🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
45. مَسْنُونِيَّةُ التَّحْمِيدِ بَعْدَ الْأَكْلِ
کھانے کے بعد اللہ کی حمد و ثنا کرنے کی مسنونیت
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 7375 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 7375
مسند احمد: 19132
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7375
أخبرَناه أبو عبد الله محمد بن يعقوب، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا مسدَّد، حدثنا يحيي، حدثنا ثَوْر، حدثنا خالد بن مَعْدان، عن أبي أُمامة قال: كان رسولُ الله ﷺ إذا رُفِعَتِ المائدة من بين يديه يقول:"الحمدُ لله حمدًا كثيرًا طيبًا مباركًا فيه غيرَ مودِّع، ولا مُستغنًى عنه، ربُّنا" (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7192 - صحيح
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے جب دسترخوان اٹھایا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرماتے: «الْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ غَيْرَ مُوَدَّعٍ، وَلَا مُسْتَغْنًى عَنْهُ، رَبُّنَا» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، ایسی تعریف جو کثیر ہو، پاکیزہ ہو، جس میں برکت ہو، جسے نہ تو الوداع کہا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس سے (کبھی) بے نیازی برتی جا سکتی ہے، اے ہمارے رب!“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأطعمة/حدیث: 7375]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح يحيى هو ابن سعيد القطان، وثور: هو ابن يزيد الكلاعي.» [ترقيم الرساله 7375] [ترقيم الشركة 7288] [ترقيم العلميه 7192]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح يحيى هو ابن سعيد القطان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19132
حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ فَيَّاضٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ" .
حضرت ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے اے اللہ! تمام تعریفیں آپ ہی کی ہیں جو کثرت کے ساتھ ہوں، عمدہ اور بابرکت ہوں۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19132]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لانقطاعه، زياد بن فياض لم يذكر له رواية عن الصحابة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں