🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابُ : مَا يَدْعُو بِهِ إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ
باب: بستر پر لیٹتے وقت کیا دعا پڑھے؟
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 3873 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3873
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17029
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3362
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4774
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6100
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3873
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ , حَدَّثَنَا سُهَيْلٌ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ:" اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ , وَرَبَّ كُلِّ شَيْءٍ , فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوَى , مُنْزِلَ التَّوْرَاةِ , وَالْإِنْجِيلِ , وَالْقُرْآنِ الْعَظِيمِ , أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ دَابَّةٍ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهَا , أَنْتَ الْأَوَّلُ فَلَيْسَ قَبْلَكَ شَيْءٌ , وَأَنْتَ الْآخِرُ فَلَيْسَ بَعْدَكَ شَيْءٌ , وَأَنْتَ الظَّاهِرُ فَلَيْسَ فَوْقَكَ شَيْءٌ , وَأَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَيْسَ دُونَكَ شَيْءٌ , اقْضِ عَنِّي الدَّيْنَ , وَأَغْنِنِي مِنَ الْفَقْرِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے بستر پر تشریف لے جاتے تو یہ دعا پڑھتے: «اللهم رب السموات ورب الأرض ورب كل شيء فالق الحب والنوى منزل التوراة والإنجيل والقرآن العظيم أعوذ بك من شر كل دابة أنت آخذ بناصيتها أنت الأول فليس قبلك شيء وأنت الآخر فليس بعدك شيء وأنت الظاهر فليس فوقك شيء وأنت الباطن فليس دونك شيء اقض عني الدين وأغنني من الفقر» ”اے اللہ! آسمانوں اور زمین کے رب! ہر چیز کے رب! دانے اور گٹھلی کو پھاڑ کر پودا نکالنے والے! توراۃ، انجیل اور قرآن عظیم کو نازل کرنے والے! میں تیری پناہ چاہتا ہوں زمین پر رینگنے والی ہر مخلوق کے شر و فساد سے، جس کی پیشانی تیرے ہاتھوں میں ہے، تو ہی سب سے پہلے ہے، تجھ سے پہلے کوئی نہیں تھا، اور تو ہی سب سے آخر ہے تیرے بعد کوئی نہیں، اور تو ہی ظاہر ہے تیرے اوپر کوئی نہیں، اور تو ہی باطن ہے تجھ سے ورے کوئی چیز نہیں، میرا قرض ادا کرا دے اور فقر و مسکنت سے مجھے آزاد کرا دے آسودہ حال بنا دے)۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الدعاء/حدیث: 3873]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بستر پر تشریف لے جاتے تو فرماتے: «اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَرَبَّ كُلِّ شَيْءٍ، فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوَى، مُنْزِلَ التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالْقُرْآنِ الْعَظِيمِ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ دَابَّةٍ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهَا، أَنْتَ الْأَوَّلُ فَلَيْسَ قَبْلَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الْآخِرُ فَلَيْسَ بَعْدَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الظَّاهِرُ فَلَيْسَ فَوْقَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَيْسَ دُونَكَ شَيْءٌ، اقْضِ عَنِّي الدَّيْنَ وَأَغْنِنِي مِنَ الْفَقْرِ» ”اے اللہ! اے آسمانوں اور زمین کے مالک! اور ہر چیز کے مالک! اے دانے اور گٹھلی کو پھاڑنے والے! اے تورات، انجیل اور قرآنِ عظیم کو نازل فرمانے والے! میں ہر اس جاندار کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں جس کی پیشانی تیرے قبضے میں ہے۔ تو ہی اول ہے، تجھ سے پہلے کچھ نہیں۔ تو ہی آخر ہے، تیرے بعد کچھ نہیں۔ تو ہی ظاہر ہے، تجھ سے اوپر کچھ نہیں۔ تو ہی باطن ہے، تجھ سے پوشیدہ تر کوئی چیز نہیں۔ مجھ سے میرا قرض ادا کر دے اور مجھے فقر سے (نجات دے کر) غنی کر دے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الدعاء/حدیث: 3873]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 12733)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الذکر والدعاء 17 (2713)، سنن ابی داود/الأدب 107 (5051)، سنن الترمذی/الدعوات 19 (3400)، مسند احمد (2/381) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17029
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُ بِفِرَاشِهِ فَيُفْرَشُ لَهُ، فَيَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَةَ، فَإِذَا آوَى إِلَيْهِ تَوَسَّدَ كَفَّهُ الْيُمْنَى، ثُمَّ هَمَسَ لَا نَدْرِي مَا يَقُولُ، فَإِذَا كَانَ فِي آخِرِ ذَلِكَ رَفَعَ صَوْتَهُ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ، وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، إِلَهَ - أَوْ رَبَّ - كُلِّ شَيْءٍ، مُنْزِلَ التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالْفُرْقَانِ، فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوَى، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ شَيْءٍ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهِ.
اللَّهُمَّ أَنْتَ الْأَوَّلُ فَلَيْسَ قَبْلَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الْآخِرُ لَيْسَ بَعْدَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الظَّاهِرُ فَلَيْسَ فَوْقَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَيْسَ دُونَكَ شَيْءٌ، اقْضِ عَنَّا الدَّيْنَ، وَأَغْنِنَا مِنَ الْفَقْرِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بستر کے بارے میں حکم دیتے تھے، اُسے آپ کے لیے بچھا دیا جاتا تھا، پھر آپ قبلہ کی طرف رخ کرتے تھے، جب آپ اس پر لیٹتے تھے تو آپ اپنی دائیں ہتھیلی کو تکیہ بنا لیتے تھے، پھر آپ پست آواز میں کچھ پڑھتے تھے، ہمیں پتہ نہیں چلتا تھا کہ آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟ لیکن اس کے آخر میں، آپ اپنی آواز بلند کر لیتے تھے اور یہ پڑھتے تھے:
«اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ، وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، إِلَهَ - أَوْ رَبَّ - كُلِّ شَيْءٍ، مُنْزِلَ التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالْفُرْقَانِ، فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوَى، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ شَيْءٍ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهِ۔ اللَّهُمَّ أَنْتَ الْأَوَّلُ فَلَيْسَ قَبْلَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الْآخِرُ لَيْسَ بَعْدَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الظَّاهِرُ فَلَيْسَ فَوْقَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَيْسَ دُونَكَ شَيْءٌ، اقْضِ عَنَّا الدَّيْنَ، وَأَغْنِنَا مِنَ الْفَقْرِ»
”اے اللہ! اے سات آسمانوں کے پروردگار! اے عظیم عرش کے پروردگار! اے ہر شئے کے پروردگار! (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) ہر شے کے معبود! اے تورات، انجیل اور فرقان کو نازل کرنے والے! دانے اور گٹھلی کو چیر دینے والے! میں ہر اس چیز کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں، جس کی پیشانی کو تو نے پکڑا ہوا ہے، اے اللہ! بے شک تو اول ہے، تجھ سے پہلے کچھ نہیں تھا، اور تو آخر ہے، تیرے بعد کچھ نہیں ہو گا، تو ظاہر ہے، تیرے اوپر کوئی چیز نہیں ہے، تو باطن ہے، تجھ سے نیچے کچھ نہیں ہے، تو ہمارا قرض ادا کروا دے، اور ہمیں غربت سے بے نیاز کر دے۔“

یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سری بن اسماعیل ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17029]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7447)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3362
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ ، ثَنَا يُونُسُ هُوَ ابْنُ بُكَيْرٍ ، ثَنَا السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، أَنَّهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ بِفِرَاشِهِ فَيُفْرَشُ لَهُ فَيَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَةَ، فَإِذَا أَوَى إِلَيْهِ تَوَسَّدَ كَفَّهُ الْيُمْنَى، ثُمَّ هَمَسَ لَا نَدْرِي مَا يَقُولُ، فَإِذَا كَانَ فِي آخِرِ ذَلِكَ رَفَعَ صَوْتَهُ فَقَالَ: «‏‏‏‏اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ، وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، إِلَهَ وَرَبَّ كُلِّ شَيْءٍ، مُنْزِلَ التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالْفُرْقَانِ، فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوَى، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ شَيْءٍ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهِ، اللَّهُمَّ أَنْتَ الْأَوَّلُ فَلَيْسَ قَبْلَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الْآخِرُ فَلَيْسَ بَعْدَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الظَّاهِرُ فَلَيْسَ فَوْقَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَيْسَ دُونَكَ شَيْءٌ، اقْضِ عَنَّا الدَّيْنَ، وَأَغْنِنَا مِنَ الْفَقْرِ» ‏‏‏‏.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بستر کے بارے میں حکم فرماتے تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بچھا دیا جاتا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبلہ رخ ہو جاتے، پس جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم آرام فرمانے کے لیے بستر پر تشریف لاتے تو اپنی دائیں ہتھیلی کا تکیہ بناتے، پھر دھیمی آواز میں کچھ پڑھتے جس کے متعلق ہمیں علم نہیں ہوتا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیا کہہ رہے ہیں، پھر جب اس کے آخری حصے میں پہنچتے تو اپنی آواز بلند فرماتے اور یہ دعا مانگتے: «اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ، وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، إِلَهَ وَرَبَّ كُلِّ شَيْءٍ، مُنْزِلَ التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالْفُرْقَانِ، فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوَى، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ شَيْءٍ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهِ، اللَّهُمَّ أَنْتَ الْأَوَّلُ فَلَيْسَ قَبْلَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الْآخِرُ فَلَيْسَ بَعْدَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الظَّاهِرُ فَلَيْسَ فَوْقَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَيْسَ دُونَكَ شَيْءٌ، اقْضِ عَنَّا الدَّيْنَ، وَأَغْنِنَا مِنَ الْفَقْرِ» ”اے اللہ! اے ساتوں آسمانوں کے رب اور عرشِ عظیم کے مالک، ہر چیز کے الٰہ اور پروردگار، تورات، انجیل اور فرقان (قرآن) کو نازل فرمانے والے، دانے اور گٹھلی کو (اگانے کے لیے) پھاڑنے والے، میں ہر اس چیز کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں جس کی پیشانی تیرے قبضے میں ہے۔ اے اللہ! تو ہی اول ہے پس تجھ سے پہلے کوئی چیز نہیں، اور تو ہی آخر ہے پس تیرے بعد کوئی چیز نہیں، تو ہی ظاہر ہے پس تیرے اوپر کوئی چیز نہیں، اور تو ہی باطن ہے پس تجھ سے بڑھ کر کوئی قریب نہیں، ہمارا قرض ادا کر دے اور ہمیں فقر و محتاجی سے نکال کر غنی فرما دے۔““
اس حدیث کو امام ابویعلیٰ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں سری بن اسماعیل ضعیف راوی ہے، تاہم دعا کے یہ الفاظ صحیح مسلم میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہیں۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 3362]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه السري بن إسماعيل وهو متروك (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 121)»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3400، 3481، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 5051، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3831، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8737، 8994، 10541، وأخرجه فتح الباري برقم: 3020، 5959، 5960، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2046، 4795، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5537، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7958، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6100»

الحكم على الحديث:
في إسناده متروك
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4774
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ، حَدَّثَنَا يُونُسُ، حَدَّثَنَا السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُ بِفِرَاشِهِ، فَيُفْرَشُ لَهُ، فَيَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَةَ، فَإِذَا أَوَى إِلَيْهِ تَوَسَّدَ كَفَّهُ الْيُمْنَى، ثُمَّ هَمَسَ، مَا نَدْرِي مَا يَقُولُ، فَإِذَا كَانَ فِي آخِرِ ذَلِكَ رَفَعَ صَوْتَهُ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ، وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، إِلَهَ - أَوْ رَبَّ - كُلِّ شَيْءٍ، مُنْزِلَ التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالْفُرْقَانِ، فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوَى، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ شَيْءٍ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهِ.
اللَّهُمَّ أَنْتَ الْأَوَّلُ الَّذِي لَيْسَ قَبْلَكَ شَيْءٌ، وَالْآخِرُ الَّذِي لَيْسَ بَعْدَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الظَّاهِرُ فَلَيْسَ فَوْقَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَيْسَ دُونَكَ شَيْءٌ، اقْضِ عَنَّا الدَّيْنَ، وَأَغْنِنَا مِنَ الْفَقْرِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بستر کے متعلق حکم دیتے تو وہ بچھا دیا جاتا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبلہ کی طرف رخ فرماتے اور جب اپنے بستر پر آرام کے لیے تشریف لاتے تو اپنی دائیں ہتھیلی کو تکیہ بناتے، پھر دبی آواز میں کچھ پڑھتے—ہمیں معلوم نہیں ہوتا تھا کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں—پھر جب اس کے آخر میں پہنچتے تو اپنی آواز بلند فرماتے اور یہ دعا پڑھتے: «اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ، وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ إِلَهَ - أَوْ رَبَّ - كُلِّ شَيْءٍ مُنْزِلَ التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالْفُرْقَانِ فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوَى. أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ شَيْءٍ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهِ. اللَّهُمَّ أَنْتَ الْأَوَّلُ الَّذِي لَيْسَ قَبْلَكَ شَيْءٌ وَالْآخِرُ الَّذِي لَيْسَ بَعْدَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الظَّاهِرُ فَلَيْسَ فَوْقَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَيْسَ دُونَكَ شَيْءٌ، اقْضِ عَنَّا الدَّيْنَ وَأَغْنِنَا مِنَ الْفَقْرِ» ”اے اللہ! ساتوں آسمانوں کے رب اور عرشِ عظیم کے مالک، ہر چیز کے الہٰ (یا رب)، تورات، انجیل اور قرآن کو نازل فرمانے والے، دانے اور گٹھلی کو پھاڑنے والے؛ میں ہر اس چیز کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں جس کی پیشانی تیرے قبضۂ قدرت میں ہے۔ اے اللہ! تو ہی اول ہے کہ تجھ سے پہلے کوئی چیز نہیں اور تو ہی آخر ہے کہ تیرے بعد کوئی چیز نہیں، تو ہی ظاہر ہے کہ تجھ سے بلند تر کوئی چیز نہیں اور تو ہی باطن ہے کہ تجھ سے زیادہ قریب کوئی چیز نہیں، ہمارا قرض ادا فرما دے اور ہمیں مفلسی سے بچا کر غنی کر دے۔““ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4774]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح المرفوع منه فقط: قال الهيثمي في "المجمع" (10/ 165): "»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3400، 3481، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 5051، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3831، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8737، 8994، 10541، وأخرجه فتح الباري برقم: 3020، 5959، 5960، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2046، 4795، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5537، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7958، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3362، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6100، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4755»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6100
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا عُقْبَةُ ، ثَنَا يُونُسُ ، ثَنَا السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّهَا قَالَتْ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ بِفِرَاشِهِ فَيُفْرَشُ لَهُ فَيَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَةَ، فَإِذَا أَوَى إِلَيْهِ تَوَسَّدَ كَفَّهُ الْيُمْنَى ثُمَّ هَمَسَ لَا نَدْرِي مَا يَقُولُ، فَإِذَا كَانَ فِي آخِرِ ذَلِكَ رَفَعَ صَوْتَهُ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَوَاتِ السَّبْعِ وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، إِلَهَ - أَوْ رَبَّ - كُلِّ شَيْءٍ، مُنْزِلَ التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالْفُرْقَانِ فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوَى، أَعُوَذُ بِكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ شَيْءٍ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهِ، اللَّهُمَّ أَنْتَ الْأَوَّلُ فَلَيْسَ قَبْلَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الْآخِرُ فَلَيْسَ بَعْدَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الظَّاهِرُ فَلَيْسَ فَوْقَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَيْسَ دُونَكَ شَيْءٌ، اقْضِ عَنَّا الدَّيْنَ وَأَغْنِنَا مِنَ الْفَقْرِ".
قُلْتُ: لَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَأَصْحَابُ السُّنَنِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بستر کے بارے میں حکم فرماتے تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بچھا دیا جاتا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم قبلہ رخ ہوتے اور جب آرام کے لیے بستر پر تشریف لاتے تو اپنی دائیں ہتھیلی کا تکیہ بنا لیتے، پھر دھیمی آواز میں کچھ پڑھتے جسے ہم سمجھ نہ پاتے، پھر دعا کے آخر میں اپنی آواز بلند کرتے ہوئے فرماتے: «اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَوَاتِ السَّبْعِ وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، إِلَهَ - أَوْ رَبَّ - كُلِّ شَيْءٍ، مُنْزِلَ التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالْفُرْقَانِ فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوَى، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ شَيْءٍ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهِ، اللَّهُمَّ أَنْتَ الْأَوَّلُ فَلَيْسَ قَبْلَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الْآخِرُ فَلَيْسَ بَعْدَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الظَّاهِرُ فَلَيْسَ فَوْقَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَيْسَ دُونَكَ شَيْءٌ، اقْضِ عَنَّا الدَّيْنَ وَأَغْنِنَا مِنَ الْفَقْرِ» ”اے اللہ! اے ساتوں آسمانوں کے رب اور عرشِ عظیم کے پروردگار! ہر چیز کے معبود (یا فرمایا: ہر چیز کے رب)! تورات، انجیل اور قرآن کو نازل کرنے والے! دانے اور گٹھلی کو پھاڑنے (اگانے) والے! میں ہر اس چیز کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں جس کی پیشانی تیرے قبضے میں ہے، اے اللہ! تو ہی اول ہے سو تجھ سے پہلے کچھ نہ تھا، تو ہی آخر ہے سو تیرے بعد کچھ نہیں، تو ہی ظاہر ہے سو تجھ سے بلند کچھ نہیں، اور تو ہی باطن ہے سو تجھ سے مخفی کچھ نہیں، ہمارا قرض ادا کر دے اور ہمیں فقر و تنگی سے بچا کر غنی کر دے۔““ میں کہتا ہوں کہ اس حدیث کا ایک شاہد سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت سے بھی موجود ہے جسے امام مسلم اور اصحابِ سنن نے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأذكار/حدیث: 6100]
تخریج الحدیث: «السري بن إسماعيل الهمداني: متروك الحديث (من الحفظ)»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3400، 3481، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 5051، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3831، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8737، 8994، 10541، وأخرجه فتح الباري برقم: 3020، 5959، 5960، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2046، 4795، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5537، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7958، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3362»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف جدًا؛ السري بن إسماعيل متروك، وله شاهد في صحيح مسلم من حديث أبي هريرة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں