🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6176. 13- باب التحذير عن تتبع عورات المسلمين
مسلمانوں کے عیوب کی ٹوہ لینے اور ان کی پوشیدہ کمزوریوں کو تلاش کرنے سے ڈرانے اور خبردار کرنے کے بیان میں۔
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 14912 (کل: 12 مقامات، 9 کتب)
الجامع الكامل: 14912، 13362، 14913
سنن ترمذی: 2032
سنن ابن ماجہ: 2546
مشکوۃ المصابیح: 5044
صحیح ابن حبان: 5763
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10475، 13143
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7985
المعجم الکبیر للطبرانی: 11396
المعجم الاوسط: 3778
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11396
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ ، ثَنَا زَيْدُ بْنُ الْمُبَارَكِ ، ثَنَا قُدَامَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَشْجَعِيُّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ شَيْبَةَ الطَّائِفِيِّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُطْبَةً أَسْمَعَ الْعَوَاتِقَ فِي خُدُورِهِنَّ، فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ مَنْ أَسْلَمَ بِلِسَانِهِ وَلَمْ يَدْخُلِ الْإِيمَانُ قَلْبَهُ، لَا تُؤْذُوا الْمُؤْمِنِينَ، وَلَا تَتَّبِعُوا عَوْرَاتِهِمْ، فَإِنَّهُ مَنْ يَتَّبِعْ عَوْرَةَ أَخِيهِ يَتَّبِعِ اللهُ عَوْرَتَهُ، وَمَنْ يَتَّبِعِ اللهُ عَوْرَتَهُ يَفْضَحْهُ، وَلَوْ فِي جَوْفِ بَيْتِهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسا خطبہ دیا جسے پردہ نشین کنواری لڑکیوں تک نے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے وہ لوگو جنہوں نے زبان سے اسلام قبول کیا مگر ایمان ان کے دلوں میں داخل نہیں ہوا! مومنوں کو ایذا نہ دو، اور ان کے عیبوں کے پیچھے نہ پڑو، کیونکہ جو اپنے بھائی کے عیب کے پیچھے پڑے گا، اللہ اس کے عیب کے پیچھے پڑے گا، اور جس کے عیب کے پیچھے اللہ پڑ جائے وہ اسے رسوا کر دے گا، خواہ وہ اپنے گھر کے اندر ہی کیوں نہ ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11396]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 186، حدیث 11444»
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3778»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3778
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ قَالَ: نَا زَيْدُ بْنُ الْمُبَارَكِ قَالَ: نَا قُدَامَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَشْجَعِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ شَيْبَةَ الطَّائِفِيُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، يَا مَعْشَرَ مَنْ آمَنَ بِلِسَانِهِ، وَلَمْ يَخْلُصِ الْإِيمَانُ إِلَى قَلْبِهِ I " حَتَّى أَسْمَعَ الْعَوَاتِقَ فِي خُدُورِهِنَّ، I " لَا تُؤْذُوا الْمُسْلِمِينَ، وَلَا تَتَّبِعُوا عَوْرَاتِهِمْ، فَإِنَّهُ مَنْ يَتَّبِعْ عَوْرَةَ أَخِيهِ يَتَّبِعِ اللهُ عَوْرَتَهُ حَتَّى يَخْرِقَهَا عَلَيْهِ فِي بَطْنِ بَيْتِهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ شَيْبَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ قُدَامَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (خطبہ دینے کے لیے) کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”اے لوگو! اے وہ جماعت جو زبان سے ایمان لے آئی ہے مگر ایمان اس کے دل میں نہیں اترا! (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس قدر بلند آواز سے فرمایا کہ) پردہ نشین کنواری لڑکیوں تک کو ان کے پردوں میں آواز پہنچا دی، مسلمانوں کو اذیت نہ دو اور ان کے عیوب کی ٹوہ میں نہ لگو، کیونکہ جو شخص اپنے بھائی کے عیب کے پیچھے پڑتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے عیب کے پیچھے پڑ جاتا ہے، یہاں تک کہ اسے اس کے گھر کے اندر رسوا کر دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج رحمہ اللہ سے اسماعیل بن شیبہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں قدامہ بن محمد منفرد ہیں، اور یہ حدیث سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اسی سند کے علاوہ مروی نہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 3778]
تخریج الحدیث: «قال النسائي: إسماعيل بن شيبة منكر الحديث «لسان الميزان، ج 2، ص 132» »
«قال العقيلي: منكر غير محفوظ «لسان الميزان، ج 2، ص 132» »
«قال الهيثمي: وفيه إسماعيل بن شيبة الطائفي وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 246» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 11444»

الحكم على الحديث:
منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں