🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابٌ فِي مَاءِ الْبَحْرِ
باب: سمندر کے پانی کا بیان
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 71 (کل: 51 مقامات، 20 کتب)
سنن دارقطنی: 71، 72، 75، 80، 81، 82
سنن ابوداود: 83
سنن ترمذی: 69
سنن نسائی: 59، 333، 4355
سنن ابن ماجہ: 386، 388، 3246
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 64
بلوغ المرام: 1
سنن دارمی: 752، 2050
مشکوۃ المصابیح: 479
مسند احمد: 8735، 8912، 9099، 15012
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 40، 1047
صحیح ابن خزیمہ: 111
المنتقى ابن الجارود: 43، 879
الفتح الربانی: 354، 357، 358، 10231
صحیح ابن حبان: 1243، 1244، 5258
المستدرک علی الصحیحین: 496، 498، 499، 504، 505، 506
مسند امام شافعی: 1
الجامع الكامل: 1310، 1311
السنن الكبرى للبيهقي: 1، 2، 1195، 18965، 18966، 18990
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2877
21 تا 30
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 111
نا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّدَفِيُّ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَنَّ مَالِكًا حَدَّثَهُ، قَالَ: حَدَّثَنِي صَفْوَانُ بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ سَلَمَةَ مِنْ آلِ ابْنِ الأَزْرَقِ، أَنَّ الْمُغِيرَةِ بْنَ أَبِي بُرْدَةَ وَهُوَ مِنْ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا نَرْكَبُ الْبَحْرَ، وَنَحْمِلُ الْقَلِيلَ مِنَ الْمَاءِ، فَإِنْ تَوَضَّأْنَا مِنْهُ عَطِشْنَا، أَفَنَتَوَضَّأُ مِنْ مَاءِ الْبَحْرِ؟ فَقَالَ:" هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ، الْحَلالُ مَيْتَتُهُ" . هَذَا حَدِيثُ يُونُسَ، وَقَالَ يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ: عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، وَلَمْ يَقُلْ: مِنْ آلِ ابْنِ الأَزْرَقِ، وَلا مِنْ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ، وَقَالَ: نَرْكَبُ الْبَحْرَ أَزْمَانًا
سیدنا ابوہریرہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ دریافت کرتے ہوئے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، ہم سمندری سفر کرتے ہیں اور اپنے ساتھ تھوڑا سا پانی لے جاتے ہیں۔ اگر ہم اس سے وضو کریں تو پیاسے رہ جائیں گے، تو کیا ہم سمندری پانی سے وضو کرلیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اُس کا پانی پاک ہے، اُس کا مردار حلال ہے۔ یہ یونس کی حدیث ہے۔ امام صاحب کہتے ہیں کہ یحییٰ بن حکیم نے اپنی روایت میں «‏‏‏‏حدث» ‏‏‏‏ کی بجائے «‏‏‏‏عن» ‏‏‏‏ صفوان بن سلیم بیان کیا ہے۔ اُنہوں نے سعید بن سلمہ کے نام کے ساتھ «‏‏‏‏من اٰل ان الأزرق» ‏‏‏‏ اور مغیرہ کے نام کے ساتھ «‏‏‏‏من بني عبدالدار» ‏‏‏‏ نہیں کیا (یعنی ان کے قبیلوں کا نام نہیں لیا)۔ نیز ان الفاظ کا اضافہ کیا ہے کہ ”ہم مدتوں سمندری سفر میں رہتے ہیں۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر الماء الذي لا ينجس، والذي ينجس إذا خالطته نجاسة/حدیث: 111]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه مالك فى (الموطأ) برقم: 60، وابن الجارود فى "المنتقى"، 46، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 111، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1243، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 492، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 59، وأبو داود فى (سننه) برقم: 83، والترمذي فى (جامعه) برقم: 69، والدارمي فى (مسنده) برقم: 755، 756، 2054، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 386، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1، والدارقطني فى (سننه) برقم: 80، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7353»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 43
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ ، قَالَ: ثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ سَلَمَةَ ، أَنَّ الْمُغِيرَةِ بْنَ أَبِي بُرْدَةَ ، أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا نَرْكَبُ الْبَحْرَ فَنَحْمِلُ مَعَنَا الْقَلِيلَ مِنَ الْمَاءِ، فَإِنْ تَوَضَّأَنَا بِهِ عَطِشْنَا، أَفَنَتَوَضَّأُ بِمَاءِ الْبَحْرِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ، الْحَلالُ مَيْتَتُهُ" .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: اللہ کے رسول! ہم سمندری سفر کرتے وقت اپنے ساتھ تھوڑا سا پانی لے جاتے ہیں، اگر اس سے وضو کریں، تو پیاسے رہ جاتے ہیں۔ کیا ہم سمندری پانی سے وضو کر لیا کریں؟ فرمایا: اس کا پانی پاک ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطهارة/حدیث: 43]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده صحيح: مسند الإمام أحمد: 361/2، موطأ الإمام مالك: 22/1، سنن أبى داود: 83، سنن النسائي: 59، سنن الترمذي: 69، سنن ابن ماجه: 386-3246، اس حديث كو امام ترمذي رحمہ اللہ نے ”حسن صحيح“، امام بخاري رحمہ اللہ، العلل الكبير للترمذي: 33، امام ابن خزيمه رحمہ اللہ 111، امام ابن حبان رحمہ اللہ، 1243، حافظ ابن منده رحمہ اللہ، التلخيص الحبير لابن حجر: 10/1، حافظ بغوي رحمہ اللہ، شرح السنه: 56/2، ح: 281، اور حافظ نووي رحمہ اللہ المجموع: 82/1، نے ”صحيح“ كها هے، حافظ ابن منذر رحمہ اللہ الاوسط: 247/1 نے ”ثابت“ كها هے. علامه جوزقاني رحمہ اللہ فرماتے هيں: اسناده متصل ثابت الا باطيل والمناكير: 346/1، حافظ ابن الملقن رحمہ اللہ فرماتے هيں: هذا الحديث صحيح جليل البدرالمنير: 1/ 348»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 879
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، قَالَ: ثنا أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، قَالَ: ثني إِسْحَاقُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنِ ابْنِ مِقْسَمٍ ، قَالَ أَحْمَدُ يَعْنِي عُبَيْدَ اللَّهِ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" سُئِلَ عَنْ مَاءِ الْبَحْرِ، فَقَالَ: هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ الْحَلالُ مَيْتَتُهُ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سمندر کے پانی کے متعلق پوچھا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا پانی پاک ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 879]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده حسن: مسند الإمام أحمد: 373/3، سنن ابن ماجه: 388، سنن الدارقطني: 34/1، اس حدیث کو امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ (112) اور امام ابن حبان رحمہ اللہ (1244) نے صحیح کہا ہے۔»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 68 ترقیم الرسالہ : -- 72
ابوطفیل بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے سمندر کے پانی کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”اس کا پانی پاک کرنے والا ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 72]
ترقیم العلمیہ: 68
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 4، 19037، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 72، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 1389، وقال الذهبي: وهذا سند صحيح، نصب الراية لأحاديث الهداية: 94/1»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 71 ترقیم الرسالہ : -- 75
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ أَبَانَ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَاءِ الْبَحْرِ، قَالَ:" الْحَلالُ مَيْتَتُهُ، الطَّهُورُ مَاؤُهُ" . أَبَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سمندر کے پانی کے بارے میں یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اس کا مردار حلال ہے اور اس کا پانی پاک ہے۔“ ابان بن ابوعیاش نامی راوی ”متروک“ ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 75]
ترقیم العلمیہ: 71
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 75، 76، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 320»
«‏‏‏‏قال الدارقطني: أبان بن أبى عياش متروك»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 76 ترقیم الرسالہ : -- 80
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَدَنِيُّ ، نا الْقَعْنَبِيُّ نا مَالِكٌ ، قَالَ الْمَحَامِلِيُّ ، ونا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ مَالِكٍ . ح وَثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ سَلَمَةَ ، مِنْ آلِ بَنِي الأَزْرَقِ، أَنَّ الْمُغِيرَةِ بْنَ أَبِي بُرْدَةَ وَهُوَ مِنْ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ، أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا نَرْكَبُ الْبَحْرَ وَنَحْمِلُ مَعَنَا الْقَلِيلَ مِنَ الْمَاءِ، فَإِنْ تَوَضَّأْنَا بِهِ عَطِشْنَا، أَفَنَتَوَضَّأُ بِمَاءِ الْبَحْرِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ، الْحِلُّ مَيْتَتُهُ" . الْحَدِيثُ عَلَى لَفْظِ الْقَعْنَبِيِّ، وَاخْتَصَرَهُ ابْنُ مَهْدِيٍّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: یا رسول اللہ! ہم لوگ سمندر میں سفر کرتے ہیں اور اپنے ساتھ تھوڑا سا پانی لے کر جاتے ہیں، اگر ہم اس سے وضو کر لیں تو خود پیاسے رہ جائیں گے، کیا ہم سمندر کے پانی سے وضو کر لیا کریں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا پانی پاک ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔“ حدیث کے یہ الفاظ قعنبی نامی راوی کے ہیں، ابن مہدی نے اسے مختصر طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 80]
ترقیم العلمیہ: 76
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 60، وابن الجارود فى "المنتقى"، 46، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 111، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1243، 5258، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 492، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 83، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 69، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 755، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 386، 3246، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1، 2، 5، 19033، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 80، 81، 82، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7353»
«قال الدارقطني: إسناده حسن، البدر المنير فى تخريج الأحاديث والآثار الواقعة فى الشرح الكبير: 372/1»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 77 ترقیم الرسالہ : -- 81
حَدَّثَنَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَنْصُورٍ الْفَقِيهُ أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْبَطِّيخِيُّ ، نا أَبُو أَيُّوبَ سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ غَزْوَانَ ، نا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْوُضُوءِ بِمَاءِ الْبَحْرِ، فَقَالَ:" هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ، الْحِلُّ مَيْتَتُهُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سمندر کے پانی سے وضو کرنے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا پانی پاک ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 81]
ترقیم العلمیہ: 77
تخریج الحدیث: «منکر، وخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 60، وابن الجارود فى "المنتقى"، 46، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 111، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1243، 5258، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 492، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 83، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 69، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 755، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 386، 3246، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1، 2، 5، 19033، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 80، 81، 82، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7353»
«قال ابن عساكر: إسناده حديث منكر لسان الميزان: 435/7»

الحكم على الحديث:
منکر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 78 ترقیم الرسالہ : -- 82
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيِّ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَهْمٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقُدَامِيُّ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ مَاءِ الْبَحْرِ أَنَتَوَضَّأُ مِنْهُ، فَقَالَ:" هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ، الْحِلُّ مَيْتَتُهُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سمندر کے پانی کے بارے میں دریافت کیا گیا: کیا اس سے وضو کر لیا جائے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا پانی پاک ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 82]
ترقیم العلمیہ: 78
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 60، وابن الجارود فى "المنتقى"، 46، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 111، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1243، 5258، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 492، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 83، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 69، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 755، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 386، 3246، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1، 2، 5، 19033، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 80، 81، 82، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7353»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 354
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّا نَرْكَبُ الْبَحْرَ وَنَحْمِلُ مَعَنَا الْقَلِيلَ مِنَ الْمَاءِ، فَإِنْ تَوَضَّأْنَا بِهِ عَطِشْنَا، أَفَنَتَوَضَّأُ مِنْ مَاءِ الْبَحْرِ؟ قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ، الْحِلُّ مَيْتَتُهُ) )
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرتے ہوئے کہا: ”بیشک ہم سمندری سفر کرتے ہیں اور اپنے ساتھ تھوڑی مقدار میں پانی لے جاتے ہیں، اگر ہم اس سے وضو بھی کریں تو (ساتھ والے پانی کے تھوڑے ہونے کی وجہ سے) پیاس لگتی ہے، تو کیا ہم سمندر کے پانی سے وضو کر سکتے ہیں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا پانی پاک کرنے والا ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔“ [الفتح الربانی/كتاب الطهارة/حدیث: 354]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه ابوداود: 83، وابن ماجه: 386، 3246، والترمذي: 69، والنسائي: 1/ 50، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8735 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8720»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح ۔ أخرجه ابوداود: 83
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 357
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي الْبَحْرِ: ( (هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ الْحِلُّ مَيْتَتُهُ) )
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سمندر کے بارے میں فرمایا: ”اس کا پانی پاک کرنے والا ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔“ [الفتح الربانی/كتاب الطهارة/حدیث: 357]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه ابن ماجه: 388، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15012 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15076»
وضاحت: فوائد: … عام طور پر سمندر کا پانی کھارا اور نمکین ہونے کی وجہ سے، دوسرے پانیوں سے مختلف ہوتا ہے، اس لیے سائل کو شبہ ہو رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے شبہ کا ازالہ کر دیا اور اس کی ضرورت کے مطابق سمندر کے مردار کے حلال ہونے کی بھی وضاحت کر دی۔ اس سے معلوم ہوا کہ مفتی اور عالم کو اتنا فہیم ہونا چاہیے کہ وہ سائل کے سوال کے مقصد اور اس کے متعلقات کو سمجھ سکے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیکھا کہ جس شخص کو سمندر کے پانی کے بارے میں شک پڑ رہا ہے، وہ لامحالہ طور پر اس کے مردار کے بارے متردّد ہو گا، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مردار کے حکم کی بھی وضاحت کر دی، یہ چیز فتوی کے محاسن میں سے ہے۔ یہ حدیث اس بات پر بھی دلالت کرتی ہے کہ تمام سمندری حیوانات، جو صرف پانی میں زندہ رہ سکتے ہیں، حلال ہیں، امام مالک، امام شافعی اور امام احمد کی یہی رائے ہے اور یہی مسلک راجح ہے، کیونکہ اس حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان عالیشان عام ہے، جو ہر سمندری کو شامل ہے، نیز ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {اُحِلَّ لَکُمْ صَیْدُ الْبَحْرِ وَطَعَامُہٗ مَتَاعًا لَّکُمْ وَلِلسَّیَّارَۃِ} … تمہارے لیے دریا کا شکار پکڑنا اور اس کا کھانا حلال کیا گیا ہے۔ (سورۂ مائدہ: ۹۶)البتہ امام ابو حنیفہ صرف مچھلی کے مردار کو ہی حلال سمجھتے ہیں۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح ۔ أخرجه ابن ماجه: 388
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں