🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابُ مَا جَاءَ فِي صِيَامِ التَّطَوُّعِ وَالْخُرُوجِ مِنْهُ قَبْلَ تَمَامِهِ
باب: نفلی روزہ رکھنے اور مکمل ہونے سے پہلے چھوڑ دینے کے بارے میں کیا کہا گیا؟
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 2239 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
سنن دارقطنی: 2239، 2241
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2210 ترقیم الرسالہ : -- 2239
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الزَّعْفَرَانِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَوَادَةَ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حُمَيْدٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُبَيْدٍ ، قَالَ: صَنَعَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ طَعَامًا فَدَعَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابَهُ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: إِنِّي صَائِمٌ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صَنَعَ لَكَ أَخُوكَ وَتَكَلَّفَ لَكَ أَخُوكَ، أَفْطِرْ وَصُمْ يَوْمًا مَكَانَهُ" . هَذَا مُرْسَلٌ.
ابراہیم بن عبید بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے کھانا تیار کیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے بعض اصحاب کی دعوت کی، تو حاضرین میں سے ایک صاحب نے کہا: میں نے روزہ رکھا ہوا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے بھائی نے تمہارے لیے کھانا تیار کیا ہے، تمہارے بھائی نے تمہارے لیے اہتمام کیا ہے، تم روزہ توڑ دو اور پھر کسی دن روزہ رکھ لینا۔“ یہ روایت مرسل ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2239]
ترقیم العلمیہ: 2210
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8452، 14650، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2239، والطيالسي فى ((مسنده)) برقم: 2317، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"،،، وأخرجه الطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 3240»
«قال الدارقطني: هذا مرسل، نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 465)»

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2212 ترقیم الرسالہ : -- 2241
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ ، ثنا عَمْرُو بْنُ خَلَفِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ مِرْسَالٍ الْخَثْعَمِيُّ ، ثنا أبِي، ثنا عَمِّي إِسْمَاعِيلُ بْنُ مِرْسَالٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: صَنَعَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا، فَدَعَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابًا لَهُ، فَلَمَّا أَتَى بِالطَّعَامِ تَنَحَّى أَحَدُهُمْ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا لَكَ؟"، قَالَ: إِنِّي صَائِمٌ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَكَلَّفَ لَكَ أَخُوكَ وَصَنَعَ، ثُمَّ تَقُولُ: إِنِّي صَائِمٌ، كُلْ وَصُمْ يَوْمًا مَكَانَهُ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب نے کھانا تیار کیا، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھیوں کی دعوت کی، کھانا لایا گیا، تو ان لوگوں میں سے ایک صاحب پیچھے ہٹ گئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: ”تمہیں کیا ہوا ہے؟“ انہوں نے عرض کی: میں نے روزہ رکھا ہوا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تمہارے بھائی نے تمہارے لیے اہتمام کیا ہے اور اسے تیار کیا ہے اور اب تم کہہ رہے ہو: میں نے روزہ رکھا ہوا ہے، تم اسے کھا لو اور اس روزے کی جگہ پھر کسی دن روزہ رکھ لینا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2241]
ترقیم العلمیہ: 2212
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2241»
«‏‏‏‏قال ابن حجر: فيه عمرو بن خليف وهو وضاع، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (3 / 401)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں