🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ
باب بلاعنوان
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 2831 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 2831
المستدرک علی الصحیحین: 2302
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2794 ترقیم الرسالہ : -- 2831
ثنا أَبُو طَالِبٍ الْكَاتِبُ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ فُضَيْلٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ حُنَيْنٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" ابْتَعْتُ زَيْتًا فِي السُّوقِ، فَلَمَّا اسْتَوْجَبْتُهُ لَقِيَنِي رَجُلٌ فَأَعْطَانِي بِهِ رِبْحًا حَسَنًا، فَأَرَدْتُ أَنْ أَضْرِبَ عَلَى يَدِهِ، فَأَخَذَ رَجُلٌ مِنْ خَلْفِي بِذِرَاعِي فَالْتَفَتُّ إِلَيْهِ فَإِذَا زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ ، فَقَالَ:" لا تَبِعْهُ حَيْثُ ابْتَعْتَهُ حَتَّى تَحُوزَهُ إِلَى رَحْلِكَ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ تُبَاعَ السِّلَعُ حَيْثُ تُبْتَاعُ حَتَّى تَحُوزَهَا التُّجَّارُ إِلَى رِحَالِهِمْ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے بازار سے زیتون کا تیل خریدا، جب میں نے سودا پکا کر لیا، تو ایک شخص مجھ سے ملا، اس نے مجھے زیادہ منافع دینے کی پیش کش کی، میں نے اس کے ہاتھ پر ہاتھ مارنے کا ارادہ کیا، تو پیچھے سے کسی نے میرا بازو پکڑ لیا، میں نے مڑ کر دیکھا، تو وہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ تھے، انہوں نے فرمایا: ”تم اسے اس وقت تک فروخت نہ کرو، جب تک تم اسے خرید کر اپنی جگہ پر نہیں لے جاتے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ سودے کو اسی جگہ پر فروخت کیا جائے، جہاں سے خریدا گیا تھا، ایسا اس وقت تک نہیں ہو سکتا، جب تک تجارت کرنے والا شخص اسے اپنی جگہ پر نہیں لے جاتا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2831]
ترقیم العلمیہ: 2794
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4984، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2284، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3499، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 10804، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2829، 2830، 2831، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 22071»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2302
حدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أبو زُرعة عبد الرحمن بن عمرو الدمشقي، حدثنا أحمد بن خالد الوَهْبي، حدثنا محمد بن إسحاق، عن أبي الزِّناد، عن عُبيد بن حُنين، عن ابن عمر، قال: ابتعتُ زيتًا في السوق، فلما استَوجبْتُه لَقِيَني رجلٌ، فأعطاني به ربحًا حسنًا، فأردت أن أضربَ على يديه، فأخذ رجلٌ من خَلْفي بذِراعي، فالتفتُّ إليه، فإذا زيدُ بن ثابت، فقال: لا تَبِعْه حيث ابتعْتَه حتى تَحُوزَه إلى رَحْلِك، فإنَّ رسول الله ﷺ نهى أن تُباعَ السِّلَعُ حيث تُبتاع، حتى يَحُوزَها التجّار إلى رِحالهم (1) .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے بازار میں زیتون کا تیل خریدا، جب سودا پکا ہو گیا تو مجھے ایک آدمی ملا جس نے مجھے اس پر بہت اچھا نفع پیش کیا، میں نے چاہا کہ اسی وقت اس سے معاملہ کر لوں تو پیچھے سے ایک شخص نے میرا بازو پکڑ لیا، میں نے مڑ کر دیکھا تو وہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ تھے، انہوں نے فرمایا: ”تم اسے اسی جگہ نہ بیچو جہاں سے خریدا ہے جب تک کہ اسے اپنے گھر یا ٹھکانے پر نہ لے جاؤ، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سامان کو اسی جگہ بیچنے سے منع فرمایا ہے جہاں سے وہ خریدا گیا ہو، یہاں تک کہ تاجر اسے اپنے ٹھکانوں پر منتقل کر لیں۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : البيوع/حدیث: 2302]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، وقد صرَّح ابن إسحاق بسماعه عند أحمد وغيره، وهو متابع. أبو الزِّناد: هو عبد الله بن ذكوان، وأخرجه أبو داود (3499) عن محمد بن عوف الطائي، عن أحمد بن خالد الوهبي، بهذا الإسناد.» [ترقيم الرساله 2302] [ترقيم الشركة 2284]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں