🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. أَشَدُّ النَّاسِ بَلَاءً الْأَنْبِيَاءُ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ
آزمائش میں سب سے سخت انبیاء علیہم السلام ہوتے ہیں، پھر جو ان کے قریب ہوں
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 8435 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 8435
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 996، 1562
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8435
حَدَّثَنَا أبو العباس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا إبراهيم بن مرزوق، حَدَّثَنَا أبو عامر العَقَدي، حَدَّثَنَا شُعبة، عن حُصين، قال: سمعت أبا عُبيدة بن حُذيفة يحدّث عن عمّته فاطمة قالت: عُدْتُ رسولَ الله ﷺ في نِسوة، فإِذا سِقاءٌ مُعلَّق وماؤُهُ يَقطُر عليه من شدّة ما يَجِدُ من حرّ الحُمَّى، فقلت: يا رسول الله، لو دعوتَ الله فأذهَبَه عنك، فقال:"إنَّ أشدَّ الناسِ بلاءً الأنبياءُ، ثم الذين يَلُونَهم" (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8231 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں چند عورتوں کے ہمراہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عیادت کے لیے حاضر ہوئی، تو دیکھا کہ آپ پر پانی کا ایک سقاء (چمڑے کا تھیلا) لٹکا ہوا ہے جس کا پانی بخار کی حدت کی وجہ سے آپ پر ٹپک رہا ہے، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اگر آپ اللہ سے دعا کریں تو وہ آپ سے یہ تکلیف دور فرما دے گا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک لوگوں میں سب سے زیادہ آزمائش انبیاء کی ہوتی ہے، پھر ان کی جو ان کے بعد (مرتبے میں) سب سے قریب ہوں۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطب/حدیث: 8435]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن من أجل أبي عبيدة بن حذيفة» [ترقيم الرساله 8435] [ترقيم الشركة 8333] [ترقيم العلميه 8231]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 996
«أشد الناس بلاء الأنبياء ثم الذين يلونهم ثم الذين يلونهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”لوگوں میں سب سے سخت آزمائش انبیاء کی ہوتی ہے، پھر ان کی جو (فضیلت میں) ان کے بعد ہیں، پھر ان کی جو ان کے بعد ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 996]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم طب] عن فاطمة بنت اليمان. الصحيحة 145: المحاملي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1562
«إن أشد الناس بلاء الأنبياء ثم الذين يلونهم ثم الذين يلونهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”لوگوں میں سب سے زیادہ سخت آزمائش انبیاء کی ہوتی ہے، پھر ان لوگوں کی جو مرتبے میں ان کے زیادہ قریب ہوں، پھر ان کی جو ان کے بعد ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1562]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ك] عن فاطمة بنت اليمان. الصحيحة 1165: ابن سعد.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں