🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
201. باب الغيبة - ذكر الزجر عن طلب عثرات المسلمين وتعييرهم-
غیبت کا بیان - ذکر منع کہ مسلمانوں کی لغزشوں کی تلاش کی جائے اور انہیں طعنہ دیا جائے
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 5763 (کل: 10 مقامات، 8 کتب)
صحیح ابن حبان: 5763
سنن ابن ماجہ: 2546
الجامع الكامل: 13361، 14912
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13141، 13143
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7984
المعجم الکبیر للطبرانی: 11396
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2732
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1675
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5763
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ السِّجِسْتَانِيُّ بِبَغْدَادَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ الدَّغُولِيُّ ، قَالا: حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، عَنْ أَوْفَى بْنِ دَلْهَمٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: صَعِدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَا الْمِنْبَرَ، فَنَادَى بِصَوْتٍ رَفِيعٍ وَقَالَ: " يَا مَعْشَرَ مَنْ أَسْلَمَ بِلِسَانِهِ وَلَمْ يَدْخُلِ الإِيمَانُ قَلْبَهُ، لا تُؤْذُوا الْمُسْلِمِينَ، وَلا تُعَيِّرُوهُمْ، وَلا تَطْلُبُوا عَثَرَاتِهِمْ، فَإِنَّهُ مَنْ يَطْلُبْ عَوْرَةَ الْمُسْلِمِ يَطْلُبِ اللَّهُ عَوْرَتَهُ، وَمَنْ يَطْلُبِ اللَّهُ عَوْرَتَهُ يَفْضَحْهُ، وَلَوْ فِي جَوْفِ بَيْتِهِ" ، وَنَظَرَ ابْنُ عُمَرَ يَوْمًا إِلَى الْبَيْتِ، فَقَالَ: مَا أَعْظَمَكَ، وَأَعْظَمَ حُرْمَتَكَ، وَلَلْمُؤْمِنُ أَعْظَمُ عِنْدَ اللَّهِ حُرْمَةً مِنْكَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس منبر پر چڑھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلند آواز میں اعلان کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے وہ لوگو جو زبان کے ذریعے مسلمان ہو گئے ہیں، لیکن ایمان ان کے دل میں داخل نہیں ہوا! تم لوگ مسلمانوں کو اذیت نہ پہنچاؤ، تم انہیں عار نہ دلاؤ، تم ان کے پوشیدہ معاملات کی جستجو نہ کرو کیونکہ جو شخص مسلمان کے پوشیدہ معاملات کی جستجو کرے گا اللہ تعالیٰ اس کے پوشیدہ معاملات کی تحقیق کرے گا اور اللہ تعالیٰ جس کے پوشیدہ معاملات کی تحقیق کرے گا اسے رسوائی کا شکار کر دے گا خواہ وہ شخص اپنے گھر کے اندر موجود رہے۔“
(راوی بیان کرتے ہیں) سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک دن بیت اللہ کی طرف دیکھ کر ارشاد فرمایا: تمہاری عظمت کتنی زیادہ ہے، تمہاری حرمت کتنی عظیم ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں مومن حرمت کے اعتبار سے تم سے زیادہ عظیم ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5763]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5763، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2032» «رقم طبعة با وزير 5733»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «التعليق الرغيب» (3/ 177). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2546
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ أَبَانَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ سَتَرَ عَوْرَةَ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ، سَتَرَ اللَّهُ عَوْرَتَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ كَشَفَ عَوْرَةَ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ، كَشَفَ اللَّهُ عَوْرَتَهُ حَتَّى يَفْضَحَهُ بِهَا فِي بَيْتِهِ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنے مسلمان بھائی کی پردہ پوشی کرے گا، قیامت کے روز اللہ تعالیٰ اس کی پردہ پوشی فرمائے گا، اور جو اپنے مسلمان بھائی کا کوئی عیب فاش کرے گا، اللہ تعالیٰ اس کا عیب فاش کرے گا، یہاں تک کہ وہ اسے اس کے گھر میں بھی ذلیل کرے گا“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الحدود/حدیث: 2546]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی برہنگی چھپائے گا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی برہنگی چھپائے گا۔ اور جو شخص اپنے مسلمان بھائی کا پردہ فاش کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کا پردہ فاش کرے گا حتی کہ اسے اس کے گھر کے اندر رسوا کر دے گا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الحدود/حدیث: 2546]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 6043، ومصباح الزجاجة: 903) (صحیح)» ‏‏‏‏ (سند میں محمد بن عثمان جُمَحِي ضعیف راوی ہیں، لیکن شواہد کی بناء پر یہ صحیح ہے، نیز ملاحظہ ہو: تراجع الألبانی: رقم: 387)
وضاحت: ۱؎: یہ تجربہ کی بات ہے کہ جو کوئی اپنے بھائی مسلمان کا عیب اس کو ذلیل کرنے کے لئے ظاہر کرتا ہے وہ اس سے بڑھ کر عیب میں گرفتار ہوتا ہے، اور اس سے بڑھ کر ذلیل و خوار ہوتا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
محمد بن عثمان بن صفوان الجمحي: ضعيف (تقريب: 6130)
والحديث السابق (الأصل: 2544) يُغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 471

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13361
13361- عن البراء قال: خطبنا رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى أسمع العواتق في بيوتها ـ أو قال: في خدورها ـ فقال: يا معشر من آمن بلسانه، لا تغتابوا المسلمين، ولا تتبعوا عوراتهم، فإنه من تتبع عورة أخيه تتبع الله عورته، ومن تتبع الله عورته يفضحه في جوف بيته
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو يعلى (1675) عن إبراهيم بن دينار، حدثنا مصعب بن سلام، عن حمزة بن حبيب الزيات، عن أبي إسحاق السبيعي، عن البراء، فذكره.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14912
14912- عن البراء قال: خطبنا رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى أسمع العواتق في بيوتها -أو قال: في خدورها- فقال: يا معشر من آمن بلسانه، لا تغتابوا المسلمين، ولا تتبعوا عوراتهم، فإنه من تتبع عورة أخيه تتبع الله عورته، ومن تتبع الله عورته يفضحه في جوف بيته.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو يعلى (1675) عن إبراهيم بن دينار، حدثنا مصعب بن سلام، عن حمزة بن حبيب الزيات، عن أبي إسحاق السبيعي، عن البراء، فذكره.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13141
وَعَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى أَسْمَعَ الْعَوَاتِقَ فِي بُيُوتِهَا - أَوْ قَالَ: فِي خُدُورِهَا - فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ مَنْ آمَنَ بِلِسَانِهِ وَلَمْ يَدْخُلِ الْإِيمَانُ قَلْبَهُ، لَا تَغْتَابُوا الْمُسْلِمِينَ، وَلَا تَتَّبِعُوا عَوْرَاتِهِمْ، فَإِنَّهُ مَنْ يَتَّبِعْ عَوْرَةَ أَخِيهِ يَتَّبِعِ اللَّهُ عَوْرَتَهُ، وَمَنْ يَتَّبِعِ اللَّهُ عَوْرَتَهُ يَفْضَحْهُ فِي جَوْفِ بَيْتِهِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا (آپ کی آواز اتنی بلند تھی) کہ وہ گھروں میں موجود پردہ دار خواتین تک آ رہی تھی (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے کہ لفظ گھروں استعمال ہوا ہے یا لفظ پردے استعمال ہوا ہے) آپ نے فرمایا: اے وہ گروہ جو اپنی زبان کے ذریعے ایمان لے آیا ہے، لیکن ایمان اس کے دل میں داخل نہیں ہوا ہے، تم لوگ مسلمانوں کی غیبت نہ کرو، ان کے پوشیدہ معاملات کی جستجو نہ کرو کیونکہ جو شخص اپنے بھائی کے پوشیدہ معاملے کی جستجو کرے گا، اللہ تعالیٰ اس کے پوشیدہ معاملے کی طرف متوجہ ہو گا، اور جس شخص کے پوشیدہ معاملے کی طرف اللہ تعالیٰ متوجہ ہو گا، اس کو اس کے گھر میں بیٹھے رہنے کے دوران رسوائی کا شکار کر دے گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13141]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1675)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 702، 2589، 2732، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1530، 5371»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13143
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خُطْبَةً حَتَّى أَسْمَعَ الْعَوَاتِقَ فِي خُدُورِهِنَّ فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ مَنْ آمَنَ بِلِسَانِهِ وَلَمْ يَدْخُلِ الْإِيمَانُ قَلْبَهُ، لَا تُؤْذُوا الْمُؤْمِنِينَ، وَلَا تَتَّبِعُوا عَوْرَاتِهِمْ، فَإِنَّهُ مَنْ تَتَبَّعَ عَوْرَةَ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ هَتَكَ اللَّهُ سِتْرَهُ، وَسَلَّطَ عَلَيْهِ مَنْ يَتَّبِعُ عَوْرَتَهُ يَفْضَحُهُ وَلَوْ فِي جَوْفِ بَيْتِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا جس کی آواز گھروں میں موجود پردہ دار خواتین تک جا رہی تھی، آپ نے فرمایا: ”اے وہ گروہ جو اپنی زبان کے ذریعے ایمان لے آئے ہیں لیکن ایمان ان کے دل میں داخل نہیں ہوا، تم لوگ اہل ایمان کو اذیت نہ پہنچاؤ اور ان کے پوشیدہ معاملات کی جستجو نہ کرو کیونکہ جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے پوشیدہ معاملے کی جستجو کرے گا، اللہ تعالیٰ اس کے پردے کو پھاڑ دے گا، اور اس پر ایسے شخص کو مسلط کر دے گا جو اس کے پوشیدہ معاملے کی جستجو کرے گا اور اسے رسوائی کا شکار کر دے گا، خواہ وہ (شخص) اپنے گھر کے اندر موجود ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13143]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11444)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11444، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3790»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7984
" يا معشر من آمن بلسانه ولم يدخل الإيمان قلبه، لا تغتابوا المسلمين ولا تتبعوا عوراتهم فإنه من تتبع عورة أخيه المسلم تتبع الله عورته ومن تتبع الله عورته يفضحه ولو في جوف بيته"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے وہ لوگو جو زبان سے ایمان لائے ہو مگر ایمان تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا! مسلمانوں کی غیبت نہ کرو اور ان کے عیوب کی ٹوہ میں نہ لگو، کیونکہ جو اپنے مسلمان بھائی کے عیب کی ٹوہ میں لگے گا اللہ اس کے عیب کی ٹوہ میں لگ جائے گا، اور جس کے عیب کی ٹوہ میں اللہ لگ جائے وہ اسے رسوا کر دیتا ہے، خواہ وہ اپنے گھر کے اندر ہی کیوں نہ ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7984]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم د] عن أبي برزة الأسلمي ... [4] عن البراء. المشكاة 5044.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11396
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ ، ثَنَا زَيْدُ بْنُ الْمُبَارَكِ ، ثَنَا قُدَامَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَشْجَعِيُّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ شَيْبَةَ الطَّائِفِيِّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُطْبَةً أَسْمَعَ الْعَوَاتِقَ فِي خُدُورِهِنَّ، فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ مَنْ أَسْلَمَ بِلِسَانِهِ وَلَمْ يَدْخُلِ الْإِيمَانُ قَلْبَهُ، لَا تُؤْذُوا الْمُؤْمِنِينَ، وَلَا تَتَّبِعُوا عَوْرَاتِهِمْ، فَإِنَّهُ مَنْ يَتَّبِعْ عَوْرَةَ أَخِيهِ يَتَّبِعِ اللهُ عَوْرَتَهُ، وَمَنْ يَتَّبِعِ اللهُ عَوْرَتَهُ يَفْضَحْهُ، وَلَوْ فِي جَوْفِ بَيْتِهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسا خطبہ دیا جسے پردہ نشین کنواری لڑکیوں تک نے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے وہ لوگو جنہوں نے زبان سے اسلام قبول کیا مگر ایمان ان کے دلوں میں داخل نہیں ہوا! مومنوں کو ایذا نہ دو، اور ان کے عیبوں کے پیچھے نہ پڑو، کیونکہ جو اپنے بھائی کے عیب کے پیچھے پڑے گا، اللہ اس کے عیب کے پیچھے پڑے گا، اور جس کے عیب کے پیچھے اللہ پڑ جائے وہ اسے رسوا کر دے گا، خواہ وہ اپنے گھر کے اندر ہی کیوں نہ ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11396]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 186، حدیث 11444»
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3778»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2732
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دِينَارٍ ، حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ سَلَّامٍ ، عَنْ حَمْزَةَ الزَّيَّاتِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أَسْمَعَ الْعَوَاتِقَ فِي بُيُوتِهَا، أَوْ قَالَ فِي خُدُورِهَا، فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ مَنْ آمَنَ بِلِسَانِهِ، وَلَمْ يَدْخُلِ الْإِيمَانُ قَلْبَهُ، لَا تَغْتَابُوا الْمُسْلِمِينَ، وَلَا تَتَّبِعُوا عَوْرَاتِهِمْ، فَإِنَّهُ مَنْ يَتَّبِعْ عَوْرَةَ أَخِيهِ يَتَّبِعِ اللهُ عَوْرَتَهُ، وَمَنْ تَتَبَّعَ اللهُ عَوْرَتَهُ يَفْضَحْهُ فِي جَوْفِ بَيْتِهِ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک مرتبہ (ایسا پرجوش) خطبہ ارشاد فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز مبارک ان نوجوان دوشیزاؤں نے بھی سن لی جو اپنے گھروں میں تھیں، یا (راوی کو شک ہے کہ) یوں کہا: ”جو اپنے پردوں میں مقیم تھیں“، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے وہ گروہ! جو اپنی زبان سے تو ایمان لے آئے ہو لیکن ایمان ابھی تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا، تم مسلمانوں کی غیبت نہ کیا کرو اور نہ ہی ان کے عیوب و پوشیدہ باتوں کی ٹوہ میں رہا کرو؛ کیونکہ جو شخص اپنے (مسلمان) بھائی کے عیوب کے پیچھے پڑتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے عیوب کے درپے ہو جاتا ہے، اور اللہ جس کے عیوب کے درپے ہو جائے تو اسے اس کے گھر کے اندر (چھپنے کے باوجود) ہی ذلیل و رسوا کر دیتا ہے۔“
مسند ابی یعلیٰ: 2732، اس کی سند میں حمزہ بن حبیب الزیات ہیں جو کہ علمِ قراءت کے امام ہیں مگر حدیث میں ان کے حافظے پر کلام کیا گیا ہے، تاہم اس حدیث کے کئی شواہد سنن ابی داؤد (4880) اور جامع ترمذی (2032) وغیرہ میں موجود ہیں جن سے یہ روایت حسن لغیرہ کے درجے تک پہنچ جاتی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأدب/حدیث: 2732]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله ثقات (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 93)»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13140، 13141، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1530، 5371»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1675
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دِينَارٍ ، حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ سَلَّامٍ ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ حَبِيبٍ الزَّيَّاتِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ السَّبِيعِيِّ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى أَسْمَعَ الْعَوَاتِقَ فِي بُيُوتِهَا، أَوْ قَالَ: فِي خُدُورِهَا، فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ مَنْ آمَنَ بِلِسَانِهِ، لَا تَغْتَابُوا الْمُسْلِمِينَ وَلَا تَتَّبِعُوا عَوْرَاتِهِمْ، فَإِنَّهُ مَنْ تَتَبَّعَ عَوْرَةَ أَخِيهِ تَتَبَّعَ اللهُ عَوْرَتَهُ، وَمَنْ تَتَبَّعِ اللهُ عَوْرَتَهُ يَفْضَحْهُ فِي جَوْفِ بَيْتِهِ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا یہاں تک کہ آپ کی آواز مبارک گھروں میں موجود پردہ نشین دوشیزاؤں تک جا پہنچی، یا فرمایا کہ ”ان کے حجلوں تک“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے وہ گروہ جو (صرف) اپنی زبان سے ایمان لائے ہو! مسلمانوں کی غیبت نہ کیا کرو اور نہ ہی ان کے پوشیدہ عیوب کی ٹوہ میں رہا کرو، کیونکہ جو شخص اپنے بھائی کے عیب تلاش کرنے کے پیچھے پڑتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے عیب کے درپے ہوجاتا ہے، اور جس کے عیب کے پیچھے اللہ تعالیٰ پڑ جائے تو وہ اسے اس کے گھر کے اندر بھی ذلیل و رسوا کر دیتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند البراء بن عازب/حدیث: 1675]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13140، 13141، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 702، 2589، 2732، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1530، 5371، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1671»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں