🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. فَصْلٌ مِنْهُ فِيمَا جَاءَ خَاصًّا بِإِكْمَالِ رَمَضَانَ ثَلَاثِينَ يَوْمًا إِذَا غُمَّ عَلَى هِلَالِ شَوَّالٍ
جب بادلوں کی وجہ سے شوال کا چاندنظر نہ آئے تو رمضان کے تیس دن¤پورے کرنے کا خصوصی طور پر بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 3689 (کل: 18 مقامات، 14 کتب)
الفتح الربانی: 3689
صحیح مسلم: 2517
مسند اسحاق بن راہویہ: 401
سنن دارمی: 1723، 1724
مسند احمد: 10451
المنتقى ابن الجارود: 376
سنن دارقطنی: 2160
صحیح ابن حبان: 3459
مسند امام شافعی: 609
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 339
السنن الكبرى للبيهقي: 7932، 7944، 7945
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4804
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3093، 7393
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2166
11 تا 18
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 339
وَأَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا تَقَدَّمُوا الشَّهْرَ بِيَوْمٍ وَلا بِيَوْمَيْنِ إِلا أَنْ يُوَافِقَ ذَلِكَ صَوْمًا كَانَ يَصُومُهُ أَحَدُكُمْ صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا ثَلاثِينَ ثُمَّ أَفْطِرُوا".
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ماہ رمضان سے ایک دن یا دو دن پہلے روزہ نہ رکھو ہاں اگر کسی کے معمول کا روزہ آجائے اتفاقا تو وہ رکھ لے، رویت ہلال پر روزہ رکھو، اور رؤیت ہلال پر ہی افطار کرو اگر چاند ابر آلود ہو تو تیس کی تعداد پوری کر لو پھر عید کرو۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في تقدم الشهر/حدیث: 339]
تخریج الحدیث: «سنن ترمذی، الصوم، باب لا تقدموا الشہر بصوم، رقم: 684 وقال حسن صحيح، وقال الالبانی: صحیح، مسند احمد: 278/16، رقم: 10451 وقال الارنوؤط: حدیث صحیح»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7932
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَسَنِ الْقَاضِي، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ، ثنا آدَمُ، ثنا شُعْبَةُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا ثَلَاثِينَ يَوْمًا" يَعْنِي: عُدُّوا شَعْبَانَ ثَلَاثِينَ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ آدَمَ بْنِ أَبِي إِيَاسٍ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الْحَدِيثِ:" فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا عِدَّةَ شَعْبَانَ ثَلَاثِينَ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم روزہ رکھو اس (چاند) کے دیکھنے پر اور افطار کرو اس کے نظر آنے پر۔ اگر اس مہینے تم پر بادل چھا جائیں تو پھر تیس دن گن لو، یعنی شعبان کے تیس دن۔“ امام بخاری رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر بادل ہوں تو شعبان کے تیس دن پورے کرو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 7932]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7944
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ دَاوُدَ الرَّزَّازُ قِرَاءَةً عَلَيْهِ مِنْ أَصْلِ كِتَابِهِ بِبَغْدَادَ، ثنا أَبُو عَمْرٍو عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ إِمْلَاءً، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، أنبأ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا تَقَدَّمُوا الشَّهْرَ بِالْيَوْمِ وَالْيَوْمَيْنِ، إِلَّا أَنْ يُوَافِقَ ذَلِكَ صَوْمًا كَانَ يَصُومُهُ أَحَدُكُمْ، صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا ثَلَاثِينَ ثُمَّ أَفْطِرُوا"، وَرُوِيَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، وَعَبْدِ اللهِ بْنِ الْعَبَّاسِ، وَحُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ، وَطَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ، وَغَيْرِهِمْ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس مہینے (رمضان) کی ایک یا دو دن کے ساتھ تقدیم نہ کرو مگر یہ کہ وہ ایسے روزے دار کو موافق آ جائے جو تم میں سے اسے پہلے رکھتا تھا، دیکھ کر روزہ رکھو اور اس کو دیکھ کر افطار کرو۔ اگر تم پر بادل چھا جائیں تو تیس دن مکمل کرنے کے بعد افطار کرو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 7944]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه الترمذي»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7945
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ بِنَيْسَابُورَ، وَأَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ ⦗٣٤٩⦘ الْحَسَنِ بْنِ إِسْحَاقَ الْبَزَّازُ بِبَغْدَادَ، قَالَا: ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْفَاكِهِيُّ بِمَكَّةَ، ثنا أَبُو يَحْيَى بْنُ أَبِي مَسَرَّةَ، ثنا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ عَاصِمٍ الرَّازِيُّ بِمَكَّةَ، أنبأ أَبُو زُهَيْرٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَبِي عَامِرٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا تَقَدَّمُوا هَذَا الشَّهْرَ، صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا ثَلَاثِينَ".
