🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6402. 13- باب المتمسك بدينه أيام الفتن كالقابض على الجمر
فتنوں کے ایام میں اپنے دین پر مضبوطی سے کاربند رہنے والا شخص ”دہکتے ہوئے انگارے کو مٹھی میں تھامنے والے کی مانند ہے“۔
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 15741 (کل: 25 مقامات، 12 کتب)
الجامع الكامل: 15741، 15706، 15907
سنن ترمذی: 2197
مسند عبداللہ بن مبارک: 263
مصنف ابن ابی شیبہ: 32355، 32434، 39904، 39999
الفتح الربانی: 12818
المستدرک علی الصحیحین: 6393، 8558، 8559
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12331، 12365، 12370
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2993، 5460
المعجم الکبیر للطبرانی: 11029
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4260، 6515
المعجم الاوسط: 2439، 2774، 4583
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7458
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8559
حدَّثَناه الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا محمد بن يعقوب. وقد حدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بَحْر بن نَصْر، حدثنا عبد الله بن وهب، أخبرني عمرو بن الحارث وابن لَهِيعة، عن يزيد بن أبي حبيب، عن سِنَان ابن سعد، عن أنس بن مالك، عن رسول الله ﷺ أنه قال:"بينَ يَدَي الساعةِ فتنٌ كَقِطَع الليل المُظلم، يصبحُ الرجلُ فيها مؤمنًا ويُمسي كافرًا، ويُمسي مؤمنًا ويصبح كافرًا، يبيعُ أقوامٌ دينَهم بعَرَضٍ من الدنيا" (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8355 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت سے پہلے تاریک رات کے ٹکڑوں کی مانند فتنے ہوں گے، آدمی ان میں صبح کو مؤمن ہوگا اور شام کو کافر ہو جائے گا، اور شام کو مؤمن ہوگا اور صبح کو کافر ہو جائے گا، لوگ دنیا کے (تھوڑے سے) مال کے بدلے اپنا دین بیچ ڈالیں گے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8559]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد من أجل سنان بن سعد، فإنه يصلح للاعتبار» [ترقيم الرساله 8559] [ترقيم الشركة 8457] [ترقيم العلميه 8355]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15706
15706- عن أنس بن مالك، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: تكون بين يدي الساعة فتنٌ كقطع الليل المظلم، يُصبح الرجلُ فيها مؤمنًا ويمسي كافرًا، ويُمسي مؤمنًا ويصبح كافرًا، يبيع أقوام دينهم بعرضٍ من الدنيا.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الترمذي (2197)، وأبو يعلى (4260)، والحاكم (4/438-439) كلهم من طريق يزيد بن أبي حبيب، عن سعد بن سنان، عن أنس فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15907
15907- عن أبي موسى الأشعري قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن بين يدي الساعة فتنا كقطع الليل المظلم، يصبح الرجل فيها مؤمنا ويمسي كافرا، ويمسي مؤمنا ويصبح كافرا... الحديث.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (4259)، والترمذي (2204)، وابن ماجه (3961)، وأحمد (19730)، وصحّحه ابن حبان (5962) كلهم من طريق محمد بن جحادة، عن عبد الرحمن بن ثروان، عن هزيل بن شرحبيل، عن أبي موسى فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12331
وَعَنْ حُذَيْفَةَ يَرْفَعُهُ قَالَ:" أَتَتْكُمُ الْفِتَنُ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا، وَيُمْسِي مُؤْمِنًا وَيُصْبِحُ كَافِرًا، يَبِيعُ أَحَدُكُمْ دِينَهُ بِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْيَا قَلِيلٍ" قُلْتُ: فَكَيْفَ نَصْنَعُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" تَكْسِرُ يَدَكَ" قُلْتُ: فَإِنِ انْجَبَرَتْ؟ قَالَ:" تَكْسِرُ الْأُخْرَى". قُلْتُ: فَإِنِ انْجَبَرَتْ؟ قَالَ:" تَكْسِرُ رِجْلَكَ". قُلْتُ: فَإِنِ انْجَبَرَتْ؟ قَالَ:" تَكْسِرُ الْأُخْرَى". قُلْتُ: حَتَّى مَتَى؟ قَالَ:" حَتَّى تَأْتِيَكَ يَدٌ خَاطِئَةٌ أَوْ مَنِيَّةٌ قَاضِيَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”تمہارے پاس فتنے یوں آئیں گے، جیسے وہ تاریک رات کے ٹکڑے ہوں، اُن میں کوئی شخص صبح کے وقت مومن ہو گا، تو شام کو کافر ہو جائے گا، یا شام کو مومن ہو گا تو صبح کافر ہو چکا ہو گا، تم میں سے کوئی ایک شخص دنیا کے تھوڑے سے ساز و سامان کے عوض میں اپنے دین کو فروخت کر دے گا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر میں کیا کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنا ہاتھ توڑ دینا۔ میں نے عرض کی: اگر اس پر جبیرہ (یعنی ٹوٹی ہوئی ہڈی پر باندھی جانے والی پٹی) باندھ دی جائے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دوسرا توڑ دینا، میں نے عرض کی: اگر اس پر جبیرہ باندھ دی جائے؟ آپ نے فرمایا: تم اپنا پاؤں توڑ دینا، میں نے عرض کی: اگر اس پر جبیرہ باندھ دی جائے؟ آپ نے فرمایا: تم دوسرا پاؤں بھی توڑ دینا، میں نے عرض کی: ایسا کب تک رہے گا؟ آپ نے فرمایا: جب تک گنہگار ہاتھ (یعنی قاتل کا ہاتھ) یا طبعی موت تم تک نہیں آ جاتے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12331]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12365
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: صَحِبْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسَمِعْنَاهُ يَقُولُ:" إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ فِتَنًا كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا، وَيُمْسِي مُؤْمِنًا ثُمَّ يُصْبِحُ كَافِرًا، يَبِيعُ أَقْوَامٌ خَلَاقَهُمْ بِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْيَا [ يَسِيرٍ ] " [أَوْ بِعَرَضِ الدُّنْيَا ]
قَالَ الْحَسَنُ: وَ [ اللَّهِ ] لَقَدْ رَأَيْنَاهُمْ صُوَرًا وَلَا عُقُولَ، أَجْسَامًا وَلَا أَحْلَامَ، فِرَاشَ نَارٍ وَذِئَابَ طَمَعٍ يَغْدُو بِدِرْهَمَيْنِ وَيَرُوحُ بِدِرْهَمَيْنِ، يَبِيعُ أَحَدُهُمْ دِينَهُ بِثَمَنِ الْعَنْزِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَفِيهِ لِينٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا نعمان بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے ہیں اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت سے پہلے تاریک رات کے ٹکڑوں کی مانند فتنے ہوں گے، جن میں آدمی صبح کے وقت مومن ہو گا، تو شام کے وقت کافر ہو چکا ہو گا، یا شام کے وقت مومن ہو گا، تو پھر صبح کے وقت کافر ہو چکا ہو گا، لوگ دنیاوی معمولی ساز و سامان کے عوض میں اپنا آخرت کا حصہ بیچ دیں گے“ (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔ حسن بصری کہتے ہیں: اللہ کی قسم! ہم نے ان لوگوں کو دیکھا ہے کہ ان کی شکلیں تھیں، لیکن عقلیں نہیں تھیں، جسم تھے، لیکن سمجھ بوجھ نہیں تھی، وہ جہنم کے پتنگے تھے اور لالچ کے بھیڑیے تھے، صبح دو درہم لے کے جاتے تھے اور شام کو دو درہم لے کے آتے تھے، ان میں سے کوئی ایک شخص اپنا دین، بکری کی قیمت کے عوض میں فروخت کر دیتا تھا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں کمزور ہونا پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12365]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (372/4)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7458»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12370
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيَفْتِنَنَّ أُمَّتِي بَعْدِي فِتَنٌ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا، وَيُمْسِي مُؤْمِنًا وَيُصْبِحُ كَافِرًا، يَبِيعُ أَقْوَامٌ دِينَهُمْ بِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْيَا قَلِيلٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَافِيَةُ بْنُ أَيُّوبَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت، میرے بعد ضرور فتنوں میں مبتلا ہو گی، جو تاریک رات کے ٹکڑوں کی مانند ہوں گے، کوئی شخص صبح کے وقت مومن ہو گا اور شام کے وقت کافر ہو چکا ہو گا، یا شام کو مومن ہو گا تو صبح کافر ہو چکا ہو گا، اُن (فتنوں) کے دوران لوگ معمولی سے دنیاوی ساز و سامان کے عوض میں اپنا دین فروخت کر دیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عافیہ بن ایوب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12370]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2993
«تكون بين يدي الساعة فتن كقطع الليل المظلم يصبح الرجل فيها مؤمنا ويمسي كافرا ويمسي مؤمنا ويصبح كافرا يبيع أقوام دينهم بعرض من الدنيا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قیامت سے پہلے ایسے فتنے آئیں گے جیسے تاریک رات کے ٹکڑے، آدمی صبح مومن ہو گا اور شام کافر ہو جائے گا، اور شام مومن ہو گا اور صبح کافر ہو جائے گا، لوگ اپنے دین کو دنیا کے تھوڑے سے مال کے بدلے بیچ ڈالیں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف التاء./حدیث: 2993]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ت] عن أنس. الصحيحة 810.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5460
«ليغشين أمتي من بعدي فتن كقطع الليل المظلم يصبح الرجل فيها مؤمنا ويمسي كافرا يبيع أقوام دينهم بعرض من الدنيا قليل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میرے بعد میری امت پر ایسے فتنے ضرور چھائیں گے جیسے تاریک رات کے حصے، آدمی صبح مومن ہوگا اور شام کافر ہو جائے گا، کچھ لوگ اپنے دین کو دنیا کے تھوڑے سے سامان کے بدلے بیچ ڈالیں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5460]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ك] عن ابن عمر. الصحيحة 1267.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11029
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا صَالِحٌ التِّرْمِذِيُّ ، ثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ فِتَنًا كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ يُصْبِحُ الرَّجُلُ فِيهَا مُؤْمِنًا، وَيُمْسِي كَافِرًا، وَيُمْسِي مُؤْمِنًا، وَيُصْبِحُ كَافِرًا، يَبِيعُ فِيهَا قَوْمٌ دِينَهُمْ بِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْيَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت سے پہلے ایسے فتنے ہوں گے جیسے تاریک رات کے ٹکڑے، آدمی صبح مومن اور شام کافر ہو گا، اور شام مومن اور صبح کافر ہو گا، کچھ لوگ اپنا دین دنیا کے تھوڑے سے مال کے بدلے بیچ دیں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11029]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 70، حدیث 11075»
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 11074، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5806»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4260
حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحَسَنُ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ يَزِيدَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ سِنَانٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ: بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ فِتَنٌ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ مُؤْمِنًا، وَيُمْسِي كَافِرًا، وَيُصْبِحُ كَافِرًا، وَيُمْسِي مُؤْمِنًا، وَيَبِيعُ قَوْمٌ دِينَهُمْ بِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْيَا يَسِيرٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”قیامت سے قبل تاریک رات کے سیاہ ٹکڑوں جیسے (سخت اور ہولناک) فتنے رونما ہوں گے، (ان فتنوں کی کثرت کا یہ عالم ہوگا کہ) آدمی صبح کے وقت مومن ہوگا اور شام تک کافر ہو جائے گا، اور صبح کو کافر ہوگا تو شام تک مومن ہو جائے گا، اور لوگ اپنے دین کو دنیا کے تھوڑے سے مال و متاع کے بدلے فروخت کر دیں گے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4260]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2197، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 108، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8404، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4244»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں