🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
190. بَابُ مَا جَاءَ فِي بِشْرِ بْنِ الْبَرَاءِ بْنِ مَعْرُورٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت بشر بن براء بن معرور رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 15748 (کل: 7 مقامات، 4 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 15748، 15747
مسند الشهاب: 286، 287
المستدرک علی الصحیحین: 5031، 7480
المعجم الکبیر للطبرانی: 1192
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15748
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ سَيِّدُكُمْ يَا بَنِي سَلَمَةَ؟". قَالُوا: جَدُّ بْنُ قَيْسٍ، عَلَى أَنَّا نَزِنُهُ بِالْبُخْلِ، فَقَالَ:" وَأَيُّ دَاءٍ أَدْوَأُ مِنَ الْبُخْلِ؟!". قَالُوا: فَمَنْ سَيِّدُنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" بِشْرُ بْنُ الْبَرَاءِ بْنِ مَعْرُورٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَيْخَيِ الطَّبَرَانِيِّ وَلَمْ أَرَ مِنْ ضَعْفِهِمَا.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے بنو سلمہ! تمہارا سردار کون ہے؟ انہوں نے عرض کی: جد بن قیس ہیں، تاہم ہم ان پر بخل کا الزام عائد کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بخل سے زیادہ بری بیماری اور کون سی ہے؟ ان لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر ہمارا سردار کون ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بشر بن براء بن معرور۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف امام طبرانی کے دونوں استادوں کا معاملہ مختلف ہے، البتہ میں نے کسی کو ان دونوں کو ضعیف قرار دیتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15748]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (81/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 286
286 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ زَيْدٍ، ثنا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: سَمِعْتُ، رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «أَيُّ دَاءٍ أَدْوَأُ مِنَ الْبُخْلِ»
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”بخل سے زیادہ بدترین اور کیا بیماری ہو سکتی ہے؟“ [مسند الشهاب/حدیث: 286]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الادب المفرد: 296، وشعب الايمان: 10361،- امثال الحديث لابي الشيخ: 83»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 287
287 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ زَيْدٍ، ثنا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «أَيُّ دَاءٍ أَدْوَأُ مِنَ الْبُخْلِ»
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”بخل سے بدترین اور کیا بیماری ہو سکتی ہے؟“ [مسند الشهاب/حدیث: 287]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الادب المفرد: 296، وشعب الايمان: 10361،- امثال الحديث لابي الشيخ: 83»
وضاحت: تشریح:
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”بنی سلمہ! تمہارا سردار کون ہے؟“ ہم نے عرض کیا: جد بن قس، اگر چہ ہم اسے بخیل قرار دیتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور کون سی بیماری ہے جوبخل سے بھی بڑی ہو؟ بلکہ تمہارا سردار عمرو بن الجموح ہے۔“ سیدنا عمرو بن الجموح رضی اللہ عنہ دور جاہلیت میں ان کے بتوں کی دیکھ بھال کیا کرتا تھا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوئی شادی کرتے تو یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ولیمہ کیا کرتا تھا۔ [الادب المفرد: 296، صحيح]
اس حدیث میں بخل کی مذمت بیان فرمائی گئی ہے کہ بخل سے بدترین اور کیا بیماری ہو سکتی ہے۔ اس سے زیادہ قبیح عیب اور کیا ہوسکتا ہے؟ جس شخص نے بھوک و افلاس اور غربت کے ڈر سے اللہ کی راہ میں خرچ کرنا چھوڑ دیا ہو، اس نے دراصل شارع کی تصدیق ہی نہیں کی۔ وہ ایک ایسی بیماری میں گرفتار ہے جس کی دنیا میں سزا ملے یا نہ ملے آخرت میں بہر حال ضرور ملے گی، جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يَبْخَلُونَ بِمَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ هُوَ خَيْرًا لَّهُم بَلْ هُوَ شَرٌّ لَّهُمْ سَيُطَوَّقُونَ مَا بَخِلُوا بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلِلَّهِ مِيرَاثُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ﴾ (آل عمران: 180)
”اور وہ لوگ جو اس میں بخل کرتے ہیں جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دیا ہے وہ ہر گز گمان نہ کریں کہ یہ ان کے لیے اچھا ہے بلکہ یہ ان کے لیے برا ہے عنقریب قیامت کے دن انہیں اس چیز کا طوق پہنایا جائے گا جس میں انہوں نے بخل کیا اور آسمانوں اور زمین کی میراث اللہ ہی کی ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے۔“
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ”ظلم سے بچو، کیونکہ ظلم روز قیامت اندھیروں کا باعث ہوگا اور بخل سے بچو کیونکہ اس نے تم سے پہلی قوموں کو برباد کر دیا۔ اس نے ابھار کر انہیں اس بات پر آمادہ کر دیا کہ انہوں نے اپنے خون بہا دیئے اور اپنے آپ پر حرام چیز میں حلال ٹھہرا لیں۔“ (مسلم: 2578)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم بخل سے پناہ مانگا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْبُخْلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ أَنْ أُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ الْعُمُرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الْقَبْرِ» (بخاری: 6374)
”اے اللہ! میں بزدلی سے تیری پناہ مانگتا ہوں، بخل سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور اس بات سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ نکمی عمر کی طرف لوٹایا جاؤں اور دنیا کے فتنے اور عذاب قبر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5031
حَدَّثَنَا أبو العباس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا محمد بن إسحاق الصَّغَاني (1) ، حَدَّثَنَا محمد بن يعلى. وأخبرنا أبو الطيِّب محمد بن علي الزاهد وأبو حامد أحمد بن محمد (2) بن شُعيب الفقيه، قالا: حَدَّثَنَا سَهْل بن عمّار العَتَكي، حَدَّثَنَا محمد بن يعلي، حَدَّثَنَا محمد بن عمرو بن علقمة، عن أبي سَلَمة، عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله ﷺ:"مَن سيِّدُكم يا بني سَلِمةَ؟" قالوا: الجَدُّ بن قَيس، إلَّا أنَّ فيه بُخْلًا، قال:"وأَيُّ داءٍ أَدْوَى من البُخل؟ سيِّدُكم بِشرُ بن البَراء بن مَعْرُور" (3) صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4965 - على شرط مسلم
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بنو سلمہ! تمہارا سردار کون ہے؟“ انہوں نے عرض کی: ”جد بن قیس، مگر اس میں بخل پایا جاتا ہے،“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور بخل سے بڑھ کر کون سی بیماری زیادہ مہلک ہو سکتی ہے؟ (بلکہ) تمہارے سردار بشر بن براء بن معرور ہیں۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5031]
تخریج الحدیث: «حسن إن شاء الله، وهذا إسناد ضعيف لضعف محمد بن يعلي - وهو السّلمي الكوفي - وقد تابعه النضرُ بنُ شُميل وسعيدُ بنُ محمد الوراق، والنضر ثقة وسعيد بن محمد ضعيف فإسناده حسنٌ من رواية النضر بن شُميل، لأنَّ محمد بن عمرو بن علقمة حسن الحديث، لكنه اختُلف عنه في ...» [ترقيم الرساله 5031] [ترقيم الشركة 4996] [ترقيم العلميه 4965]

الحكم على الحديث:
حسن إن شاء الله
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7480
أخبرنا إسحاق بن سعد بن الحسن بن سفيان بنَسَا، حدّثنا جدِّي، حدّثنا إبراهيم بن سعيد الجوهريّ، حدّثنا سعيد بن محمد، عن محمد بن عمرو، عن أبي سَلَمة، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ: مَن سيِّدُكم يا بني عُبيدٍ؟" قالوا: الجَدُّ بن قيس على أنَّ فيه بخلًا، قال: وأي داءٍ أدْوَى من البخل؟ بل سيِّدكُم وابنُ سيِّدُكم بِشرُ بن البَرَاءِ بن مَعرُور" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وسعيد بن محمد: هو الوراق، ثقةٌ مأمون، وقد كَتَبناه من حديث عمرو بن دينار عن أبي سَلَمة (2) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے بنو عبید! تمہارا سردار کون ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: جد بن قیس، البتہ اس میں کچھ بخل (کنجوسی) ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور بخل سے بڑھ کر اور کون سی بیماری زیادہ تکلیف دہ ہو سکتی ہے؟ بلکہ تمہارا اور تمہارے سردار کا بیٹا بشر بن براء بن معرور (سردار) ہے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور سعید بن محمد الوراق ثقہ اور مامون راوی ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب البر والصلة/حدیث: 7480]
تخریج الحدیث: «حديث حسن إن شاء الله، وهذا إسناد ضعيف لضعف سعيد بن محمد» [ترقيم الرساله 7480] [ترقيم الشركة 7389]

الحكم على الحديث:
حديث حسن إن شاء الله
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15747
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَيِّدُكُمْ يَا بَنِي عُبَيْدٍ؟". قَالُوا: الْجَدُّ بْنُ الْقَيْسِ، عَلَى أَنَّ فِيهِ بُخْلًا. قَالَ:" فَأَيُّ دَاءٍ أَدْوَأُ مِنَ الْبُخْلِ؟! بَلْ سَيِّدُكُمْ بِشْرُ بْنُ الْبَرَاءِ بْنِ مَعْرُورٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعْدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے بنو عبید! تمہارا سردار کون ہے؟ انہوں نے بتایا: جد بن قیس ہیں، البتہ ان میں بخل پایا جاتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بخل سے زیادہ بری بیماری اور کون سی ہے؟ بلکہ تمہارا سردار بشر بن براء بن معرور ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعد بن محمد وراق ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15747]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2704) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1203)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1203»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1192
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ سَيِّدُكُمْ يَا بَنِي عُبَيْدٍ؟ "، قَالُوا: الْجَدُّ بْنُ قَيْسٍ عَلَى أَنَّ فِيهِ بُخْلًا، قَالَ: " فَأَيُّ دَاءٍ أَدْوَأُ مِنَ الْبُخْلِ، بَلْ سَيِّدُكُمْ بِشْرُ بْنُ الْبَرَاءِ بْنِ مَعْرُورٍ ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بنی عبید! تمہارا سردار کون ہے؟“ انہوں نے کہا: جدّ بن قیس، اگرچہ اس میں بخل ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بخل سے بڑھ کر کون سی بیماری ہے، بلکہ تمہارا سردار بشر بن براء بن معرور ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1192]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 35، حدیث 1203»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 4996، 7386، والبزار فى «مسنده» برقم: 8008، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3650»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں