🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
195. باب من صفته صلى الله عليه وسلم وأخباره - ذكر ما عرف الله جل وعلا عن صفيه صلى الله عليه وسلم أسباب هذه الفانية الزائلة عند ابتداء إظهار الرسالة-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر کہ اللہ جل وعلا نے اپنے برگزیدہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رسالت کے ظہور کے آغاز پر اس فانی دنیا کے اسباب سے آگاہ کیا
شواہد الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6340 (کل: 6 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن حبان: 6340، 6342
سنن ابن ماجہ: 4146
الفتح الربانی: 11322M
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 183، 223
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6340
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنَيْدِ ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، قَالَ:" أَلَسْتُمْ فِي طَعَامٍ وَشَرَابٍ مَا شِئْتُمْ؟ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا يَجِدُ مِنَ الدَّقَلِ مَا يَمْلأُ بِهِ بَطْنَهُ" .
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کیا تم لوگ آج طرح طرح کے کھانے اور مشروبات نہیں پیتے؟ جیسے تم چاہتے ہو، حالانکہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ کو ہلکی قسم کی کھجوریں اتنی بھی نہیں ملتی تھیں کہ آپ ان کے ذریعے اپنا پیٹ بھر لیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6340]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2977، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6340، 6341، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8015، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2372 م، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18647» «رقم طبعة با وزير 6306»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «مختصر الشمائل» (110): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4146
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ , حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ , حَدَّثَنَا شُعْبَةُ , عَنْ سِمَاكٍ , عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ , قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ , يَقُولُ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَلْتَوِي فِي الْيَوْمِ مِنَ الْجُوعِ , مَا يَجِدُ مِنَ الدَّقَلِ مَا يَمْلَأُ بِهِ بَطْنَهُ".
نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ دن میں بھوک سے کروٹیں بدلتے رہتے تھے، آپ کو خراب اور ردی کھجور بھی نہ ملتی تھی جس سے اپنا پیٹ بھر لیتے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4146]
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں نے ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھوک کی وجہ سے بے چین ہو کر کروٹیں بدلتے دیکھا کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو معمولی درجہ کی کھجوریں بھی میسر نہ تھیں جن سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا پیٹ بھر لیتے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4146]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الزھد (2978)، سنن الترمذی/الزھد 39 (2372)، (تحفة الأشراف: 10652)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/24، 50) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: نو بیبیوں میں سے سب کا یہی حال تھا کہ ایک ایک مہینے تک ان کے یہاں چولہا ٹھنڈا رہتا، کھجور پانی پر گزر بسر کرتے، کبھی پڑوسی دودھ بھیجتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دودھ پی لیتے، اللہ اللہ جو بادشاہ ہو تمام دنیا کا اور سارے زمانے کے دنیا دار بادشاہ اور رئیس اس کے غلام کے غلام ہوں وہ اس طرح سے گزارا کرے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11322M
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَتْ يَمِينُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِطَعَامِهِ وَصَلَاتِهِ وَكَانَتْ شِمَالُهُ لِمَا سِوَى ذَلِكَ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دائیں ہاتھ کھانے اور نماز وغیرہ کے لیے ہوتا تھا اور بائیاں ہاتھ دوسرے (مکروہ) امور کے لیے۔ [الفتح الربانی/العادات المباركة/حدیث: 11322M]
تخریج الحدیث: «حديث حسن بطرقه وشواھده، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25321 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25835»
وضاحت: فوائد: … مکروہ سے امور سے مراد استنجا کرنا، لیٹرین میں داخل ہونا، کپڑا اتارنا، ناک صاف کرنا وغیرہ ہے، بائیں ہاتھ اور بائیں طرف سے یہ کام کرنے چاہئیں۔

الحكم على الحديث:
حديث حسن بطرقه وشواھده
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6342
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ يَخْطُبُ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ ، وَذَكَرَ مَا أَصَابَ النَّاسَ مِنَ الدُّنْيَا لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَلْتَوِي وَمَا يَجِدُ مِنَ الدَّقَلِ مَا يَمْلأُ بَطْنَهُ" .
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نے خطبہ دیتے ہوئے بیان کیا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ بات ذکر کی کہ لوگوں کو اب طرح طرح کی دنیاوی نعمتیں حاصل ہو گئی ہیں، حالانکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھوکے ہوتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہلکی قسم کی کھجوریں اتنی بھی نہیں ملتی تھیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ذریعے اپنا پیٹ بھر لیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6342]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2978، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6342، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4146، وأحمد فى (مسنده) برقم: 161» «رقم طبعة با وزير 6308»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 183
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، قَالَ:
سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ يَخْطُبُ، قَالَ: ذَكَرَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ مَا أَصَابَ النَّاسُ مِنَ الدُّنْيَا، فَقَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَظَلُّ الْيَوْمَ يَلْتَوِي مَا يَجِدُ دَقَلًا يَمْلَأُ بِهِ بَطْنَهُ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اس مال و دولت کا تذکرہ کیا جو لوگوں کو دنیا سے حاصل ہوا تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پورا دن (بھوک کی وجہ سے) تڑپتے رہتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ادنیٰ درجے کی وہ کھجوریں بھی میسر نہیں آتی تھیں جن سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا پیٹ بھر سکیں“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 183]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: قوى»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2978، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2372، وأخرجه مسند أحمد برقم: 17892، وأخرجه مسند البزار برقم: 237، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7990، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 498، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 178»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 223
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، عَنْ شُعْبَةَ بْنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ يَخْطُبُ، قَالَ: ذَكَرَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ مَا أَصَابَ النَّاسُ مِنَ الدُّنْيَا، فَقَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَظَلُّ الْيَوْمَ يَلْتَوِي مَا يَجِدُ مِنَ الدَّقَلِ مَا يَمْلَأُ بِهِ بَطْنَهُ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اس دنیاوی مال و متاع اور فراوانی کا تذکرہ کیا جو لوگوں کو حاصل ہو چکا تھا، پھر فرمایا کہ ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حال میں دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سارا دن (بھوک کی شدت سے) بے چین رہتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیٹ بھرنے کے لیے ادنیٰ درجے کی وہ کھجوریں بھی میسر نہ آتی تھیں جنہیں دقل کہا جاتا ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 223]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 183)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2978، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2372، وأخرجه مسند أحمد برقم: 17892، وأخرجه مسند البزار برقم: 237، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7990، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 498، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 218»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں