🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
50. وَإِنَّ أَرْبَى الرِّبَا عِرْضُ الرَّجُلِ الْمُسْلِمِ
سب سے بڑا سود مسلمان کی عزت پر حملہ کرنا ہے۔
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 2290 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 2290
مشکوۃ المصابیح: 2826
المنتقى ابن الجارود: 647
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2290
حدثنا أبو بكر بن إسحاق وأبو بكر بن بالَوَيهِ، قالا: أخبرنا محمد بن غالب، حدثنا عمرو بن علي، حدثنا ابن أبي عَدِيّ، حدثنا شعبة، عن زُبَيد، عن إبراهيم، عن مسروق، عن عبد الله، عن النبي ﷺ قال:"الرِّبا ثلاثةٌ وسبعون بابًا، أيسَرُها مثلُ أن يَنكِحَ الرجلُ أمَّه، وإِنَّ أَرْبى الرِّبا عِرضُ الرجلِ المسلمِ" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2259 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ربا (سود) کے تہتر دروازے ہیں، ان میں سے سب سے ہلکا درجہ ایسا ہے جیسے کوئی شخص اپنی ماں کے ساتھ نکاح (بدکاری) کرے، اور سب سے بڑا سود کسی مسلمان کی عزت و آبرو کے پیچھے پڑنا ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : البيوع/حدیث: 2290]
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات، وقد روي موقوفًا من وجوه، وهو الصحيح، كما بيَّناه في "سنن ابن ماجه" (2275). زُبيد: هو ابن الحارث الياميّ، وإبراهيم: هو ابن يزيد النخعي، ومسروق: هو ابن الأجدع، وعبد الله: هو ابن مسعود.» [ترقيم الرساله 2290] [ترقيم الشركة 2272] [ترقيم العلميه 2259]

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2826
2826 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -"الرِّبَا سَبْعُونَ جُزْءًا أَيْسَرُهَا إِثْمًا أَنْ يَنْكِحَ الرَّجُلُ أُمَّهُ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”سود کے (گناہ کے) ستر حصے ہیں، ان میں سے کم تر گناہ یہ ہے کہ آدمی اپنی ماں سے نکاح (جماع) کرے۔“ سندہ ضعیف، رواہ ابن ماجہ والبیہقی فی شعب الایمان۔ [مشكوة المصابيح/كتاب البيوع/حدیث: 2826]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه ابن ماجه (2274) والبيھقي في شعب الإيمان (5521)
٭ أبو معشر نجيح بن عبد الرحمٰن السندي ضعيف و للحديث شواھد ضعيفة عند ابن الجارود (647) و الحاکم (37/2) وغيرهما .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 647
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، وَأَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ مَعْبَدٍ ، قَالا: ثنا النَّضْرُ هُوَ ابْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: ثنا عِكْرِمَةُ يَعْنِي ابْنَ عَمَّارٍ ، عَنْ يَحْيَى ، قَالَ: ثنا أَبُو سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الرِّبَا سَبْعُونَ بَابًا، أَهْوَنُهَا عِنْدَ اللَّهِ كَالَّذِي يَنْكِحُ أُمَّهُ" .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سود کے (گناہ کے) ستر حصے ہیں، اللہ کے نزدیک ان میں سب سے ہلکا گناہ اس شخص کے (گناہ کے) برابر ہے، جو اپنی ماں سے نکاح کرے۔“ [المنتقى ابن الجارود/كتاب البيوع والتجارات/حدیث: 647]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «ضعيف: التاريخ الكبير للبخاري: 95/5، الكامل في ضعفاء الرجال لابن عدي: 275/5، الموضوعات لابن الجوزي: 244/5-245، کیوں کہ: عکرمہ بن عمار (ثقہ) کی روایت یحیی بن ابی کثیر سے مضطرب (ضعیف) ہوتی ہے، یہ روایت بھی اسی سے ہے، امام طحاوی حنفی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: أَهْلُ الْحَدِيثِ يُضَعِفُونَ حَدِيثَ عِكْرِمَةَ عَنْ يَحْيِي وَلَا يَجْعَلُونَ فِيهِ حُجَّةً . (مشكل الآثار: 3064) امام یحیی بن سعید قطان رحمہ اللہ (الجرح والتعدیل لابن ابی حاتم: 1710، وسندہ صحیح)، امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ: (أيضاً: وسندہ صحیح) امام ابو حاتم رازی رحمہ اللہ (ایضا) و غیر ہم مکرمہ کی یحی بن ابی کثیر سے روایت ”مضطرب“ اور ”ضعیف“ قرار دیتے ہیں۔ المعجم الأوسط للطبرانی (158/3، ج:7151) میں عکرمہ کی متابعت عمر بن راشد یمامی نے کی ہے، اس کے بارے میں حافظ ہیثمی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ضَعْفَهُ جُمْهُورُ الأئمة . (مجمع الزوائد: 117/4) امام ابو حاتم رازی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: هُوَ مُرْسَلٌ لَّمْ يُدْرِكْ يَحْيَى وَلَا إِسْحَاقُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ . (المراسيل لابن أبي حاتم، ص 245، الرقم: 916)، اللآلي المصنوعة للسيوطي (127/2) میں طلحہ بن زید رقی ”ضعیف“ نے متابعت کی ہے، نیز اس تک سند بھی ثابت نہیں، اس روایت کے دیگر تمام شواہد ”ضعیف“ ہیں۔ یحی بن ابی کثیر ”مدلس ہیں، سماع کی تصریح نہیں کی۔»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں