🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابُ التَّوْبَةِ .
توبہ کا بیان
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 17497 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17497
صحیح بخاری: 4834
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3202، 3253
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17497
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَرَأْنَاهَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [ سِنِينَ ] (وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ) ، ثُمَّ نَزَلَتْ: إِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ، فَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرِحَ فَرَحًا قَطُّ أَشَدَّ فَرَحًا مِنْهُ بِهَا، وَبِـ: (إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں، ہم لوگ چند سال تک اس آیت کی تلاوت کرتے رہے: ”اور وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ دوسرے معبود کی عبادت نہیں کرتے ہیں اور وہ اس جان کو قتل نہیں کرتے ہیں، جسے اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہو، البتہ حق کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ زنا نہیں کرتے ہیں۔“ پھر یہ آیت نازل ہو گئی: ”البتہ اس کا معاملہ مختلف ہے جو توبہ کر لے اور ایمان لے آئے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی کسی بات پر اتنا زیادہ خوش نہیں دیکھا، جتنا آپ اس آیت کے نزول پر اور اس (آگے والی آیت کے نزول پر) خوش ہوئے تھے: ”بے شک ہم نے تمہیں فتح مبین عطا کی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17497]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5575»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4834
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، سَمِعْتُ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:" إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا سورة الفتح آية 1، قَالَ: الْحُدَيْبِيَةُ".
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے غندر نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، انہوں نے قتادہ سے سنا اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ سورۃ الفتح صلح حدیبیہ کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4834]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ سورہ ﴿إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا﴾ [سورة الفتح: 1] ”صلح حدیبیہ کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔“ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4834]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3202
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، {إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا} [الفتح: 1] قَالَ: «الْحُدَيْبِيَةُ»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اللہ تبارک و تعالیٰ کے ارشادِ گرامی ﴿إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا﴾ کے متعلق فرمایا کہ ”اس سے مراد حدیبیہ ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3202]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى بسياق أتم (برقم 2932)»
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4172، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 3202، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3191» .»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3253
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: نَزَلَتْ إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ رَجَعَ مِنَ الْحُدَيْبِيَةِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ﴿إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا﴾ اس وقت نازل ہوا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم حدیبیہ سے واپس تشریف لا رہے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3253]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3939، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3263، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11817، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3764، 3765، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6970، 9022، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3241»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں