🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شرکۃ الحروف سے تلاش کل احادیث (4154)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم دار السلفیہ سے تلاش کل احادیث (2978)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابُ قَوْلِ عُمَرَ فِي الْجَدِّ
دادا کے بارے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا قول
شواہد الحدیث — سنن سعید بن منصور حدیث نمبر 1254 (کل: 43 مقامات، 21 کتب)
سنن سعید بن منصور: 1254، 1206
صحیح بخاری: 6736
سنن ترمذی: 2093
سنن ابن ماجہ: 2721
بلوغ المرام: 807
سنن دارمی: 2924
معجم صغیر للطبرانی : 1150
مشکوۃ المصابیح: 3059
مسند احمد: 3691، 4073، 4195، 4420
المنتقى ابن الجارود: 962
مصنف ابن ابی شیبہ: 31000، 33138، 33139، 33140، 33358، 33383، 33797
سنن دارقطنی: 4097، 4100
الفتح الربانی: 6356، 6357
صحیح ابن حبان: 6034
المستدرک علی الصحیحین: 8157
الجامع الكامل: 6056، 12239
السنن الكبرى للبيهقي: 12310، 12316، 12317
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5179
المعجم الکبیر للطبرانی: 9833، 9835، 9836، 9838، 9839، 9840، 9841
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5108، 5235
المعجم الاوسط: 6803
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4195
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ هُزَيْلٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى أَبِي مُوسَى، وَسَلْمَانَ بْنِ رَبِيعَةَ، فَسَأَلَهُمَا عَنِ ابْنَةٍ، وَابْنَةِ ابْنٍ، وأخت، فقالا: للابنة النصف، وللأخت النصف، وأت عبد الله، فإنه سيتابعنا، فأتى عبد الله ، فأخبره، فقال: قد ضللت إذا وما أَنَا مِنَ الْمُهْتَدِينَ، لَأَقْضِيَنَّ فِيهَا بِقَضَاءِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ قَالَ: قَضَاءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَذَا قَالَ سُفْيَانُ:" لِلْابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ، وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ".
ہزیل بن شرحبیل کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک شخص سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ اور سیدنا سلمان بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے یہ مسئلہ پوچھا کہ اگر کسی شخص کے ورثا میں ایک بیٹی، ایک پوتی اور ایک حقیقی بہن ہو تو تقسیم وراثت کس طرح ہو گی؟ ان دونوں نے جواب دیا کہ کل مال کا نصف بیٹی کو مل جائے گا اور دوسرا نصف بہن کو، اور تم سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس جا کر ان سے بھی یہ مسئلہ پوچھ لو، وہ ہماری موافقت اور تائید کریں گے، چنانچہ وہ شخص سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آ گیا اور ان سے وہ مسئلہ پوچھا اور مذکورہ حضرات کا جواب بھی نقل کیا، سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اگر میں نے بھی یہی فتوی دیا تو میں گمراہ ہو جاؤں گا اور ہدایت یافتگان میں سے نہ رہوں گا، میں وہی فیصلہ کروں گا جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا، بیٹی کو کل مال کا نصف ملے گا، پوتی کو چھٹا حصہ تاکہ دو ثلث مکمل ہو جائیں اور جو باقی بچے گا وہ بہن کو مل جائے گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4195]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6742.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4420
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ أَبَا مُوسَى الْأَشْعَرِيَّ، عَنِ امْرَأَةٍ تَرَكَتْ ابْنَتَهَا، وَابْنَةَ ابْنِهَا، وَأُخْتَهَا؟ فَقَالَ: النِّصْفُ لِلِابْنَةِ، وَلِلْأُخْتِ النِّصْفُ، وَقَالَ: ائْتِ ابْنَ مَسْعُودٍ، فَإِنَّهُ سَيُتَابِعُنِي، قَالَ: فَأَتَوْا ابْنَ مَسْعُودٍ ، فَأَخْبَرُوهُ بِقَوْلِ أَبِي مُوسَى، فَقَالَ: لَقَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُهْتَدِينَ، لَأَقْضِيَنَّ فِيهَا بِقَضَاءِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ شُعْبَةُ: وَجَدْتُ هَذَا الْحَرْفَ مَكْتُوبًا لَأَقْضِيَنَّ فِيهَا بِقَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِلِابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ تَكْمِلَةَ الثُّلُثَيْنِ، وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ". فَأَتَوْا أَبَا مُوسَى، فَأَخْبَرُوهُ بِقَوْلِ ابْنِ مَسْعُودٍ، فَقَالَ أَبُو مُوسَى: لَا تَسْأَلُونِي عَنْ شَيْءٍ مَا دَامَ هَذَا الْحَبْرُ بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ.
ہزیل بن شرحبیل کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک شخص سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے یہ مسئلہ پوچھا کہ اگر کسی شخص کے ورثاء میں ایک بیٹی، ایک پوتی اور ایک حقیقی بہن ہو تو تقسیم وراثت کس طرح ہوگی؟ انہوں نے جواب دیا کہ کل مال کا نصف بیٹی کو مل جائے گا اور دوسرا نصف بہن کو، اور تم سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس جاکر ان سے بھی یہ مسئلہ پوچھ لو، وہ ہماری موافقت اور تائید کریں گے، نچانچہ وہ شخص سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آ گیا اور ان سے وہ مسئلہ پوچھا اور سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ کا جواب بھی نقل کیا، سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اگر میں نے بھی یہی فتوی دیا تو میں گمراہ ہو جاؤں گا اور ہدایت یافتگان میں سے نہ رہوں گا، میں وہی فیصلہ کروں گا جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”بیٹی کو کل مال کا نصف ملے گا، پوتی کو چھٹا حصہ تاکہ دو ثلث مکمل ہو جائیں اور جو باقی بچے گا وہ بہن کو مل جائے گا۔“ لوگوں نے سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس جا کر انہیں سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی رائے بتائی تو انہوں نے فرمایا: جب تک اتنے بڑے عالم تمہارے درمیان موجود ہیں تم مجھ سے سوال نہ پوچھا کرو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4420]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6736.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 962
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أنا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ ، عَنِ الْهُزَيْلِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " قَضَى فِي رَجُلٍ تَرَكَ ابْنَتَهُ، وَابْنَةَ ابْنِهِ، وَأُخْتَهُ، فَجَعَلَ لابْنَتِهِ النِّصْفَ، وَلابْنَةِ الابْنِ السُّدُسَ، وَمَا بَقِيَ فَلِلأُخْتِ" .
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کا فیصلہ کیا، جو بیٹی، پوتی اور بہن چھوڑ (کر مر) گیا تھا، آپ نے بیٹی کو نصف اور پوتی کو چھٹا حصہ دیا، جو بچ گیا وہ بہن کو دے دیا۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 962]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 6742۔»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29659 ترقیم الشثری: -- 31000
حدثنا وكيع ، عن سفيان ، عن ابي قيس ، عن هزيل بن شرحبيل قال: جاء رجل إلى ابي موسى وسلمان بن ربيعة فسالهما عن ابنة، وابنة ابن، واخت لاب وام، فقالا: للابنة النصف، وما بقي فللاخت، وائت ابن مسعود فاساله فإنه سيتابعنا، فاتى الرجل ابن مسعود فساله واخبره بما قالا، فقال ابن مسعود : لقد ضللت إذن وما انا من المهتدين! ولكن ساقضي بما قضى به رسول الله صلى الله عليه وسلم: للابنة النصف، ولابنة الابن السدس تكملة الثلثين، وما بقي فللاخت.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (هذيل).
(٢) في [أ، ب، ط]: (سليمان).
(٣) في [جـ]: (فأتاه).
(٤) في [ط]: (لنقد).
(٥) في [ط]: (أقضى).
(٦) سقط من: [أ، ب، جـ، ط].
(٧) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٧٤٢)، وأحمد (٣٦٩١).

حضرت ھزیل بن شرحبیل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابو موسیٰ اور سلمان بن ربیعہ ان دونوں کے پاس آیا اور ان دونوں سے بیٹی پوتی اور حقیقی بہن کے وراثت میں حصہ سے متعلق سوال کیا؟ تو ان دونوں حضرات نے جواب میں فرمایا کہ بیٹی کو آدھا مال ملے گا اور جو کچھ بچ جائے گا وہ بہن کو ملے گا اور ساتھ ہی یہ کہا کہ تم ابن مسعود کے پاس جاؤ اور ان سے بھی پوچھ لو وہ بھی یہی جواب دیں گے تو وہ آدمی ابن مسعود کے پاس گیا اور ان سے پوچھا اور جو بات ان دونوں حضرات نے کہی تھی اس کی خبر دی۔ تو ابن مسعود نے کہا یقینا تب تو میں گمراہ ہوں گا اور ہدایت پانے والوں میں سے نہیں ہوں گا اور لیکن عنقریب میں وہ فیصلہ کروں گا جو فیصلہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بارے میں فرمایا تھا کہ بیٹی کو آدھا مال ملے گا اور پوتی کو چھٹا حصہ ملے گا دو ثُلْث مکمل کرنے کے لئے۔ اور جو کچھ بچ جائے گا وہ بہن کو ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 31000]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6742، 6736، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1035، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6034، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8053، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6294، 6295، 6296، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2890، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2093، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2932، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2721، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 29، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12438، 12445، 12446، 12457، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4097، 4100 / 1، 4098، 4099، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3766، 4154، 4280، 4506، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 373، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5108، 5235، 5295، والبزار فى «مسنده» برقم: 2043، 2044، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19031، 19032، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33136، 33138، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7409، 7411، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9872، 9869، 9870، 9871، 9873، 9877، 9874، 9875، 9876، والطبراني فى «الصغير» برقم: 548، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2233، 5012، 6803، ترقيم محمد عوامة: 29659»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31724 ترقیم الشثری: -- 33138
حدثنا وكيع ، عن سفيان ، عن ابي قيس ، عن هذيل بن شرحبيل قال: جاء رجل إلى ابي موسى وسلمان بن ربيعة فسالهما عن ابنة وابنة ابن واخت لاب وام؟، فقالا: للابنة النصف، وما بقي للاخت، وائت ابن مسعود فسله، فإنه سيتابعنا ؛ قال: فاتى الرجل ابن مسعود فساله واخبره بما قالا؟ فقال: لقد ضللت إذن وما انا من المهتدين، ولكن ساقضي بما قضى به رسول الله صلى الله عليه وسلم: للابنة النصف، ولابنة الابن السدس تكملة الثلثين، وما بقي فللاخت.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (هذيل).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٧٤٢)، وأحمد (٣٦٩١).

ھُزیل بن شرحبیل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابو موسیٰ اور حضرت سلمان بن ربیعہ کے پاس آیا اور ان سے بیٹی، پوتی اور حقیقی بہن کے حصّے کے بارے میں سوال کیا، ان دونوں حضرات نے فرمایا کہ بیٹی کے لئے نصف مال ہے اور باقی بہن کے لئے ہے، اور آپ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس چلے جائیں وہ ہماری تائید کریں گے، راوی کہتے ہیں کہ وہ آدمی حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے اس مسئلے کے بارے میں پوچھا اور جو مسئلہ ان دو حضرات نے بیان فرمایا تھا بتایا، آپ نے فرمایا: اگر میں ان کی تائید کروں تو میں گمراہ ہوں گا اور اس بارے میں درست رائے رکھنے والا نہ ہوں گا، لیکن میں وہ فیصلہ کرتا ہوں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہے، کہ بیٹی کے لئے نصف مال، پوتی کے لئے چھٹا حصّہ دو تہائی حصّے کو پورا کرنے کے لئے، اور باقی بہن کے لئے ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33138]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6742، 6736، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1035، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6034، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8053، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6294، 6295، 6296، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2890، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2093، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2932، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2721، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 29، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12438، 12445، 12446، 12457، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4097، 4100 / 1، 4098، 4099، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3766، 4154، 4280، 4506، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 373، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5108، 5235، 5295، والبزار فى «مسنده» برقم: 2043، 2044، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19031، 19032، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31000، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7409، 7411، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9872، 9869، 9870، 9871، 9873، 9877، 9874، 9875، 9876، والطبراني فى «الصغير» برقم: 548، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2233، 5012، 6803، ترقيم محمد عوامة: 31724»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31725 ترقیم الشثری: -- 33139
حدثنا ابو خالد الاحمر عن حجاج عن ابي قيس عن (هزيل) عن عبد الله قال: قضى رسول الله ﷺ في ابنة وابنة ابن واخت اعطى الابنة النصف، وابنة الابن السدس تكملة الثلثين والاخت ما بقي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (هذيل).
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاح مدلس، وانظر: ما قبله.

ھُزیل روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹی، پوتی اور بہن کے بارے میں ایک فیصلہ فرمایا، جس میں بیٹی کو نصف مال، پوتی کو چھٹا حصّہ، دو تہائی حصّے کو پورا کرنے کے لئے، اور باقی بہن کو عطا فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33139]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 31725»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33140
حدثنا ابو خالد الاحمر ، عن حجاج ، عن ابي قيس ، عن هزيل ، عن عبد الله قال: قضى رسول الله صلى الله عليه وسلم في ابنة وابنة ابن واخت: اعطى البنت النصف، وابنة الابن السدس تكملة الثلثين، وللاخت ما بقي.
قال ابو بكر : وهذه من ستة اسهم: للابنة ثلاثة اسهم، ولابنة الابن سهم، وللاخت سهمان.
ابو بکر فرماتے ہیں یہ مسئلہ 6 کے عدد سے حل ہوگا، بیٹی کے لئے تین حصّے، پوتی کے لئے ایک حصّہ اور بہن کے لئے دو حصّے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33140]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6742، 6736، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1035، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6034، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8053، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6294، 6295، 6296، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2890، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2093، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2932، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2721، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 29، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12438، 12445، 12446، 12457، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4097، 4100 / 1، 4098، 4099، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3766، 4154، 4280، 4506، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 373، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5108، 5235، 5295، والبزار فى «مسنده» برقم: 2043، 2044، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19031، 19032، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31000، 33136، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7409، 7411، والطبراني فى «الكبير» برقم: 9872، 9869، 9870، 9871، 9873، 9877، 9874، 9875، 9876، والطبراني فى «الصغير» برقم: 548، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2233، 5012، 6803»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31897 ترقیم الشثری: -- 33358
حدثنا وكيع ، عن سفيان ، عن منصور ، عن إبراهيم ، عن عمر في اخت وام وجد، قال: للاخت النصف وللام السدس، وما بقي فللجد.
قال ابو بكر : فهذه في قول علي وعبد الله من ستة اسهم، وفي قول زيد بن ثابت من تسعة اسهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عمر.
ابراہیم روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ بہن، ماں اور دادا کے مسئلے کے بارے میں فرماتے تھے کہ بہن کو آدھا مال، ماں کو چھٹا حصّہ اور دادا کو بقیہ مال دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33358]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12580، ترقيم محمد عوامة: 31897»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31911 ترقیم الشثری: -- 33383
حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا محمد بن سالم ، عن الشعبي [1 ] - في اخت [لام واب] واخ واخت لاب وجد في قول علي : للاخت من الاب والام النصف، وما بقي فبين الجد والاخت والاخ من الاب على الاخماس: للجد خمسان، وللاخت خمس، وفي قول عبد الله : للاخت من الاب والام النصف، وللجد ما بقي، وليس للاخ والاخت من الاب شيء.
وفي قول زيد : من ثمانية عشر سهما: للجد الثلث ستة، وللاخ من الاب ستة، وللاخت من الاب ثلاثة، وللاخت من الاب والام ثلاثة، ثم ترد الاخت والاخ من الاب على الاخت من الاب والام ستة اسهم، فاستكملت النصف تسعة، وبقي لهما ثلاثة اسهم: للاخ سهمان وللاخت سهم
[2 [-] ] [وفي اختين لاب وام] ، واخ لاب، وجد في قول علي : للاختين من الاب والام الثلثان، وما بقي فبين الجد والاخ.
وفي قول عبد الله : للاختين من الاب والام الثلثان، وللجد ما بقي، وليس للاخ من الاب شيء
وفي قول زيد : هي ثلاثة اسهم: للجد سهم، وللاخ سهم، [وللاختين سهم ثم ] يرد الاخ من الاب على الاختين من الاب والام سهمهما، فتستكملان الثلثين، ولم يبق له شيء.
[3 [-] ] وفي اختين لاب وام، واخت لاب، وجد، في قول علي وعبد الله : للاختين للاب والام الثلثان، وما بقي للجد، وليس للاخت من الاب شيء وفي قول زيد : من خمسة اسهم: للجد سهمان، وللاختين من الاب والام سهمان، وللاخت من الاب سهم، ثم ترد الاخت من الاب على الاختين من الاب والام سهمهما، ولم يبق لها شيء.
[4 [-] ] وفي اختين لاب وام واخ واخت لاب وجد في قول علي : للاختين من الاب والام الثلثان، وللجد السدس، وما بقي فبين الاخت والاخ من الاب للذكر مثل حظ الانثيين، وفي قول عبد الله : للاختين من الاب والام الثلثان، وللجد ما بقي، وليس للاخ والاخت من الاب شيء، وفي قول زيد : من خمسة عشر سهما: للجد الثلث خمسة اسهم، وللاخ من الاب اربعة، وللاخت من الاب سهمان، وللاختين من الاب والام اربعة اسهم، ثم يرد الاخ والاخت من الاب على الاختين من الاب [والام ] نصيبهما، يستكملان الثلثين ولم يبق لهما شيء.
[5 [-] ] وفي اختين لاب وام، واختين لاب، وجد في قول علي وعبد الله : للاختين من الاب والام الثلثان، وللجد ما بقي، وليس للاختين من الاب شيء، وفي قول زيد : من ستة اسهم، للجد سهمان، وللاختين من الاب والام سهمان، وللاختين من الاب سهمان، ثم ترد الاختان من الاب على الاختين من الاب والام سهميهما، فيستكملان الثلثين، ولم يبق لهما شيء.
[6 [-] ] وفي اخت لاب وام، وثلاث اخوات لاب، وجد في قول علي وعبد الله : للاخت من الاب والام النصف، وللاخوات من الاب السدس تكملة الثلثين، وللجد ما بقي، وفي قول زيد : [من ] ثمانية عشر سهما: للجد الثلث ستة، وللاخت من الاب والام ثلاثة اسهم، وللاخوات من الاب تسعة اسهم ؛ ثم ترد الاخوات من الاب على الاخت من الاب والام ستة اسهم، فاستكملت النصف تسعة، وبقي لهن سهم سهم.
[7 [-] ] وفي اختين لاب وام، واخ واختين لاب، وجد في قول علي : للاختين من الاب والام الثلثان، وللجد السدس، وما بقي فبين الاخ والاختين من الاب للذكر مثل حظ الانثيين، وفي قول عبد الله : للاختين من الاب والام الثلثان، وللجد ما بقي، وليس للاخ والاختين من الاب شيء.
[8 [-] ] وفي ام واخت وجد في قول علي : للاخت النصف، وللام ثلث ما بقي وللجد ما بقي، وفي قول زيد : من تسعة اسهم: للام الثلث ثلاثة، وللجد اربعة، وللاخت سهمان، جعله معهما بمنزلة الاخ، وفي قول عثمان : للام الثلث، وللجد الثلث، وللاخت الثلث، وفي قول ابن عباس : للام الثلث، وللجد ما بقي، وليس للاخت شيء، لم يكن يورث اخا واختا مع جد شيئا.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، م]: تقديم وتأخير هكذا (لأم وأب).
(٢) سقط من: [جـ]، وفي [هـ]: (وللأخت من الأب والأم ثلاثة).
(٣) في [هـ]: زيادة (وللأخت من الأب، الأخ والأخت ثلاثة).
(٤) في [أ، هـ]: (يرد).
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) في [أ، ب، جـ]: (لها).
(٧) في [أ، ب، جـ، م]: زيادة (بقي).
(٨) في [أ، ب، جـ، م]: (أختان).
(٩) سقط من: [أ، ب، جـ، م].
(١٠) زيادة في (ب): (على الأختين من).
(١١) في [هـ]: (سهمه).
(١٢) في [أ، ب، جـ، م]: (فيستكملان).
(١٣) زيادة في [أ]: (من).
(١٤) في [أ، ب]: تقديم وتأخير هكذا: (للأم والأب).
(١٥) في [جـ، م]: (سهمها)
(١٦) سقط من: [أ، ب].
(١٧) في [أ، ب]: (في الأختين).
(١٨) سقط من: [م].
(١٩) زيادة (أسهم) من: [م].
(٢٠) في [أ، ب، جـ، م]: (يستكملان).
(٢١) في [أ، ط، هـ]: (الثلث).
(٢٢) في [أ، ب، جـ]: (وللأخت).
(٢٣) ما بين القوسين مكرر في: [أ، ب، جـ].
(٢٤) في [أ، ب، جـ]: (سهمان).
(٢٥) في [أ، ب، جـ، م]: (فيستكملان).
(٢٦) سقط من: [أ، ب].
(٢٧) في [ب]: (الأخوات).
(٢٨) في [هـ]: (ثلاث).
(٢٩) سقط من: [جـ].
(٣٠) سقط من: [جـ].
(٣١) زيادة من: [أ، ب، جـ، م].
(٣٢) تكرر ما بين القوسين في: [هـ].
(٣٣) في [م]: (يرد).
(٣٤) سقط من: [جـ].
(٣٥) سقط من: [أ، ب، جـ، م].
(٣٦) في [هـ]: (الثلث).
(٣٧) في [أ، ب، جـ، م]: زيادة (الثلث).
(٣٨) سقط من: [هـ].
(٣٩) في [هـ]: زيادة (وفي قول ابن مسعود: للأخت النصف وللأم السدس، وللجد الثلث).
(٤٠) ضعيف جدًا؛ محمد بن سالم متروك.

حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ: (1) حقیقی بہن، باپ شریک بھائی اور بہن اور دادا کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے کہ حقیقی بہن کے لئے آدھا مال ہے اور بقیہ مال دادا اور باپ شریک بھائی اور بہن کے درمیان اس طرح تقسیم ہوگا کہ مال کے پانچ حصّے کیے جائیں گے، ان میں سے دو حصّے دادا کو اور ایک حصّہ بہن کو دیا جائے گا، اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق حقیقی بہن کے لئے آدھا مال اور دادا کے لئے بقیہ مال ہے، اور باپ شریک بھائی اور بہن کے لئے کچھ نہیں، اور حضرت زید رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق یہ مسئلہ اٹھارہ حصّوں سے نکالا جائے گا، دادا کو چھ حصّے یعنی ایک تہائی مال، باپ شریک بھائی کو چھ حصّے، باپ شریک بہن کو تین حصّے اور حقیقی بہن کو تین حصّے دیے جائیں گے، پھر باپ شریک بھائی اور بہن چھ حصّے حقیقی بہن پر لوٹائیں گے، اس طرح حقیقی بہن کا حصّہ نو حصّے یعنی آدھا مال ہوجائے گا، اور باپ شریک بھائی بہن کے لئے تین حصّے بچیں گے، دو حصّے بھائی کے لئے اور ایک حصّہ بہن کے لئے ہوگا۔ (2) اور دو حقیقی بہنوں، ایک باپ شریک بھائی اور دادا کے مسئلے کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حقیقی بہنوں کے لئے دو تہائی مال ہے اور بقیہ مال دادا اور بھائی کے درمیان تقسیم کیا جائے گا۔ اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دو حقیقی بہنوں کے لئے دو تہائی مال ہے اور بقیہ مال دادا کے لئے ہے، اور باپ شریک بھائی کے لئے کچھ نہیں، اور حضرت زید رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق مال تین حصّوں میں تقسیم کیا جائے گا، ایک حصّہ دادا کے لئے، ایک بھائی کے لئے اور ایک حصّہ دو بہنوں کے لئے، پھر باپ شریک بھائی دو حقیقی بہنوں پر اپنا حصّہ لوٹا دے گا، اس طرح بہنوں کا دو تہائی حصّہ پورا ہوجائے گا اور بھائی کے لئے کچھ نہیں بچے گا۔ (3) اور دو حقیقی بہنوں، ایک باپ شریک بہن اور دادا کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ اور عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دونوں حقیقی بہنوں کے لئے دو تہائی مال ہے اور بقیہ مال دادا کے لئے ہے، اور باپ شریک بہن کے لئے کچھ نہیں، اور حضرت زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مال پانچ حصّوں میں تقسیم کیا جائے گا، دو حصّے دادا کے لئے، دو حصّے دونوں حقیقی بہنوں کے لئے اور ایک حصّہ باپ شریک بہن کے لئے، پھر باپ شریک بہن دونوں حقیقی بہنوں پر اپنا حصّہ لوٹا دیں گی اور اس کے لئے کچھ نہیں رہے گا۔ (4) اور دو حقیقی بہنوں، ایک باپ شریک بھائی اور بہن اور دادا کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دونوں حقیقی بہنوں کے لئے دو تہائی مال اور دادا کے لئے مال کا چھٹا حصّہ ہے، اور بقیہ مال دونوں باپ شریک بہن اور بھائی کے درمیان اس ضابطے پر تقسیم ہوگا کہ مرد کو عورت سے دوگنا دیا جائے گا، اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دونوں حقیقی بہنوں کے لئے دو تہائی مال ہے اور دادا کے لئے بقیہ مال، اور باپ شریک بھائی اور بہن کے لئے کچھ نہیں، اور حضرت زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مال کو پندرہ حصّوں میں تقسیم کیا جائے گا، دادا کے لئے پانچ حصّے ایک تہائی مال، باپ شریک بھائی کے لئے چار حصّے، باپ شریک بہن کے لئے دو حصّے اور دو حقیقی بہنوں کے لئے چار حصّے، پھر باپ شریک بھائی اور بہن دونوں حقیقی بہنوں پر اپنا حصّہ لوٹا دیں گے، اس طرح ان کا دو تہائی حصّہ ہوجائے گا اور باپ شریک بھائی بہن کے لئے کچھ نہیں ہوگا۔ (5) اور دو حقیقی بہنوں اور دو باپ شریک بہنوں اور دادا کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ اور عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دو حقیقی بہنوں کے لئے دو تہائی مال ہے اور باقی مال دادا کے لئے ہے، اور باپ شریک بہنوں کے لئے کچھ نہیں، اور حضرت زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مال چھ حصّوں میں تقسیم کیا جائے گا دو حصّے دادا کے لئے، دو حصّے دو حقیقی بہنوں کے لئے اور دو حصّے دو باپ شریک بہنوں کے لئے، پھر باپ شریک بہنیں حقیقی بہنوں پر اپنے حصّے لوٹا دیں گی، اس طرح حقیقی بہنوں کا دو تہائی مال پورا ہوجائے گا اور باپ شریک بہنوں کے لئے کچھ نہیں بچے گا۔ (6) اور حقیقی بہن اور تین باپ شریک بہنوں اور دادا کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ اور عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حقیقی بہن کے لئے آدھا مال اور باپ شریک بہنوں کے لئے مال کا چھٹا حصّہ ہے دو تہائی مال پورا کرنے کے لئے، اور بقیہ مال دادا کے لئے ہے، اور حضرت زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مال اٹھارہ حصّوں میں تقسیم کیا جائے گا: چھ حصّے دادا کے لئے، تین حصّے حقیقی بہن کے لئے اور نو حصّے باپ شریک بہنوں کے لئے ہیں، پھر باپ شریک بہنیں حقیقی بہن پر چھ حصّے لوٹا دیں گی، اس طرح حقیقی بہن کو حصّہ آدھا مال ہوجائے گا، اور باپ شریک بہنوں میں سے ہر ایک کے لئے ایک ایک حصّہ بچے گا۔ (7) اور دو حقیقی بہنوں اور ایک باپ شریک بھائی اور دو باپ شریک بہنوں اور دادا کے مسئلے کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے کہ دونوں حقیقی بہنوں کو دو تہائی مال اور دادا کو مال کا چھٹا حصّہ دیا جائے گا، اور باقی مال باپ شریک بھائی اور بہنوں کے درمیان اس ضابطے پر تقسیم ہوگا کہ مرد کو عورت سے دوگنا دیا جائے گا، اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دونوں حقیقی بہنوں کے لئے دو تہائی مال ہے اور دادا کے لئے بقیہ مال، اور باپ شریک بھائی اور بہنوں کے لئے کچھ نہیں۔ (8) اور ماں، بہن اور دادا کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بہن کے لئے آدھا مال، ماں کے لئے بقیہ مال کا ایک تہائی اور دادا کے لئے باقی مال ہے، اور حضرت زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مال نو حصّوں میں تقسیم کیا جائے گا، ایک تہائی یعنی تین حصّے ماں کے لئے، چار حصّے دادا کے لئے اور دو حصّے بہن کے لئے، آپ نے دادا کو ان دونوں کے ساتھ بھائی کے درجے میں رکھا، اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ماں کے لئے ایک تہائی، دادا کے لئے ایک تہائی اور بہن کے لئے ایک تہائی ہے، اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ماں کے لئے ایک تہائی اور دادا کے لئے بقیہ مال ہے، اور بہن کے لئے کچھ نہیں، آپ دادا کے ہوتے ہوئے بھائی اور بہن کو کسی چیز کا وارث نہیں بناتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33383]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 2970، 2971، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 63، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12560، 12561، 12562، 12573، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19059، 19061، 19062، 19063، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33321، 33325، 33326، 33331، 33340، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4860، ترقيم محمد عوامة: 31911»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32294 ترقیم الشثری: -- 33797
حدثنا عبيد الله قال: حدثنا زكريا بن ابي زائدة قال: اخذت هذه الفرائض من فراس زعم انه كتبها له الشعبي :
1 - قضى زيد بن ثابت وابن مسعود ان الإخوة من الاب والام شركاء الإخوة من الام في بنيهم ذكرهم وانثاهم ؛ وقضى علي ان لبني الام دون بني الاب والام.
[2 [-] ] وقضى علي وزيد انه لا ترث جدة ام اب مع ابنها وورثها عبد الله مع ابنها السدس.
[3 -] امراة تركت امها وإخوتها كفارا ومملوكين قضى علي وزيد لامها الثلث ولعصبتها الثلثين كانا لا يورثان كافرا ولا مملوكا من مسلم حر ولا يحجبان به، وكان ابن مسعود يحجب بهم ولا يورثهم، فقضى للام السدس وللعصبة ما بقي.
4 - امراة تركت زوجها وإخوتها لامها ولها ابن مملوك، قضى علي وزيد لزوجها النصف، ولإخوتها الثلث، وللعصبة ما بقي، وقضى عبد الله للزوج الربع وما بقي فهو للعصبة.
5 - امراة تركت امها وإخوتها كفارا ومملوكين قضى علي وزيد لامها الثلث وللعصبة ما بقي، وقضى عبد الله لامها السدس وللعصبة ما بقي.
6 - امراة تركت زوجها وإخوتها لامها ولا عصبة لها، قضى زيد للزوج النصف وللإخوة الثلث، وقضى علي وعبد الله ان يرد ما بقي على الإخوة من الام، لانهما كانا لا يردان من فضول الفرائض على الزوج شيئا ويردانها على ادنى رحم يعلم.
7 - امراة تركت امها قضوا جميعا للام الثلث، وقضى علي وابن مسعود : برد ما بقي على الام.
8 - رجل ترك اخته لابيه وامه وامه قضوا جميعا لاخته لابيه وامه النصف، ولامه الثلث، وقضى علي وعبد الله ان يرد ما بقي وهو سهم عليهما على قدر ما ورثا، فيكون للاخت ثلاثة اخماس ويكون للام خمسا المال.
9 - رجل ترك اخته لابيه وجدته وامراته، قضوا جميعا لاخته النصف ولامراته الربع، ولجدته سهم، ورد علي ما بقي على اخته وجدته على قسمة فريضتهم، واما عبد الله فرده على الاخت لانه كان لا يرد على جدة إلا ان لا يكون وارث غيرها.
10 - امراة تركت امها واختها لامها قضوا جميعا لامها الثلث ولاختها السدس، ورد علي ما بقي عليهما على قسمة فريضتهم فيكون للام الثلثان، وللاخت الثلث، وقضى عبد الله ان ما بقي يرد على الام ؛ لانه كان لا يرد على إخوة [لام مع ام] ، فيصير للام خمسة اسداس، وللاخت سدس.
11 - امراة تركت اختها لابيها وامها واختها لابيها قضوا جميعا لاختها لابيها وامها النصف، ولاختها لابيها السدس، ورد ما بقي عليهما على قسمة فريضتهم، فيكون للاخت من الاب والام ثلاثة ارباع، وللاخت للاب ربع، ورد عبد الله ما بقي على الاخت من الاب والام فيصير لها خمسة اسداس المال، وللاخت للاب سدس المال، كان لا يرد على اخت لاب مع اخت [لام واب] .
12 - امراة تركت إخوتها لابيها وامها، وامها، قضوا جميعا لامها السدس ولإخوتها الثلث، ورد ما بقي عليهم على قسمة فريضتهم، فيكون للام الثلث وللإخوة الثلثان، واما عبد الله فإنه رد ما بقي على الام، فيكون للام الثلثان وللإخوة الثلث.
13 - امراة تركت ابنتها وابنة ابنها، قضوا جميعا لابنتها النصف، ولابنة ابنها السدس، ورد علي ما بقي عليهما على قسمة فريضتهم، ورد عبد الله ما بقي على الابنة خاصة.
14 - امراة تركت ابنتها وجدتها قضوا جميعا للابنة النصف، وللجدة السدس، ورد علي ما بقي عليهما على قسمة فريضتهم، ورد عبد الله ما بقي على الابنة خاصة.
15 - امراة تركت ابنتها وابنة ابنها وامها قضوا جميعا ان لابنتها النصف ولابنة ابنها السدس ولامها السدس، ورد ما بقي عليهم على قسمة فريضتهم، ورد عبد الله ما بقي على الابنة والام، واما زيد بن ثابت فإنه جعل الفضل من ذلك كله في بيت المال، لا يرد على وارث شيئا، ولا يزيد ابدا على فرائض الله شيئا.
16 - امراة تركت إخوتها من امها رجالا ونساء وهم عصبتها، يقتسمون الثلث بينهم بالسوية، والثلثان لذكورهم دون النساء.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عبد اللَّه).
(٢) في [أ، ب]: (أنها).
(٣) في [أ، ب، جـ]: زائدة (أن)، وفي [م]: زائدة (أنه).
(٤) في [ب]: (لا يرث جده).
(٥) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب، هـ].
(٦) في [م]: (لعصبتها).
(٧) في [م]: (تعلم).
(٨) في [أ، ب، هـ]: (يرد).
(٩) سقط من: [أ، ب، جـ، هـ].
(١٠) في [هـ]: (بقي ورقا).
(١١) في [أ، ب]: (خمسي).
(١٢) سقط من: [أ، ب].
(١٣) سقط من: [أ، ب، س، هـ].
(١٤) في [جـ]: (لأمها لأمها).
(١٥) في [هـ]: زيادة (عليٌ).
(١٦) في [ب]: (الربع)، وفي [أ]: (الربغ).
(١٧) في [ب]: (السدس)، وفي [أ]: (السدش).
(١٨) في [ب]: زيادة (من).
(١٩) في [جـ، م]: تقديم وتأخير.
(٢٠) في [ب]: (ولإخوتها السدس).
(٢١) في [هـ]: زيادة (عليٌّ).
(٢٢) بياض في [س].
(٢٣) سقط من [جـ].
(٢٤) في [هـ]: زيادة (علي).
(٢٥) سقط من: [هـ].
(٢٦) صحيح.

زکریا بن ابی زائدہ فرماتے ہیں کہ میں نے یہ فرائض فراس سے حاصل کیے، اور وہ فرماتے ہیں کہ یہ ان کو شعبی نے لکھ کردیے ہیں: ١- حضرت زید بن ثابت اور ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ حقیقی بھائی ماں شریک بھائیوں کے ساتھ مذکر اور مؤنث اولاد کے مال میں شریک ہیں، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ ماں شریک بھائیوں کے لیے مال ہے حقیقی بھائیوں کے لئے نہیں ہے۔ ٢- اور حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ دادی اپنے بیٹے کے ہوتے ہوئے وارث نہیں ہوتی اور حضرت عبداللہ نے اس کو اس کے بیٹے کے ہوتے ہوئے مال کے چھٹے حصّے کا وارث بنایا۔ ٣- ایک عورت نے اپنی ماں اور بھائیوں کو کفر اور غلامی کی حالت میں چھوڑا، ا س کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ اس کی ماں کے لئے تہائی مال اور عصبہ کے لئے دو تہائی مال ہے، اور دونوں حضرات کا فر اور غلام کو آزاد مسلمان سے وارث نہیں بناتے تھے، اور اس سے محروم بھی نہیں کرتے تھے، اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہان کے ذریعے محروم تو کرتے، لیکن ان کو وارث نہیں بناتے تھے، انہوں نے ماں کے لئے چھٹے حصّے کا فیصلہ فرمایا اور عصبہ کے لئے بقیہ مال کا۔ ٤- ایک عورت نے اپنے شوہر اور ماں شریک بھائیوں کو چھوڑا اور اس کا ایک بیٹا غلام تھا، حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ نے اس کے شوہر کے لئے نصف بھائیوں کے لیے تہائی اور عصبہ کے لئے بقیہ کا فیصلہ فرمایا اور حضرت عبد اللہ نے شوہر کے لئے چوتھائی اور عصبہ کے لئے بقیہ مال کا فیصلہ فرمایا۔ ٥- ایک عورت نے اپنی ماں اور بھائیوں کو کفر اور غلامی کی حالت میں چھوڑا، حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ نے اس کی ماں کے لئے ایک تہائی اور عصبہ کے لئے بقیہ مال کا فیصلہ فرمایا، اور حضرت عبد اللہ نے اس کی ماں کے لئے مال کے چھٹے حصّے اور عصبہ کے لئے بقیہ مال کا فیصلہ فرمایا۔ ٦- ایک عورت نے اپنے شوہر اور ماں شریک بھائیوں کو چھوڑا اور اس کا کوئی عصبہ نہیں تھا، حضرت زید نے شوہر کے لئے نصف اور بھائیوں کے لئے ایک تہائی کا فیصلہ فرمایا، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ اور عبد اللہ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ بقیہ مال دوبارہ ماں شریک بھائیوں پر لوٹا دیا جائے، کیونکہ وہ فرائض میں سے بچے ہوئے مال میں سے شوہر پر کچھ نہیں لوٹاتے تھے، اور اس کو قریبی رشتہ داروں پر لوٹاتے تھے جو معلوم ہو۔ ٧- ایک عورت نے اپنی ماں کو چھوڑا، تمام حضرات نے ماں کے لئے ایک تہائی مال کا فیصلہ فرمایا، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ اور ابن مسعود نے بقیہ مال کو ماں پر لوٹانے کا فیصلہ فرمایا۔ ٨- ایک آدمی نے اپنی حقیقی بہن اور ماں کو چھوڑا، تمام حضرات نے یہ فیصلہ فرمایا کہ اس کی حقیقی بہن کے لئے نصف اور ماں کے لئے ایک تہائی مال ہے، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ اور عبد اللہ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ بقیہ مال جو ایک حصّہ ہے ان دونوں پر ان کے حصّے کے مطابق لوٹا دیا جائے، اس طرح بہن کے لئے تین پانچویں حصّے (٥/٣) اور ماں کے لئے دو پانچویں حصّے (٥/٢) ہوں گے۔ ٩- ایک آدمی نے اپنی باپ شریک بہن اور دادی اور بیوی کو چھوڑا، ان سب حضرات نے بہن کے لئے نصف اور بیوی کے لئے ایک چوتھائی مال اور دادی کے لئے ایک حصّے کا فیصلہ فرمایا، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بقیہ مال اس کی بہن اور دادی پر ان کے حصّے کے مطابق لوٹا دیا، اور حضرت عبد اللہ نے مال بہن پر لوٹا دیا کیونکہ وہ دادی پر مال لوٹانے کے قائل نہیں تھے، الّا یہ کہ اس کے علاوہ کوئی وارث نہ ہو۔ ١٠- ایک عورت نے اپنی ماں اور ماں شریک بہن کو چھوڑا، سب نے یہ فیصلہ فرمایا کہ اس کی ماں کے لیے ایک تہائی مال اور اس کی بہن کے لئے مال کا چھٹا حصّہ ہے، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بقیہ مال کا دونوں پر ان کے حصّے کے مطابق لوٹانے کا فیصلہ فرمایا، پس ماں کے لئے دو تہائی مال اور بہن کے لئے ایک تہائی مال ہے، اور حضرت عبد اللہ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ بقیہ مال ماں پر لوٹایا جائے گا، کیونکہ وہ ماں کے ہوتے ہوئے ماں شریک بہن پر مال کو نہیں لوٹاتے تھے، اس طرح ماں کے لئے پانچ چھٹے حصّے اور بہن کے لئے مال کا چھٹا حصّہ ہوگا۔ ١١- ایک عورت نے اپنی ایک حقیقی بہن اور ایک باپ شریک بہن کو چھوڑا تو سب حضرات نے فیصلہ فرمایا کہ اس کی حقیقی بہن کے لئے نصف مال اور باپ شریک بہن کے لئے مال کا چھٹا حصّہ اور بقیہ مال ان دونوں پر ان کے حصّے کے مطابق لوٹایا جائے گا، اس طرح حقیقی بہن کے لئے تین چوتھائی اور باپ شریک بہن کے لئے ایک چوتھائی ہوگا، اور حضرت عبد اللہ نے بقیہ مال کو حقیقی بہن پر لوٹایا، اس طرح اس کے لئے مال کے پانچ چھٹے حصّے ہوں گے، اور باپ شریک بہن کے لئے مال کا چھٹا حصّہ ہوگا، اور آپ حقیقی بہن کے ہوتے ہوئے باپ شریک بہن پر مال نہیں لوٹاتے تھے۔ ١٢- ایک عورت نے اپنے حقیقی بھائیوں اور ماں کو چھوڑا، سب نے اس کی ماں کے لئے چھٹے حصّے اور بھائیوں کے لئے ایک تہائی کا فیصلہ فرمایا، اور بقیہ مال ان پر ان کے حصّے کے مطابق لوٹا دیا، اس طرح ماں کے لئے ایک تہائی اور بھائیوں کے لئے دو تہائی ہوگا، اور حضرت عبد اللہ نے بقیہ مال ماں پر لوٹا دیا، اس طرح ماں کے لئے دو تہائی اور بھائیوں کے لئے ایک تہائی ہوگا۔ 13- ایک عورت نے اپنی بیٹی اور پوتی کو چھوڑا، سب حضرات نے اس کی بیٹی کے لئے نصف اور پوتی کے لئے چھٹے حصّے کا فیصلہ فرمایا، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بقیہ مال ان دونوں پر ان کے حصّے کے مطابق لوٹا دیا، اور حضرت عبد اللہ نے بقیہ مال خاص طور پر بیٹی پر لوٹا دیا۔ 14- ایک عورت نے اپنی بیٹی اور دادی کو چھوڑا، سب حضرات نے بیٹی کے لئے نصف اور دادی کے لئے چھٹے حصّے کا فیصلہ فرمایا، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بقیہ مال ان دونوں پر ان کے حصّے کے مطابق لوٹا دیا، اور حضرت عبد اللہ نے بقیہ مال خاص طور پر بیٹی پر لوٹا دیا۔ 15- ایک عورت نے اپنی بیٹی، پوتی اور ماں کو چھوڑا، سب حضرات نے یہ فیصلہ فرمایا کہ اس کی بیٹی کے لئے نصف، پوتی کے لئے چھٹا حصّہ اور ماں کے لئے چھٹا حصّہ ہے، اور بقیہ مال ان پر ان کے حصّے کے مطابق لوٹا دیا، اور حضرت عبد اللہ نے بقیہ مال بیٹی اور ماں پر لوٹا دیا، اور حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے ان تمام صورتوں میں بچا ہوا مال بیت المال میں رکھا، وہ کسی وارث پر کچھ نہیں لوٹاتے تھے، اور اللہ کے مقرر کردہ حصّوں پر کبھی کچھ زیادہ نہیں کرتے تھے۔ 16- ایک عورت نے اپنے ماں شریک بھائی بہن چھوڑے، مرد بھی اور عورتیں بھی، اور وہی اس کے عصبہ ہیں، وہ ایک تہائی مال آپس میں برابر تقسیم کریں گے، اور دو تہائی ان کے مردوں کے لئے ہے، عورتوں کے لئے نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33797]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 8065، 8064، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2924، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 20، 23، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12602، 12601، 12603، 12409، 12452، 12600، 12607، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19009، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33172، 33173، 33179، ترقيم محمد عوامة: 32294»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں