🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6593. 14- باب يدخل الفقراء الجنة قبل الأغنياء
اس بیان میں کہ ”فقراء، مالداروں سے پہلے جنت میں داخل ہوں گے“۔
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 16367 (کل: 17 مقامات، 12 کتب)
الجامع الكامل: 16367
سنن ترمذی: 2354
سنن ابن ماجہ: 4124
مسند احمد: 7946، 8521، 10730
مصنف ابن ابی شیبہ: 37106
الفتح الربانی: 9319
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16917
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7976، 8076
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 541، 3278
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6018
المعجم الاوسط: 4112، 8865
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6081
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16367
16367- عن أبي سعيد الخدري قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: فقراء المهاجرين يدخلون الجنة قبل أغنيائهم بخمسمائة سنة.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الترمذي (2351)، وابن ماجه (4123) كلاهما من طرق عن عطية العوفي، عن أبي سعيد الخدري، فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2354
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَدْخُلُ فُقَرَاءُ الْمُسْلِمِينَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِنِصْفِ يَوْمٍ وَهُوَ خَمْسُ مِائَةِ عَامٍ " , وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فقیر و محتاج مسلمان جنت میں مالداروں سے آدھا دن پہلے داخل ہوں گے اور یہ آدھا دن پانچ سو برس کے برابر ہے“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2354]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ماقبلہ (تحفة الأشراف: 15039) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح انظر الحديث (2472)
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4124
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ , أَنْبَأَنَا أَبُو غَسَّانَ بَهْلُولٌ , حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ , قَالَ: اشْتَكَى فُقَرَاءُ الْمُهَاجِرِينَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا فَضَّلَ اللَّهُ بِهِ عَلَيْهِمْ أَغْنِيَاءَهُمْ , فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ الْفُقَرَاءِ , أَلَا أُبَشِّرُكُمْ أَنَّ فُقَرَاءَ الْمُؤْمِنِينَ , يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِنِصْفِ يَوْمٍ , خَمْسِ مِائَةِ عَامٍ" , ثُمَّ تَلَا مُوسَى هَذِهِ الْآيَةَ وَإِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ سورة الحج آية 47.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ فقیر مہاجرین نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات کی شکایت کی کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے مالداروں کو ان پر فضیلت دی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے فقراء کی جماعت! کیا میں تم کو یہ خوشخبری نہ سنا دوں کہ غریب مومن، مالدار مومن سے آدھا دن پہلے جنت میں داخل ہوں گے، (پانچ سو سال پہلے) پھر موسیٰ بن عبیدہ نے یہ آیت تلاوت کی: «وإن يوما عند ربك كألف سنة مما تعدون» ”اور بیشک ایک دن تیرے رب کے نزدیک ایک ہزار سال کے برابر ہے جسے تم شمار کرتے ہو“ (سورۃ الحج: 47)۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4124]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”نادار مہاجرین نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی کہ اللہ تعالیٰ نے اہل ثروت حضرات کو ان پر فضیلت عطا فرمائی ہے (جس کی وجہ سے وہ لوگ مالی نیکیاں زیادہ کرکے بلند درجات حاصل کرسکتے ہیں۔) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ناداروں کی جماعت! کیا میں تمہیں خوش خبری نہ دوں؟ نادار مومن دولت مند مومنوں سے آدھا دن، یعنی پانچ سو سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے۔“ پھر (یہ حدیث سنا کر حدیث کے ایک راوی) حضرت موسیٰ (بن عبیدہ رحمہ اللہ) نے یہ آیت تلاوت کی: ﴿وَإِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ﴾ [سورة الحج: 47] ”آپ کے رب کے نزدیک ایک دن تمہاری گنتی کے اعتبار سے ایک ہزار سال کا ہے۔““ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4124]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 7254، ومصباح الزجاجة: 1460) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (موسیٰ بن عبیدہ ضعیف راوی ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
موسي بن عبيدة: ضعيف
ومن أجله ضعفه البوصيري
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 525

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7946
حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَدْخُلُ فُقَرَاءُ الْمُؤْمِنِينَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِخَمْسِ مِائَةِ عَامٍ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا فقراء مومنین مالدار مسلمانوں کی نسبت پانچ سو سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7946]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8521
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " يَدْخُلُ فُقَرَاءُ الْمُسْلِمِينَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِنِصْفِ يَوْمٍ، وَهُوَ خَمْسُ مِائَةِ عَامٍ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فقراء مومنین مالدار مسلمانوں کی نسبت پانچ سو سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8521]

الحكم على الحديث:
حدیث صحیح ، وھذا إسناد حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10730
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ , أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ , عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، قََالَ: سَمِعْتُ أَبَا نَضْرَةَ يُحَدِّثُ , عَنْ شُتَيْرِ بْنِ نَهَارٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " يَدْخُلُ فُقَرَاءُ أُمَّتِي الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِنِصْفِ يَوْمٍ , قَالَ: وَتَلَا: وَإِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ سورة الحج آية 47" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا فقراء مومنین مالدار مسلمانوں کی نسبت پانچ سو سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی اور تمہارے رب کا ایک دن تمہاری شمار کے ایک ہزار سال کے برابر ہوگا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10730]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف، شتير فى عداد المجهولين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35528 ترقیم الشثری: -- 37106
حدثنا عبيد الله بن موسى ، عن موسى بن عبيدة ، عن عبد الله بن دينار عن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: الا ابشركم يا معشر الفقراء؟ إن فقراء المؤمنين يدخلون الجنة قبل اغنيائهم بنصف يوم: خمس مائة عام.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (غندر).
(٢) ضعيف؛ موسى بن عبيدة ضعيف، وأخرجه ابن ماجه (٤١٢٤)، وعبد بن حميد (٧٩٧)، والمروزي في زوائد زهد ابن المبارك (١٤٧٧)، وابن عبد البر في جامع بيان العلم ٢/ ١٨، والبزار كما في المطالب العالية (٣٢٧٨).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے فقیروں کی جماعت! کیا میں تمہیں خوشخبری نہ سناؤں؟“ بیشک مومن فقرائ، مالدار مومنین سے نصف یوم یعنی پانچ سو سال قبل جنت میں داخل ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37106]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ موسى بن عبيدة ضعيف .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 4124، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 797، والبزار فى «مسنده» برقم: 6133، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 541 / 1، 541 / 2، 3278 / 1، 3278 / 2، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13223، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3477، 7605، ترقيم محمد عوامة: 35528»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9319
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ( (يَدْخُلُ فُقَرَاءُ الْمُسْلِمِينَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِنِصْفِ يَوْمٍ وَهُوَ خَمْسُمِائَةِ عَامٍ) )
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: فقراء مسلمان، مالدار مسلمانوں سے نصف یوم یعنی پانچ سو سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے۔ [الفتح الربانی/مسائل الفقر والغنى/حدیث: 9319]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8521 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8502»

الحكم على الحديث:
اسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16917
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: اشْتَكَى فُقَرَاءُ الْمُؤْمِنِينَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا فُضِّلَ بِهِ أَغْنِيَاؤُهُمْ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِخْوَانُنَا صَدَّقُوا تَصْدِيقَنَا، وَآمَنُوا إِيمَانَنَا، وَصَامُوا صِيَامَنَا، وَلَهُمْ أَمْوَالٌ يَتَصَدَّقُونَ مِنْهَا، وَيَصِلُونَ بِهَا الرَّحِمَ، وَيُنْفِقُونَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَنَحْنُ مَسَاكِينُ لَا نَقْدِرُ عَلَى ذَلِكَ. فَقَالَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِشَيْءٍ إِذَا أَنْتُمْ فَعَلْتُمُوهُ أَدْرَكْتُمْ مِثْلَ فَضْلِهِمْ؟ قُولُوا: اللَّهُ أَكْبَرُ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ إِحْدَى عَشْرَةَ مَرَّةً، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ مِثْلَ ذَلِكَ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مِثْلَ ذَلِكَ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ مِثْلَ ذَلِكَ، تُدْرِكُونَ مِثْلَ فَضْلِهِمْ". فَفَعَلُوا.
فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِلْأَغْنِيَاءِ فَفَعَلُوا مِثْلَ ذَلِكَ، فَرَجَعَ الْفُقَرَاءُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرُوا ذَلِكَ لَهُ فَقَالُوا: هَؤُلَاءِ إِخْوَانُنَا فَعَلُوا مِثْلَ مَا نَقُولُ فَقَالَ:" ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ، يَا مَعْشَرَ الْفُقَرَاءِ أَلَا أُبَشِّرُكُمْ، فُقَرَاءُ الْمُسْلِمِينَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِنِصْفِ يَوْمٍ خَمْسِمِائَةِ عَامٍ". وَتَلَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ: (وَإِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ)
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ غریب مسلمانوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: خوشحال لوگوں کو ان پر فضیلت عطا کی گئی ہے، انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! ہمارے بھائی ہماری طرح تصدیق کرتے ہیں، ہماری طرح ایمان لائے ہیں ہماری طرح روزے رکھتے ہیں، لیکن ان کے پاس اموال ہیں، جن میں سے وہ صدقہ کرتے ہیں اور جن کے ذریعے وہ صلہ رحمی کرتے ہیں اور اموال کو اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں، جبکہ ہم لوگ غریب ہیں، ہم ایسا کرنے کی قدرت نہیں رکھتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی چیز کے بارے میں نہ بتاؤں؟ کہ جب تم وہ کام کر لو گے تو تم اس فضیلت تک پہنچ جاؤ گے، جو ان لوگوں کو حاصل ہے، تم لوگ ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ «الله اكبر» پڑھو، اتنی ہی مرتبہ «الحمدلله» پڑھو، اتنی ہی مرتبہ «لا اله الا الله» پڑھو، اور اتنی ہی مرتبہ «سبحان الله» پڑھو، تو تم ان کی فضیلت کی مانند تک پہنچ جاؤ گے۔“
راوی بیان کرتے ہیں: تو ان لوگوں نے ایسا ہی کیا، پھر ان لوگوں نے اس بات کا تذکرہ خوشحال لوگوں سے کیا، تو خوشحال لوگوں نے بھی یہ عمل کرنا شروع کر دیا، غریب لوگ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آئے اور آپ کے سامنے یہ صورتحال ذکر کی اور یہ کہا: ہمارے ان بھائیوں نے بھی اسی طرح پڑھنا شروع کر دیا ہے جس طرح ہم پڑھتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے، وہ جسے چاہتا ہے اُسے عطا کر دیتا ہے، اسے غریبوں کے گروہ! کیا میں تمہیں خوشخبری نہ سناؤں؟ غریب مسلمان، امیر لوگوں سے نصف دن پہلے جنت میں داخل ہوں گے، جو (نصف دن) 500 سال کا ہو گا۔“
پھر موسیٰ بن عبیدہ نامی راوی نے یہ آیت تلاوت کی: «وَإِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ» (الحج: 47) ”اور تمہارے پروردگار کے نزدیک ایک دن تمہاری گنتی کے حساب سے ایک ہزار سال جتنا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16917]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3974)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6133، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6081/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7976
«يا معشر الفقراء! ألا أبشركم؟ إن فقراء المؤمنين يدخلون الجنة قبل أغنيائهم بنصف يوم: خمسمائة عام»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے فقیرو! کیا میں تمہیں خوشخبری نہ دوں؟ مومنوں میں سے فقیر لوگ اپنے مالداروں سے آدھے دن پہلے جنت میں داخل ہوں گے، اور وہ آدھا دن پانچ سو سال کا ہو گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7976]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ] عن ابن عمر. المشكاة 5243.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں