الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
3. إِخْوَةُ الْأَبِ وَالْأُمِّ ، وَإِخْوَةُ الْأَبِ
إِخْوَةُ الْأَبِ وَالْأُمِّ، وَإِخْوَةُ الْأَبِ
ترقیم العلمیہ : 4053 ترقیم الرسالہ : -- 4125
نَا نَا أَبُو حَامِدٍ الْحَضْرَمِيُّ ، نَا يَزِيدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَرَاءِ، نَا مُوسَى بْنُ مَسْعُودٍ ، نَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أُتِيَ فِي بَنِي عَمٍّ أَحَدُهُمْ أَخٌ لأُمٍّ، فَقِيلَ لِعَلِيٍّ: إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ" أَعْطَى الأَخَ مِنَ الأُمِّ الْمَالَ كُلَّهُ دُونَهُمْ لِقَرَابَتِهِ، فَقَالَ عَلِيّ: يَرْحَمُ اللَّهُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ إِنْ كَانَ لَفَقِيهًا لَوْ كُنْتُ أَنَا لأَعْطَيْتُهُ السُّدُسَ، ثُمَّ أَشْرَكْتُ بَيْنَهُمْ فِيمَا بَقِيَ" .
حارث بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک مقدمہ آیا، جو چچا زاد بھائیوں کے بارے میں تھا، جن میں سے ایک ماں کی طرف سے شریک بھائی بھی تھا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بتایا گیا، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ماں کی طرف سے شریک بھائی کو سارا مال ادا کرنے کا حکم دیا ہے، باقی قریبی رشتہ داروں کو اس بارے میں کوئی ادائیگی کرنے کا حکم نہیں دیا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ پر رحم کرے، وہ سمجھدار آدمی ہیں، اگر میں ان کی جگہ پر ہوتا، تو میں اسے چھٹا حصہ دیتا اور باقی رہ جانے والا مال ان (دوسرے چچا زاد بھائیوں) میں تقسیم کر دیتا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الفرائض/حدیث: 4125]
ترقیم العلمیہ: 4053
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2930، 2931، وسعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 127، 128، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4125، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 19133، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 31733، 31734، 31735، 31737، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 8479»
حدیث نمبر: 2923
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِي: أَنَّهُ أُتِيَ فِي ابْنَيْ عَمٍّ أَحَدُهُمَا أَخٌ لِأُمٍّ، فَقِيلَ لِعَلِيٍّ: إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يُعْطِيهِ الْمَالَ كُلَّهُ، فَقَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: إِنْ كَانَ لَفَقِيهًا، وَلَوْ كُنْتُ أَنَا "أَعْطَيْتُهُ السُّدُسَ، وَمَا بَقِيَ كَانَ بَيْنَهُمْ".
حارث الاعور نے روایت کیا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس بنو عم کا مسئلہ لایا گیا جن میں سے ایک اس کا مادری بھائی تھا اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بتایا گیا کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کل مال کا وارث اسی کو بنادیا ہے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: وہ تو فقیہ ہیں لیکن میں ان کی جگہ ہوتا تو اس کو سدس دیتا اور جو بچے گا پھر ان سب بنی عم کے درمیان تقسیم کرتا۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 2923]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن وهو مكرر سابقه، [مكتبه الشامله نمبر: 2931] »
اس روایت کی سند بھی حسن ہے۔ تخریج اوپر گذر چکی ہے۔
اس روایت کی سند بھی حسن ہے۔ تخریج اوپر گذر چکی ہے۔
وضاحت: (تشریح احادیث 2921 سے 2923)
اس مسئلہ کی صورت اس طرح بنے گی کہ ایک آدمی نے ایک عورت سے نکاح کیا اور اس سے ایک لڑکا پیدا ہوا، پھر اس نے دوسری عورت سے شادی کی اس سے بھی ایک لڑکا ہوا، پھر اس دوسری کو اس نے طلاق دیدی اور اس نے پہلے شوہر کے بھائی سے شادی کر لی اور اس سے بھی ایک لڑکا پیدا ہوا جو اس کا مادری بھائی بھی ہوا اور چچا کا بیٹا بھی ہوا، پھر وہ بنو عم کو چھوڑ کر وفات پا گیا جن میں سے ایک مادری بھائی تھا، اس صورت میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس اخیافی بھائی کو صرف ایک سدس کا وارث قرار دیا، کیوں کہ فرمانِ الٰہی ہے: «﴿وَلَهُ أَخٌ أَوْ أُخْتٌ فَلِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا السُّدُسُ .....﴾ [النساء: 12] » بخاری شریف میں تعلیقاً یہ مسئلہ اس طرح ہے کہ شوہر کا حصہ نصف اور مادری بھائی کا سدس اور جو بچے گا وہ ان دونوں کے درمیان آدھا آدھا تقسیم کر دیا جائے گا۔
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا یہی فیصلہ تھا جو اقرب الی الصواب اور یہی جمہور کا مسلک ہے، سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے بھی یہی کہا، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے جو کہا کہ سارا مال مادری بھائی کا ہے اس کا مطلب یہ کہ شوہر کو آدھا حصہ دینے کے بعد باقی جو بچا سب مادری (ماں جائے) بھائی کا ہے، یہ قول مرجوح ہے۔
اور حساب کا مطلب یہ ہے کہ جو حصہ اس کے لئے اللہ نے فرض کیا ہے۔
قاضی شریح رحمہ اللہ سے بھی سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے قول کے مطابق مروی ہے جن سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے مناظرہ کیا اور ان کو قائل کر لیا، اس لئے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا قول ہی راجح اور قابلِ قبول ہے، واللہ اعلم۔
تفصیل کے لئے [التعليق المغني على سنن الدار قطني 87/4، 240/6] ملاحظہ کیجئے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن وهو مكرر سابقه