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس مہینے سے تقدیم نہ کرو بلکہ اس کے نظر آنے پر روزہ رکھو اور نظر آنے پر افطار کرو، اگر تم پر بادل وغیرہ چھا جائیں تو پھر تیس کی تعداد پوری کرو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 7945]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ اخرجه الطبراني»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4804
وَعَنْ مَسْرُوقٍ، وَالْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا ثَلَاثِينَ". وَقَالَ بِيَدِهِ:" الشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا". يَعْنِي: تِسْعًا وَعِشْرِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ هَاشِمِ بْنِ الْبَرِيدِ صَدُوقٌ يَتَشَيَّعُ.
مسروق اور سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے دیکھ کر روزے رکھنا شروع کرو اور اسے دیکھ کر عیدالفطر کرو اور اگر تم پر بادل چھائے ہوئے ہوں تو تیس کی تعداد پوری کرو“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اشارہ کر کے کہا: مہینہ (کبھی) اتنا اور اتنا ہوتا ہے یعنی انتیس دن کا ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن ہاشم بن برید ہے، جو صدوق ہے، لیکن اس میں تشیع پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4804]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1175»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3093
«جعل الله الأهلة مواقيت للناس فصوموا لرؤيته وأفطروا لرؤيته فإن غم عليكم فعدوا ثلاثين يوما»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ نے چاندوں کو لوگوں کے لیے اوقات کا ذریعہ بنایا ہے، پس اسے دیکھ کر روزہ رکھو اور اسے دیکھ کر روزہ چھوڑ دو، اور اگر تم پر بادل چھا جائیں تو تیس دن پورے کر لو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الجيم/حدیث: 3093]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ك] عن ابن عمر. الإرواء 902، 903: هق، حم، طب، الديلمي، ابن عساكر – طلق بن علي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7393
«لا تقدموا الشهر بيوم ولا يومين إلا أن يوافق ذلك صوما كان يصومه أحدكم صوموا لرؤيته وأفطروا لرؤيته فإن غم عليكم فعدوا ثلاثين ثم أفطروا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”رمضان سے ایک یا دو دن پہلے روزہ مت رکھو، سوائے اس کے کہ یہ کسی کے معمول کے روزے کے موافق ہو، چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر ہی روزہ چھوڑو، اور اگر تم پر بادل چھا جائیں تو تیس دن گن لو، پھر روزہ چھوڑ دو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7393]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت] عن أبي هريرة. الإرواء 902: حم، قط.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2166
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: "صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ أُغْمِيَ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا ثَلَاثِينَ. فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَلَا نَتَقَدَّمُ فَنَزِيدَ يَوْمًا أَوْ يَوْمَيْنِ; فَغَضِبَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْمُحَبِّرِ وَهُوَ كَذَّابٌ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ دُونَ قَوْلِهِ: "قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ... " إِلَى آخِرِ الْخَبَرِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر ہی افطار کرو (یعنی عید مناؤ)، پھر اگر مطلع تم پر ابر آلود ہو جائے تو تیس دن کی گنتی پوری کرو۔“ اس پر صحابہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کیا ہم (رمضان سے) ایک یا دو دن پہلے (روزہ رکھ کر) پیش قدمی نہ کریں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (یہ سن کر) غصے ہو گئے۔ اس حدیث کو حارث نے داود بن محبر سے روایت کیا ہے اور وہ کذاب (نہایت جھوٹا راوی) ہے، نیز یہ روایت صحیح (بخاری و مسلم) اور دیگر کتبِ حدیث میں بھی موجود ہے مگر اس میں صحابہ کے قول ”اے اللہ کے رسول! کیا ہم...“ سے لے کر آخر تک کا حصہ مذکور نہیں ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الصوم/حدیث: 2166]
تخریج الحدیث: «رواه الحارث عن داود بن المحبر وهو كذاب، وهو في الصحيح وغيره دون قوله: "قالوا: يا رسول الله»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1810، 1815، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1081، 1082، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 684، 685، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2117، 2172، 2173، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2335، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1646، 1650، 1655، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1685، 1689، وأخرجه فتح الباري برقم: 1807، 1813، 1815، 1882، 6348، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 209، 557، 1244، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 144»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں