الشِّرْكِ، قَالَ:" لَوْلا أَنْ لا تَدَافَنُوا، لَدَعَوْتُ اللَّهَ أَنْ يُسْمِعَكُمْ عَذَابَ الْقَبْرِ الَّذِي أَسْمَعُ مِنْهُ، إِنَّ هَذِهِ الأُمَّةَ تُبْتَلَى فِي قُبُورِهَا". ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ، فَقَالَ: " تَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ النَّارِ، وَعَذَابِ الْقَبْرِ، وَتَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنَ الْفِتَنِ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ، تَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ" .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ بنو نجار کے ایک باغ میں موجود تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت ایک خچر پر سوار تھے، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لے کر بدک گیا (اور ایک طرف ہٹ گیا) اور باغ میں کچھ قبریں موجود تھیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”ان قبروں کے بارے میں کون جانتا ہے؟“ ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”یہ کون تھے؟“ ان صاحب نے عرض کی: یہ شرک پر مرے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ تم ایک دوسرے کو (یعنی اپنے مردوں کو) دفن کرنا چھوڑ دو گے تو میں اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرتا کہ وہ تمہیں قبر کے عذاب کے حوالے سے وہ (آوازیں) سنائے جو میں نے سنی ہیں، بے شک اس امت کی ان کی قبروں میں آزمائش ہو گی۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری طرف رخ کیا اور ارشاد فرمایا: ”جہنم کے عذاب اور قبر کے عذاب سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگو، ظاہری اور باطنی فتنوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگو، دجال کے فتنے سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 1000]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: انفرد به المصنف من هذا الطريق «رقم طبعة با وزير 996»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم، وخالد: هو ابن عبد الله الواسطي، وأبو نضرة إسمه: المنذر بن مالك.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12724
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ (ح) .
وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ دَاوُدَ أَبُو صَالِحٍ الْحَرَّانِيُّ ، قَالَا: ثَنَا الْبَرَاءُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْغَنَوِيُّ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا نَضْرَةَ يَقُولُ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَعَوَّذُ فِي دُبُرِ صَلَاتِهِ مِنْ أَرْبَعٍ يَقُولُ: " أَعُوذُ بِاللهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ أَعُوذُ بِاللهِ مِنْ عَذَابِ النَّارِ أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الْفِتَنِ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ، أَعُوذُ بِاللهِ مِنْ فِتْنَةِ الْأَعْوَرِ الْكَذَّابِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز کے آخر میں چار چیزوں سے پناہ مانگا کرتے تھے، فرماتے: ”اے اللہ! میں قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں، میں جہنم کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں، میں ظاہری اور پوشیدہ فتنوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور میں کانے دجال کے فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12724]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 166، حدیث 12779»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں