🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابٌ فِي سَبَبِ مَشْرُوعِيَّةِ التَّيَمُّمِ وَصِفَتِهِ
تیمم کی مشروعیت کے سبب اور اس کے طریقے کا بیان
شواہد الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 983 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 983
بلوغ المرام: 110
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 983
(وَمِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي أَبِي ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ شَقِيقٍ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ أَبِي مُوسَى وَعَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: فَقَالَ أَبُو مُوسَى: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ! أَرَأَيْتَ لَوْ أَنَّ رَجُلًا لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ وَقَدْ أَجْنَبَ شَهْرًا أَمَا كَانَ يَتَيَمَّمُ؟ قَالَ: لَا، وَلَوْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ شَهْرًا (فَذَكَرَ نَحْوَ الْحَدِيثِ الْمُتَقَدِّمِ وَفِيهِ) قَالَ لَهُ أَبُو مُوسَى: أَلَمْ تَسْمَعْ لِقَوْلِ عَمَّارٍ؟ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي حَاجَةٍ فَأَجْنَبْتُ فَلَمْ أَجِدِ الْمَاءَ فَتَمَرَّغْتُ فِي الصَّعِيدِ كَمَا تَمَرَّغُ الدَّابَّةُ، ثُمَّ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: ( (إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ أَنْ تَقُولَ وَضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَى الْأَرْضِ، ثُمَّ مَسَحَ كُلَّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا بِصَاحِبَتِهَا ثُمَّ مَسَحَ بِهِمَا وَجْهَهُ (وَفِيهِ) قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: قَالَ أَبِي: وَقَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ مَرَّةً: قَالَ: فَضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَى الْأَرْضِ ثُمَّ ضَرَبَ بِشِمَالِهِ عَلَى يَمِينِهِ وَيَمِينِهِ عَلَى شِمَالِهِ عَلَى الْكَفَّيْنِ ثُمَّ مَسَحَ وَجْهَهُ) )
۔ (دوسری سند) شقیق کہتے ہیں: میں سیدنا ابو موسی ؓاور سیدنا عبد اللہ ؓ کے پاس بیٹھا ہوا تھا، سیدنا ابو موسی ؓ نے کہا: اے ابو عبد الرحمن! اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے کہ ایک آدمی کو (غسل کے لیے) پانی نہیں ملتا، جبکہ وہ ایک مہینہ سے جنبی ہے، کیا وہ تیمم نہیں کرے گا؟ انھوں نے کہا: جی نہیں، اگرچہ اس کو ایک ماہ تک پانی نہ ملے۔ پھر سابق حدیث کی مانند حدیث ذکر کی، البتہ اس میں ہے: سیدنا ابو موسی ؓ نے کہا: کیا آپ نے سیدنا عمار ؓکی بات نہیں سنی؟ وہ کہتے ہیں: مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک کام کے لیے بھیجا، پس میں جنبی ہو گیا اور غسل کے لیے پانی نہ ملا، پس میں جانور کی طرح مٹی میں لیٹا اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ بات بتلائی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تجھے تو یہ کافی تھا کہ تو اس طرح کرتا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھ زمین پر مارے، پھر ہر ہاتھ کو دوسرے پر پھیرا اور دونوں ہاتھوں کو چہرے پر پھیر لیا۔ اس میں مزید یہ الفاظ بھی ہیں: ایک دفعہ ابو معاویہ نے یہ طریقہ یوں بیان کیا: پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھ زمین پر مارے، پھر بائیں ہاتھ کو دائیں پر اور دائیں کو بائیں پر ہتھیلیوں پر پھیرا اور پھر اپنے چہرے پر پھیر لیا۔ [الفتح الربانی/كتاب التيمم/حدیث: 983]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18518»

الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18518
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 110
وعن عمار بن ياسر رضي الله عنهما قال: بعثني رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم في حاجة،‏‏‏‏ فأجنبت،‏‏‏‏ فلم أجد الماء،‏‏‏‏ فتمرغت في الصعيد،‏‏‏‏ كما تتمرغ الدابة،‏‏‏‏ ثم أتيت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فذكرت له ذلك. فقال:«‏‏‏‏إنما يكفيك أن تقول بيديك هكذا» ‏‏‏‏،‏‏‏‏ ثم ضرب بيديه الأرض ضربة واحدة ثم مسح الشمال على اليمين وظاهر كفيه ووجهه. متفق عليه واللفظ لمسلم. وفي رواية للبخاري: وضرب بكفيه الأرض ونفخ فيهما ثم مسح بهما وجهه وكفيه.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی ضرورت و حاجت کے سلسلے میں بھیجا۔ میں جنبی ہو گیا اور پانی مجھے دستیاب نہ ہو سکا تو میں مٹی میں اس طرح لوٹ پوٹ ہوا جس طرح چوپایہ لوٹ پوٹ ہوتا ہے۔ (ضرورت سے فارغ ہو کر) میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور سارا واقعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تجھے اپنے ہاتھ سے اس طرح کر لینا ہی کافی تھا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں کو ایک مرتبہ زمین پر مارا پھر بائیں کو دائیں پر ملا اپنے ہاتھوں کی پشت اور چہرے پر۔ (بخاری اور مسلم) اور متن حدیث کے الفاظ مسلم کے ہیں۔ اور بخاری کی روایت میں ہے کہ اپنی دونوں ہتھیلیاں زمین پر ماریں اور پھونک مار کر گرد و غبار اڑا دیا پھر ان کو اپنے چہرے اور ہاتھوں پر مل لیا۔ [بلوغ المرام/حدیث: 110]
«وَعَنْ» اور سے – «عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ» عمار بن یاسر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» انہوں نے کہا: – «بَعَثَنِي» مجھے بھیجا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی – «فِي» میں – «حَاجَةٍ» ایک کام – «فَأَجْنَبْتُ» تو میں ناپاک ہو گیا – «فَلَمْ» تو میں نے نہ – «أَجِدِ» پایا – «الْمَاءَ» پانی، – «فَتَمَرَّغْتُ» تو میں لوٹا – «فِي» میں – «الصَّعِيدِ» پاک مٹی – «كَمَا» جس طرح – «تَتَمَرَّغُ» لوٹتا ہے – «الدَّابَّةُ» جانور، – «ثُمَّ» پھر – «أَتَيْتُ» میں آیا – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول کے پاس – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی – «فَذَكَرْتُ» تو میں نے ذکر کیا – «لَهُ» آپ سے – «ذَلِكَ» اس بات کا۔ – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا: – «إِنَّمَا» بس – «يَكْفِيكَ» تمہارے لیے کافی تھا – «أَنْ تَقُولَ» کہ تم کرتے – «بِيَدَيْكَ» اپنے دونوں ہاتھوں سے – «هَكَذَا» اس طرح، – «ثُمَّ» پھر – «ضَرَبَ» آپ نے مارا – «بِيَدَيْهِ» اپنے دونوں ہاتھوں کو – «الْأَرْضَ» زمین پر – «ضَرْبَةً وَاحِدَةً» ایک ہی مرتبہ – «ثُمَّ» پھر – «مَسَحَ» مسح کیا – «الشِّمَالَ» بائیں ہاتھ کا – «عَلَى» پر – «الْيَمِينِ» دائیں ہاتھ – «وَظَاهِرَ» اور پشت پر – «كَفَّيْهِ» اپنی دونوں ہتھیلیوں کی – «وَوَجْهَهُ» اور اپنے چہرے کا۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر اتفاق ہے (بخاری و مسلم) – «وَاللَّفْظُ» اور یہ الفاظ – «لِمُسْلِمٍ» مسلم کے ہیں۔ – «وَفِي» اور میں – «رِوَايَةٍ» ایک روایت – «لِلْبُخَارِيِّ» بخاری کی: – «وَضَرَبَ» اور آپ نے مارا – «بِكَفَّيْهِ» اپنی دونوں ہتھیلیوں کو – «الْأَرْضَ» زمین پر – «وَنَفَخَ» اور پھونک ماری – «فِيهِمَا» ان دونوں میں – «ثُمَّ» پھر – «مَسَحَ» آپ نے مسح کیا – «بِهِمَا» ان دونوں کے ساتھ – «وَجْهَهُ» اپنے چہرے کا – «وَكَفَّيْهِ» اور اپنی دونوں ہتھیلیوں کا۔
اور سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ایک کام کے سلسلے میں بھیجا تو میں جنبی (ناپاک) ہو گیا، پھر میں نے پانی نہ پایا تو میں پاک مٹی میں اس طرح لوٹ پوٹ ہوا جس طرح جانور لوٹتا ہے، پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور آپ سے اس بات کا ذکر کیا۔ تو آپ نے فرمایا: ”بس تمہارے لیے اتنا ہی کافی تھا کہ تم اپنے دونوں ہاتھوں سے اس طرح کرتے“، پھر آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں کو زمین پر ایک ہی مرتبہ مارا، پھر بائیں ہاتھ کا دائیں ہاتھ پر اور اپنی دونوں ہتھیلیوں کی پشت پر اور اپنے چہرے پر مسح کیا۔ یہ حدیث متفق علیہ ہے اور یہ الفاظ امام مسلم کے ہیں۔ اور بخاری کی ایک روایت میں ہے: ”اور آپ نے اپنی دونوں ہتھیلیوں کو زمین پر مارا اور ان دونوں میں پھونک ماری، پھر ان دونوں سے اپنے چہرے اور اپنی دونوں ہتھیلیوں کا مسح کیا۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 110]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، التيمم، باب التيمم ضربة، حديث:348، ومسلم، الحيض، باب التيمم، حديث:368.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں