🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
209. بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 15817 (کل: 14 مقامات، 10 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 15817
سنن ترمذی: 3801
سنن ابن ماجہ: 156
مشکوۃ المصابیح: 6238
مسند احمد: 6519، 6630، 7078
مصنف ابن ابی شیبہ: 34440، 34441، 34442
الفتح الربانی: 11908
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 4075
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6925
فضائل صحابہ: 685
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15817
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غُنْمٍ:، أَنَّهُ زَارَ أَبَا الدَّرْدَاءِ بِحِمْصَ، فَمَكَثَ عِنْدَهُ لَيَالِي، فَأَمَرَ بِحِمَارِهِ فَأُوكِفَ لَهُ، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: لَا أَرَانِي إِلَّا مُتَّبِعَكَ، فَأَمَرَ بِحِمَارِهِ فَأُسْرِجَ، فَسَارَا عَلَى حِمَارَيْهِمَا فَلَقِيَا رَجُلًا شَهِدَ الْجُمُعَةَ بِالْأَمْسِ عِنْدَ مُعَاوِيَةَ بِالْجَابِيَةِ، فَعَرَفَهُمَا الرَّجُلُ وَلَمْ يَعْرِفَاهُ، فَأَخْبَرَهُمَا خَبَرَ النَّاسِ.
ثُمَّ إِنَّ الرَّجُلَ قَالَ: وَخَبَرٌ آخَرُ كَرِهْتُ أَنْ أُخْبِرَكُمَاهُ أَرَاكُمَا تَكْرَهَانِهِ، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: فَلَعَلَّ أَبَا ذَرٍّ نُفِيَ! قَالَ: نَعَمْ وَاللَّهِ، فَاسْتَرْجَعَ أَبُو الدَّرْدَاءِ وَصَاحِبُهُ قَرِيبًا مِنْ عَشْرِ مَرَّاتٍ. ثُمَّ قَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: ارْتَقِبْهُمْ وَاصْطَبِرْ كَمَا قِيلَ لِأَصْحَابِ النَّاقَةِ، اللَّهُمَّ إِنْ كَذَّبُوا أَبَا ذَرٍّ فَإِنِّي لَا أُكَذِّبُهُ، اللَّهُمَّ إِنِ اتَّهَمُوهُ فَإِنِّي لَا أَتَّهِمُهُ، اللَّهُمَّ وَإِنِ اسْتَغْشَوْهُ فَإِنِّي لَا أَسْتَغْشِهِ ; فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَأْتَمِنُهُ حِينَ لَا يَأْتَمِنُ أَحَدًا، وَيُسِرُّ إِلَيْهِ حِينَ لَا يُسِرُّ لِأَحَدٍ، أَمَا وَالَّذِي نَفْسُ أَبِي الدَّرْدَاءِ بِيَدِهِ لَوْ أَنَّ أَبَا ذَرٍّ قَطَعَ يَمِينِي مَا أَبْغَضْتُهُ بَعْدَ الَّذِي سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا أَظَلَّتِ الْخَضْرَاءُ، وَلَا أَقَلَّتِ الْغَبْرَاءُ، مِنْ ذِي لَهْجَةٍ أَصْدَقَ مِنْ أَبِي ذَرٍّ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ وَزَادَ: وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى الْمَسِيحِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ إِلَى بِرِّهِ وَصِدْقِهِ وَجِدِّهِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى أَبِي ذَرٍّ". وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وُثِّقُوا وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
عبدالرحمن بن غنم بیان کرتے ہیں: وہ حمص میں، سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے ملنے کے لئے گئے، اور چند دن ان کے ہاں ٹھہرے، ان کے حکم کے تحت ان کے گدھے پر چادر رکھی گئی، پھر سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اپنے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ میں تمہارے پیچھے چلوں گا، پھر انہوں نے اپنے گدھے کے بارے میں حکم دیا اس پر زین رکھی گئی، پھر وہ دونوں اپنے دونوں گدھوں پر سوار ہو کر روانہ ہوئے، ان دونوں کی ملاقات ایک شخص سے ہوئی، جس نے گزشتہ دن سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں ”جابیہ“ کے مقام پر جمعہ کی نماز میں شرکت کی تھی، اُس شخص نے ان دونوں کو پہچان لیا، لیکن یہ دونوں صاحبان اس شخص کو نہیں پہچان پائے، اس شخص نے ان دونوں کو لوگوں کی صورت حال کے بارے میں بتایا، پھر اس شخص نے یہ کہا: ایک اور خبر بھی ہے اور مجھے یہ پسند نہیں ہے کہ میں آپ کو اس کے بارے میں بتاؤں، کیونکہ آپ دونوں کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ آپ دونوں بھی اسے ناپسند کریں گے، تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: شاید سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو جلاوطن کر دیا گیا ہے، اس شخص نے جواب دیا: جی ہاں! اللہ کی قسم! تو سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ اور اُن کے ساتھی نے تقریباً دس مرتبہ انا لله وانا اليه راجعون پڑھا۔ پھر سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم انہیں دیکھتے رہو اور صبر سے کام لو، جیسا کہ اونٹنی والے لوگوں (یعنی سیدنا صالح علیہ السلام کی قوم کے افراد) سے کہا: گیا، پھر انہوں نے کہا: اے اللہ! اگر ان لوگوں نے سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو جھوٹا قرار دیا ہے، تو میں انہیں جھوٹا قرار نہیں دیتا، اے اللہ! اگر ان لوگوں نے ان پر تہمت عائد کی ہے، تو میں اُن پر تہمت عائد نہیں کرتا، اے اللہ! اگر ان لوگوں نے انہیں فریبی قرار دیا ہے، تو میں انہیں فریبی قرار نہیں دیتا، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس وقت انہیں ”امین“ بنایا تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کو ”امین“ نہیں بنایا تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے ساتھ راز کی باتیں کی تھیں، جب کسی کے ساتھ راز کی باتیں نہیں کی تھیں، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں ابودرداء کی جان ہے، اگر سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ میرا دایاں ہاتھ کاٹ دیں، تو میں پھر بھی انہیں ناپسند نہیں کروں گا، اس کے بعد کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”آسمان نے ایسے کسی شخص پر سایہ نہیں کیا اور زمین نے کسی ایسے شخص کو اپنے اوپر نہیں اٹھایا، جو ابوذر سے زیادہ سچا ہو۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص سیدنا مسیح عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کی طرف، اُن کی نیکی، اُن کی سچائی اور ان کی کوشش کی طرف دیکھنا چاہے، اُسے ابوذر کو دیکھ لینا چاہیے۔“
یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اس کے بعض راویوں میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15817]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (197/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21217»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3801
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُمَيْرٍ وَهُوَ أَبُو الْيَقْظَانِ، عَنْ أَبِي حَرْبِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ الدِّيلِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَا أَظَلَّتِ الْخَضْرَاءُ، وَلَا أَقَلَّتِ الْغَبْرَاءُ أَصْدَقَ مِنْ أَبِي ذَرٍّ ". قَالَ: وَفِي الْبَابِ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، وَأَبِي ذَرٍّ، قَالَ: وَهَذَا حَسَنٌ.
عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”آسمان نے کسی پر سایہ نہیں کیا اور نہ زمین نے اپنے اوپر کسی کو پناہ دی جو ابوذر رضی الله عنہ سے زیادہ سچا ہو“ ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن ہے،
۲- اس باب میں ابو الدرداء اور ابوذر سے حدیثیں آئی ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3801]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/المقدمة 11 (156) (تحفة الأشراف: 8957)، و مسند احمد (2/163، 175) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے ابوذر رضی الله عنہ کی سچائی سے متعلق مبالغہ اور تاکید مقصود ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (156)
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
مشكوة المصابيح (6238)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 156
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِي حَرْبِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ الدِّيلِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَا أَقَلَّتِ الْغَبْرَاءُ، وَلَا أَظَلَّتِ الْخَضْرَاءُ مِنْ رَجُلٍ أَصْدَقَ لَهْجَةً مِنْ أَبِي ذَرٍّ".
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”زمین نے کسی ایسے شخص کو نہ اٹھایا، اور نہ آسمان اس پر سایہ فگن ہوا جو ابوذر سے بڑھ کر سچی بات کہنے والا ہو“۔ [سنن ابن ماجه/باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 156]
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابو ذر رضی اللہ عنہ سے بڑھ کر بات میں سچا آدمی نہ زمین نے اٹھایا، نہ آسمان نے اس پر سایہ کیا۔“” [سنن ابن ماجه/باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 156]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/المناقب 36 (3801)، (تحفة الأشراف: 8957)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/ 163، 175، 223) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6238
6238 - وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا أَظَلَّتِ الْخَضْرَاءُ وَلَا أَقَلَّتِ الْغَبْرَاءُ أَصْدَقَ مِنْ أَبِي ذَرٍّ  . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”آسمان تلے روئے زمین پر ابوذر سے زیادہ سچا آدمی کوئی نہیں۔“ حسن، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6238]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الترمذي (3801 وقال: حسن غريب)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6519
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُمَيْرٍ أَبِي الْيَقْظَانِ ، عَنْ أَبِي حَرْبِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَا أَقَلَّتْ الْغَبْرَاءُ، وَلَا أَظَلَّتْ الْخَضْرَاءُ، مِنْ رَجُلٍ أَصْدَقَ مِنْ أَبِي ذَرٍّ".
سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے روئے زمین پر اور آسمان کے سائے تلے ابوذر رضی اللہ عنہ زیادہ سچا آدمی کوئی نہیں ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6519]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف عثمان بن عمير
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6630
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ ، عَنْ أَبِي حَرْبٍ الدِّيلِيِّ ، سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا أَظَلَّتْ الْخَضْرَاءُ، وَلَا أَقَلَّتْ الْغَبْرَاءُ، مِنْ رَجُلٍ أَصْدَقَ لَهْجَةً مِنْ أَبِي ذَرٍّ".
سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روئے زمین پر اور آسمان کے سائے تلے ابوذر رضی اللہ عنہ زیادہ سچا آدمی کوئی نہیں ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6630]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف عثمان بن عمير
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7078
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِي حَرْبٍ الدَّيْلِيِّ ، سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا أَظَلَّتْ الْخَضْرَاءُ، وَلَا أَقَلَّتْ الْغَبْرَاءُ، مِنْ رَجُلٍ أَصْدَقَ لَهْجَةً مِنْ أَبِي ذَرٍّ".
سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے روئے زمین پر اور آسمان کے سائے تلے ابوذر رضی اللہ عنہ زیادہ سچا آدمی کوئی نہیں ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7078]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32931 ترقیم الشثری: -- 34440
حدثنا عبد الله بن نمير ، عن الاعمش ، عن عثمان ابي اليقظان ، عن ابي حرب بن ابي الاسود الديلي قال: سمعت عبد الله بن عمرو يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم [يقول ] : ما اقلت الغبراء ولا اظلت الخضراء من رجل اصدق من ابي ذر.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عفان).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) ضعيف؛ لضعف أبي اليقظان، أخرجه أحمد (٦٥١٩)، والترمذي (٣٨٠١)، وابن ماجه (١٥٦)، والحاكم ٣/ ٣٤٢، والدولابي في الكنى ١/ ١٤٦.

حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ نہ زمین پناہ دیتی ہے اور نہ ہی آسمان سایہ کرتا ہے ابو ذر سے زیادہ کسی سچے انسان پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34440]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف أبي اليقظان .» ‏‏‏‏
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 5504، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3801، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 156، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6630، 6740، 7199، والبزار فى «مسنده» برقم: 2488، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 533، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14520، 14521، ترقيم محمد عوامة: 32931»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32932 ترقیم الشثری: -- 34441
حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا حماد بن سلمة ، عن علي بن زيد بن جدعان ، عن بلال بن ابي الدرداء ، عن ابي الدرداء عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: ما اظلت الخضراء ولا اقلت الغبراء من ذي لهجة اصدق من ابي ذر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (الحسين).
(٢) ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان، أخرجه أحمد (٢٧٤٩٣)، والحاكم ٣/ ٣٤٤، والبزار (٢٧١٤ كشف)، وابن سعد ٤/ ٢٢٨، ويعقوب في المعرفة ٢/ ٣٢٨، وعبد بن حميد (٢٠٩).

حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نہ آسمان سایہ کرتا ہے اور نہ ہی زمین پناہ دیتی ہے ابوذر رضی اللہ عنہ سے زیادہ لہجہ کے اعتبار سے کسی سچے انسان کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34441]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان .» ‏‏‏‏
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 5505، 5510، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22138، 28139، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 209، والبزار فى «مسنده» برقم: 4128، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 534، ترقيم محمد عوامة: 32932»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32933 ترقیم الشثری: -- 34442
حدثنا يزيد ، عن ابي امية بن يعلى الثقفي ، عن ابي الزناد ، عن الاعرج ، عن ابي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ما اظلت الخضراء ولا اقلت الغبراء من ذي لهجة اصدق من ابي ذر، ومن سره ان ينظر إلى تواضع عيسى ابن مريم فلينظر إلى ابي ذر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف جدًا؛ أبو أمية بن يعلى متروك، أخرجه ابن سعد ٤/ ٢٢٨، وأحمد بن منيع كما في المطالب (٤٠٧٥)، والعقيلي ٣/ ١٧٥.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نہ آسمان سایہ کرتا ہے اور نہ زمین پناہ دیتی ہے ابوذر سے زیادہ لہجہ کے اعتبار سے سچے انسان کو۔ اور جو شخص چاہتا ہے کہ وہ حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کی عاجزی و انکساری کو دیکھے تو اس کو چاہیے کہ وہ ابوذر رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34442]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف جدًا؛ أبو أمية بن يعلى متروك .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4075، ترقيم محمد عوامة: 32933»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں