الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2261. -- باب: قبض ما ابتاعه جزافا بالنقل، والتحويل إذا كان مثله ينقل
-- باب: جو چیز اندازے سے خریدی گئی ہو اس پر قبضہ اسے منتقل کرنے اور جگہ تبدیل کرنے سے ہوگا جب وہ چیز ایسی ہو جسے منتقل کیا جاتا ہو۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 10692 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 10692
المستدرک علی الصحیحین: 2302
حدیث نمبر: 10692
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو صَادِقٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْفَوَارِسِ الصَّيْدَلَانِيُّ قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ حُنَيْنٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: ابْتَعْتُ زَيْتًا فِي السُّوقِ فَلَمَّا اسْتَوْفَيْتُ لَقِيَنِي رَجُلٌ فَأَعْطَانِي رِبْحًا حَسَنًا، فَأَرَدْتُ أَنْ أَضْرِبَ عَلَى يَدِهِ، فَأَخَذَ رَجُلٌ بِرِدَائِي مِنْ خَلْفِي فَالْتَفَتُّ إِلَيْهِ فَإِذَا زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ، فَقَالَ:" لَا تَبِعْهُ حَيْثُ ابْتَعْتَهُ حَتَّى تَحُوزَهُ إِلَى رَحْلِكَ؛ فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ تُبَاعَ السِّلْعَةُ حَيْثُ تَبْتَاعُ حَتَّى يَحُوزَهَا التُّجَّارُ إِلَى رِحَالِهِمْ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے بازار سے تیل خریدا، جب میں اس کا مستحق ٹھہرا، مجھے ایک آدمی ملا جو مجھے اچھا منافع دے رہا تھا، میں نے اس سے بیع کرنا چاہی، میرے پیچھے سے ایک شخص نے میری چادر پکڑ لی، جب میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا وہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ تھے، وہ کہنے لگے: جہاں سے آپ نے خریدا وہاں فروخت نہ کرو، یہاں تک کہ آپ اس کو اپنے گھر منتقل کر لیں، کیونکہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سامان کو اسی جگہ فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے جہاں سے خریدا جائے، جب تک تاجر اپنے مقامات پر منتقل نہ کر لیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10692]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ اخرجه ابوداود 3499»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 2302
حدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أبو زُرعة عبد الرحمن بن عمرو الدمشقي، حدثنا أحمد بن خالد الوَهْبي، حدثنا محمد بن إسحاق، عن أبي الزِّناد، عن عُبيد بن حُنين، عن ابن عمر، قال: ابتعتُ زيتًا في السوق، فلما استَوجبْتُه لَقِيَني رجلٌ، فأعطاني به ربحًا حسنًا، فأردت أن أضربَ على يديه، فأخذ رجلٌ من خَلْفي بذِراعي، فالتفتُّ إليه، فإذا زيدُ بن ثابت، فقال: لا تَبِعْه حيث ابتعْتَه حتى تَحُوزَه إلى رَحْلِك، فإنَّ رسول الله ﷺ نهى أن تُباعَ السِّلَعُ حيث تُبتاع، حتى يَحُوزَها التجّار إلى رِحالهم (1) .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے بازار میں زیتون کا تیل خریدا، جب سودا پکا ہو گیا تو مجھے ایک آدمی ملا جس نے مجھے اس پر بہت اچھا نفع پیش کیا، میں نے چاہا کہ اسی وقت اس سے معاملہ کر لوں تو پیچھے سے ایک شخص نے میرا بازو پکڑ لیا، میں نے مڑ کر دیکھا تو وہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ تھے، انہوں نے فرمایا: ”تم اسے اسی جگہ نہ بیچو جہاں سے خریدا ہے جب تک کہ اسے اپنے گھر یا ٹھکانے پر نہ لے جاؤ، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سامان کو اسی جگہ بیچنے سے منع فرمایا ہے جہاں سے وہ خریدا گیا ہو، یہاں تک کہ تاجر اسے اپنے ٹھکانوں پر منتقل کر لیں۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : البيوع/حدیث: 2302]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، وقد صرَّح ابن إسحاق بسماعه عند أحمد وغيره، وهو متابع. أبو الزِّناد: هو عبد الله بن ذكوان، وأخرجه أبو داود (3499) عن محمد بن عوف الطائي، عن أحمد بن خالد الوهبي، بهذا الإسناد.» [ترقيم الرساله 2302] [ترقيم الشركة 2284]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح