🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
103. باب ما جاء في الطاعات وثوابها - ذكر الخصال التي يستوجب المرء بها الجنان من بارئه جل وعلا
اطاعتوں اور ان کے ثواب کا بیان - ان اوصاف کا ذکر جن کے ذریعے آدمی اپنے رب جل وعلا سے جنت کا مستحق بن جاتا ہے۔
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 373 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 373، 5344
مصنف ابن ابی شیبہ: 36486
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 373
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبُو كَثِيرٍ السُّحَيْمِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا ذَرٍّ ، قُلْتُ: دُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ إِذَا عَمِلَ الْعَبْدُ بِهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ، قَالَ: سَأَلْتُ عَنْ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فقَالَ:" يُؤْمِنُ بِاللَّهِ"، قَالَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ مَعَ الإِيمَانِ عَمَلا؟ قَالَ:" يَرْضَخُ مِمَّا رَزَقَهُ اللَّهُ" قُلْتُ: وَإِنْ كَانَ مُعْدَمًا لا شَيْءَ لَهُ؟ قَالَ:" يَقُولُ مَعْرُوفًا بِلِسَانِهِ"، قَالَ: قُلْتُ: فَإِنْ كَانَ عَيِيًّا لا يُبْلِغُ عَنْهُ لِسَانُهُ؟ قَالَ:" فَيُعِينُ مَغْلُوبًا" قُلْتُ: فَإِنْ كَانَ ضَعِيفًا لا قُدْرَةَ لَهُ؟ قَالَ:" فَلْيَصْنَعْ لأَخْرَقَ" قُلْتُ: وَإِنْ كَانَ أَخْرَقَ؟ قَالَ: فَالْتَفَتَ إِلَيَّ وَقَالَ:" مَا تُرِيدُ أَنْ تَدَعَ فِي صَاحِبِكَ شَيْئًا مِنَ الْخَيْرِ، فَلْيَدَعِ النَّاسَ مِنْ أَذَاهُ" فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ هَذِهِ كَلِمَةُ تَيْسِيرٍ؟ فقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا مِنْ عَبْدٍ يَعْمَلُ بِخَصْلَةٍ مِنْهَا، يُرِيدُ بِهَا مَا عِنْدَ اللَّهِ، إِلا أَخَذَتْ بِيَدِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، حَتَّى تُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: أَبُو كَثِيرٍ السُّحَيْمِيُّ اسْمُهُ يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الرحمن بْنِ أُذَيْنَةَ، مِنْ ثِقَاتِ أَهْلِ الْيَمَامَةِ.
ابوکثیر سحیمی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے سوال کیا، میں نے کہا: آپ کسی ایسے عمل کی طرف میری رہنمائی کیجیے کہ بندہ جب اسے کر لے، تو وہ جنت میں داخل ہو جائے۔ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھے۔“ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ایمان کے ہمراہ کوئی عمل بھی ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے بندے کو جو رزق دیا ہے، وہ اس میں سے تھوڑا سا (اللہ کی راہ میں بھی) دے۔“ میں نے عرض کی: اگر وہ کوئی ایسا شخص ہو، جس کے پاس کوئی بھی چیز نہ ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ اپنی زبان کے ذریعے نیکی کی بات کہے۔“ میں نے عرض کی: اگر وہ ایسا معذور ہو کہ اپنی زبان کے ذریعے کچھ نہ پہنچا سکتا ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ مغلوب شخص کی مدد کرے۔“ میں نے عرض کی: اگر وہ ایسا کمزور ہو کہ وہ اس کی بھی قدرت نہ رکھتا ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پھر وہ کسی معذور کے لیے کوئی کام کرے۔“ میں نے عرض کی: اگر وہ خود معذور ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف توجہ کی اور ارشاد فرمایا: ”اگر تم اس شخص کے بارے میں کوئی بھلائی باقی نہیں رہنے دینا چاہتے، تو پھر وہ شخص لوگوں کو اپنی اذیت سے محفوظ رکھے۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا یہ کلمات آسانی فراہم کرنے کے لیے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے، جو کوئی بندہ ان میں سے جو بھی کام کرے گا اور وہ اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کے ہاں اجر و ثواب کا ارادہ کرے گا، تو یہ عمل قیامت کے دن اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے جنت میں داخل کر دے گا۔“ امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ابوکثیر سحیمی کا نام یزید بن عبدالرحمن اذینہ ہے اور یہ یمامہ کے رہنے والے ”ثقہ“ راویوں میں سے ایک ہیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 373]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 373، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 212» «رقم طبعة با وزير 374»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «الصحيحة» (2668). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط أبو كثير السحيمي، ثقة من رجال مسلم، ووالده لم أتبينه، وفي رواية الحاكم: وكان يجالس أبا ذر، وباقي السند رجاله ثقات رجال الصحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34911 ترقیم الشثری: -- 36486
ابو كثير الذي روى عن ابي هريرة، اسمه: يزيد بن عبد الرحمن بن اذينة السحيمي.
ابو کثیر جو ابوہریرہ سے روایت کرتے ہیں ان کا نام یزید بن عبدالرحمن بن اذینہ السحیمی تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36486]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 34911»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5344
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو كَثِيرٍ السُّحَيْمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْخَمْرُ مِنْ هَاتَيْنِ الشَّجَرَتَيْنِ: النَّخْلَةِ وَالْعِنَبَةِ" ، أَبُو كَثِيرٍ: يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أُذَيْنَةَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شراب ان دو درختوں سے بنائی جاتی ہے: کھجور اور انگور۔“ ابوکثیر نامی راوی کا نام یزید بن عبدالرحمن بن اذینہ ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 5344]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1985، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5344، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5588، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 5063، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3678، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1875، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3378، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17444، 17445، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7868» «رقم طبعة با وزير 5320»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3159): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح أبو كثير يزيد بن عبد الرحمن بن أذينة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں