🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابٌ فَرْضُ الصَّلَاةِ .
نماز کی فرضیت کا بیان
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 1597 (کل: 7 مقامات، 7 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1597
سنن نسائی: 3996
مسند اسحاق بن راہویہ: 180
مسند الشهاب: 213
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2572
المعجم الکبیر للطبرانی: 10387
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5414
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1597
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ أَوَّلَ مَا افْتَرَضَ اللَّهُ - تَعَالَى - عَلَى النَّاسِ مِنْ دِينِهِمُ الصَّلَاةُ، وَآخَرُ مَا يَبْقَى الصَّلَاةُ، وَأَوَّلُ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ الصَّلَاةُ، يَقُولُ اللَّهُ: انْظُرُوا فِي صَلَاةِ عَبْدِي، فَإِنْ كَانَتْ تَامَّةً كُتِبَتْ تَامَّةً، وَإِنْ كَانَتْ نَاقِصَةً قَالَ: انْظُرُوا هَلْ لَهُ مِنْ تَطَوُّعٍ؟ فَإِنْ وُجِدَ لَهُ تَطَوُّعٌ تَمَّتِ الْفَرِيضَةُ مِنَ التَّطَوُّعِ، ثُمَّ قَالَ: انْظُرُوا هَلْ زَكَاتُهُ تَامَّةٌ؟ فَإِنْ وُجِدَتْ زَكَاتُهُ تَامَّةً كُتِبَتْ تَامَّةً، وَإِنْ كَانَتْ نَاقِصَةً قَالَ: انْظُرُوا هَلْ لَهُ صَدَقَةٌ؟ فَإِنْ كَانَتْ لَهُ صَدَقَةٌ تَمَّتْ لَهُ زَكَاتُهُ مِنَ الصَّدَقَةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ، ضَعَّفَهُ شُعْبَةُ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ عَدِيٍّ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے بندوں پر، اُن کے دین کے حوالے سے، سب سے پہلے اُن پر نماز فرض کی ہے، اور آخری باقی رہ جانے والی چیز بھی نماز ہے، بندے سے سب سے پہلے جس چیز کا حساب لیا جائے گا، وہ نماز ہے، اللہ تعالی (فرشتوں سے) فرمائے گا: میرے بندے کی نماز کا جائزہ لو! اگر وہ مکمل ہوئی، تو وہ مکمل نوٹ کی جائے گی، اور اگر وہ ناقص ہوئی، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تم اس بات کا جائزہ لو! کہ کیا اس کی کوئی نفل نماز ہے؟ اگر اس کی کوئی نفل نماز مل گئی، تو نفل کے ذریعے اُس کے فریضے کو مکمل کر دیا جائے گا، پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اس بات کا جائزہ لو! کہ کیا اس کی زکوٰۃ مکمل ہے؟ تو اگر اس بندے کی زکوٰۃ مکمل پائی گئی، تو وہ مکمل نوٹ کی جائے گی، اور اگر وہ ناقص ہوئی، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اس بات کا جائزہ لو! کہ کیا اس نے کوئی صدقہ کیا ہے؟ اگر اس کا کوئی صدقہ ہوا، تو صدقے کے ذریعے اس کی زکوٰۃ کو مکمل کیا جائے گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید رقاشی ہے، جسے شعبہ اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، یحییٰ بن معین اور ابن عدی نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1597]
تخریج الحدیث: «مسند أبى يعلى الموصلى يزيد الرقاشي، 4011، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 770»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، اس کے راوی یزید الرقاشی کو جمہور محدثین نے ضعیف قرار دیا ہے۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3996
أَخْبَرَنَا سَرِيعُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَاسِطِيُّ الْخَصِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَوَّلُ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ الصَّلَاةُ، وَأَوَّلُ مَا يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ فِي الدِّمَاءِ".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے پہلی چیز جس کا بندے سے حساب ہو گا نماز ہے، اور سب سے پہلے لوگوں کے درمیان خون کا فیصلہ کیا جائے گا“ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 3996]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدمی سے سب سے پہلے جس چیز کا حساب لیا جائے گا، وہ نماز ہے اور لوگوں کے درمیان سب سے پہلے فیصلہ قتل کے بارے میں ہو گا۔“ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 3996]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الدیات 1 (2617 مختصرا)، (تحفة الأشراف: 9275) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: خالق کے حقوق سے متعلق پہلی چیز جس کا بندے سے حساب ہو گا نماز ہے، اور بندوں کے آپسی حقوق میں سے سب سے پہلے خون کی بابت فیصلہ کیا جائے گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 180
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنِ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" أَوَّلُ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ صَلَاتُهُ فَإِنْ كَانَ أَكْمَلَهَا وَإِلَّا قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: انْظُرُوا هَلْ لِعَبْدِي مِنْ تَطَوُّعٍ، فَإِنْ وُجِدَ لَهُ تَطَوُّعٌ قَالَ: أَكْمِلُوا بِهِ الْفَرِيضَةَ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بندے سے سب سے پہلے اس کی نماز کا حساب لیا جائے گا، اگر اس نے اسے پورا ادا کیا ہو گا تو ٹھیک، ورنہ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: دیکھو کیا میرے بندے کی نفل نماز ہے؟ پس اگر اس کی نفل نماز مل گئی تو فرمائے گا: اس کے ساتھ فرض نماز کو پورا کر دو۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 180]
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الصلاة، باب قول النبى صلى الله عليه وسلم كل صلاة . . . رقم: 864 . سنن ترمذي، كتاب الصلاة، باب ان اول ما يحاسب به العيد يوم القيامة الصلاة، رقم: 413 . قال الشيخ الالباني: صحيح، سنن نسائي، رقم: 466 . سنن ابن ماجه، رقم: 1426 . مسند احمد: 103/4 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 213
213 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْجَوَالِيقِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حُصَيْنٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ هُودٍ الْوَاسِطِيُّ أَبُو إِبْرَاهِيمَ، ثنا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَوَّلُ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الصَّلَاةُ، وَأَوَّلُ مَا يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ فِي الدِّمَاءِ»
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے پہلے نماز کا حساب لیا جائے گا اور لوگوں کے درمیان سب سے پہلے خونوں کے بارے میں فیصلہ ہوگا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 213]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه النسائي: 3996، والمعجم الكبير: 10425» ۔ شریک مدلس کا عنعنہ ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن بندے سے سب سے پہلے نماز کا پوچھا جائے گا اگر اس نے اس (فریضے) کو پورا کیا ہوگا تو اس کی باقی (نمازوں) کو اضافی (نفل) لکھا جائے گا اور اگر اس کی نماز پوری پائی گئی تو وہ پوری لکھی جائے گی اور اگر اس میں کمی ہوئی تو اللہ تعالیٰ ٰ فرشتوں سے فرمائے گا: ”میرے بندے کے نوافل دیکھو اور ان کے ساتھ اس کے فرائض کی کمی کو پورا کر دو، پھر زکوٰۃ کا حساب ہوگا اسی طرح دوسرے اعمال کا حساب ہوگا۔“ [دارمي: 1355، ابن ماجه: 1426،صحيح]
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے پہلے لوگوں کے درمیان خونوں کے بارے میں فیصلہ ہوگا۔“ [نسائي: 3997، صحيح]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2572
«أول ما يحاسب به العبد الصلاة وأول ما يقضى بين الناس في الدماء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بندے سے (اس کے اعمال میں) سب سے پہلے نماز کا حساب لیا جائے گا، اور لوگوں کے حقوق کے درمیان سب سے پہلے خون (یعنی ناحق قتل و غارت) کے مقدمات کا فیصلہ کیا جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2572]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ن] عن ابن مسعود. صحيح أبي داود 811، الصحيحة 1748.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10387
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ يَاسِرٍ الْبَغْدَادِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْأَزْهَرِ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَوَّلُ مَا يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ فِي الدِّمَاءِ، وَأَوَّلُ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ الصَّلَاةُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کے درمیان سب سے پہلے خون (کے مقدمات) کا فیصلہ کیا جائے گا، اور بندے سے سب سے پہلے نماز کا حساب لیا جائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10387]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 191، حدیث 10425»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5414
حَدَّثَنَا قَاسِمُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ: «أَوَّلُ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ الصَّلَاةُ، وَأَوَّلُ مَا يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي الدِّمَاءِ»
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن بندے سے سب سے پہلے جس عمل کا محاسبہ کیا جائے گا وہ نماز ہے، اور لوگوں کے باہمی معاملات میں سب سے پہلے جس چیز کا فیصلہ کیا جائے گا وہ خون (ناحق ریزی) کے متعلق ہوگا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5414]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6168، 6471، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1678، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1396، 1397، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3991، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2615، 2617، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3665، 4188، 4201، وأخرجه فتح الباري برقم: 6168، 6471، وأخرجه مسند البزار برقم: 1678، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10425، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 3670، وأخرجه شرح السنة برقم: 2520، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5392»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں