🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
744. اسْتِجَابَةُ دُعَاءِ سَعْدٍ فِي حَقِّ رَاكِبٍ سَبَّ عَلِيًّا
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی دعا کا قبول ہونا اس شخص کے بارے میں جس نے سواری پر بیٹھ کر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو برا کہا
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 6241 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 6241
سنن ابن ماجہ: 803
مشکوۃ المصابیح: 810
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2049، 2101
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6241
فحدَّثنا بشَرْح هذا الحديث الشيخُ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا الحسن بن علي بن زياد السُّرّي، حَدَّثَنَا حامد بن يحيى - هو البَلْخي - بمكة، حَدَّثَنَا سفيان، عن إسماعيل بن أبي خالد، عن قيس بن أبي حازم قال: كنتُ بالمدينة، فبَيْنا أنا أطوفُ في السوق إذ بَلَغَتُ أحجارَ الزيت، فرأيتُ قومًا مجتمعين على فارسٍ قد رَكِبَ دابّةً وهو يَشتِمُ عليَّ بن أبي طالب والناسُ وقوفٌ حوالَيه، إذْ أقبَلَ سعدُ بن أبي وقّاص فوَقَفَ عليهم، فقال: ما هذا؟ فقالوا: رجل يَشتِمُ عليَّ بن أبي طالب، فتقدَّم سعدٌ فأَفرَجوا له حتَّى وقفَ عليه، فقال: يا هذا، علَامَ علي بن أبي طالب؟ ألم يكنَ أولَ من أسلمَ؟ ألم يكن أولَ من صلَّى مع رسول الله ﷺ؟ ألم يكن أزهدَ الناس؟ ألم يكن أعلمَ الناس؟ وذكر حتَّى قال: ألم يكن خَتَنَ رسولِ الله ﷺ على ابنتِه؟ ألم يكن صاحبَ رايةِ رسول الله ﷺ في غَزَواته؟ ثم استقبَلَ القِبلةَ ورفع يديه، وقال: اللهمَ إنَّ هذا يَشتِمُ وليًّا من أوليائك، فلا تُفرِّقُ هذا الجمعَ حتَّى تُرِيَهم قُدرتَك. قال قيس: فوالله ما تفرَّقْنا حتَّى ساخَتْ به دابَّتُه فرَمَتْه على هامَتِه في تلك الأحجار، فانفلَقَ دماغُه ومات (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6121 - على شرط البخاري ومسلم
قیس بن ابی حازم سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں مدینہ منورہ میں تھا اور بازار کا چکر لگا رہا تھا کہ جب میں ”احجار الزیت“ کے مقام پر پہنچا تو میں نے دیکھا کہ لوگوں کا ایک ہجوم ایک گھڑ سوار کے گرد جمع ہے جو سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہہ رہا تھا اور لوگ اس کے ارد گرد کھڑے سن رہے تھے، اتنے میں سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور ان کے پاس کھڑے ہو کر پوچھا: ”یہ کیا ہو رہا ہے؟“ لوگوں نے بتایا: ”یہ شخص علی بن ابی طالب کو برا کہہ رہا ہے،“ پس سیدنا سعد رضی اللہ عنہ آگے بڑھے تو لوگوں نے ان کے لیے راستہ چھوڑ دیا یہاں تک کہ وہ اس شخص کے سامنے کھڑے ہو گئے اور فرمایا: ”اے شخص! تو علی بن ابی طالب کو کس بنیاد پر برا بھلا کہہ رہا ہے؟ کیا وہ سب سے پہلے اسلام لانے والے نہیں تھے؟ کیا وہ پہلے شخص نہیں تھے جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی؟ کیا وہ لوگوں میں سب سے زیادہ زاہد نہیں تھے؟ کیا وہ لوگوں میں سب سے بڑے عالم نہیں تھے؟“ انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل ذکر کیے یہاں تک کہ فرمایا: ”کیا وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے داماد اور آپ کی صاحبزادی کے شوہر نہیں تھے؟ کیا وہ غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے علمبردار نہیں تھے؟“ پھر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ قبلہ رخ ہوئے اور اپنے ہاتھ اٹھا کر دعا کی: ”اے اللہ! یہ شخص تیرے ولیوں میں سے ایک ولی کو گالیاں دے رہا ہے، تو اس ہجوم کے منتشر ہونے سے پہلے ان لوگوں کو اپنی قدرت کا نشان دکھا دے،“ قیس کہتے ہیں: پس اللہ کی قسم! ہم ابھی منتشر نہیں ہوئے تھے کہ اس کی سواری نے اسے پٹخ دیا اور وہ ان پتھروں پر اپنے سر کے بل گرا جس سے اس کا دماغ پھٹ گیا اور وہ وہیں مر گیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6241]
تخریج الحدیث: «إسناده فيه لِين من جهة الحسن بن علي بن زياد، فهو - وإن روى عنه غير واحد - لم يؤثر فيه جرح أو تعديل، فهو مستور الحال وتُقبَل روايته في المتابعات والشواهد، لكنّ خبره هذا الذي ساقه المصنّف لم يتابعه عليه أحد بهذا السياق، ولم نقف عليه عند غير المصنّف، ...» [ترقيم الرساله 6241] [ترقيم الشركة 6178] [ترقيم العلميه 6121]

الحكم على الحديث:
إسناده فيه لِين من جهة الحسن بن علي بن زياد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 803
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الطَّنَافِسِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حُمَيْدٍ السَّاعِدِيَّ ، يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ، اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ، وَرَفَعَ يَدَيْهِ، وَقَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ".
ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو قبلہ رخ ہوتے، اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھا کر «الله أكبر» کہتے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 803]
حضرت ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے، قبلے کی طرف رخ کرتے، اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے اور کہتے: «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے۔““ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 803]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح البخاری/الأذان 45 (828)، سنن ابی داود/الصلاة 117 (964، 965)، سنن الترمذی/الصلاة 78 (304، 305)، سنن النسائی/التطبیق 6 (1040)، (تحفة الأشراف: 11897)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/424) سنن الدارمی/الصلاة 32 (1273) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: اس تکبیر کو تکبیر تحریمہ کہتے ہیں، جو متفقہ طور پر نماز میں فرض ہے، علماء اہل حدیث کے نزدیک جلسہ اولیٰ اور جلسۂ استراحت کے سوا، نماز کے تمام ارکان جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں، فرض ہیں، اور تکبیر تحریمہ اور ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ اور تشہد اخیر اور سلام کے علاوہ اذکار نماز میں سے کوئی ذکر واجب نہیں ہے، اس کے علاوہ اور ادعیہ و اذکار سنت ہیں، اب تکبیر تحریمہ کے وقت ہاتھ اٹھانا کانوں تک یا مونڈھوں تک دونوں طرح وارد ہے، اور یہ سنت ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 810
810 - وَعَنْ أَبِي حُمَيْدِ السَّاعِدِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ، وَرَفَعَ يَدَيْهِ، وَقَالَ:"اللَّهُ أَكْبَرُ"، رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ.
ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو قبلہ رخ ہو کر ہاتھ اٹھاتے اور «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ اکبر“ کہتے۔ صحیح، رواہ ابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 810]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه ابن ماجه (803) [وتقدم طرفه: 801] »
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2049
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ أَقْبَلَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: هَذَا خَالِي.
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر تھے کہ اسی دوران سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ میرے ماموں ہیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2049]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3752، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6168، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 323، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2045»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2101
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ أَقْبَلَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: هَذَا خَالِي.
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر تھے کہ اسی اثنا میں سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ تشریف لائے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ میرے ماموں ہیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2101]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: مضى الكلام عليه (برقم 2049)»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3752، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6168، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 323، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2097»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں