🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُهُ " . قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا بِنَاؤُهَا ؟ قَالَ : " لَبِنَةٌ مِنْ ذَهَبٍ ، وَلَبِنَةٌ مِنْ فِضَّةٍ ، مِلَاطُهَا الْمِسْكُ ، تُرَابُهَا الزَّعْفَرَانُ ، حَصْبَاؤُهَا اللُّؤْلُؤُ وَالْيَاقُوتُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ لِرِجَالِهِ .
جنت کی تعمیر اور اس کی صفت کا تذکرہ
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 18641 (کل: 21 مقامات، 15 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18641، 18637، 18640
سنن ترمذی: 2526
مسند اسحاق بن راہویہ: 971
سنن دارمی: 2856
مشکوۃ المصابیح: 5630
مسند احمد: 8043، 9744
مسند الحمیدی: 1184
مصنف ابن ابی شیبہ: 36659
الفتح الربانی: 13269
صحیح ابن حبان: 7387
الجامع الكامل: 13193، 16291، 16426
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3116
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 4611
المعجم الاوسط: 7111
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7844، 7845
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7387
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ الطَّائِيُّ بِمَنْبِجٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا فَرَحُ بْنُ رَوَاحَةَ الْمَنْبِجِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعْدٌ الطَّائِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الْمُدِلَّةِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا إِذَا كُنَّا عِنْدَكَ رَقَّتْ قُلُوبَنَا، وَكُنَّا مِنْ أَهْلِ الآخِرَةِ، وَإِذَا فَارَقْنَاكَ أَعْجَبَتْنَا الدُّنْيَا، وَشَمَمْنَا النِّسَاءَ وَالأَوْلادَ، فَقَالَ: " لَوْ تَكُونُونَ عَلَى كُلِّ حَالٍ عَلَى الْحَالِ الَّذِي أَنْتُمْ عَلَيْهِ عِنْدِي لَصَافَحَتْكُمُ الْمَلائِكَةُ بِأَكُفِّكُمْ، وَلَوْ أَنَّكُمْ فِي بُيُوتِكُمْ، وَلَوْ لَمْ تُذْنِبُوا لَجَاءَ اللَّهُ بِقَوْمٍ يُذْنِبُونَ كَيْ يَغْفِرَ لَهُمْ" . قَالَ: قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، حَدِّثْنَا عَنِ الْجَنَّةِ مَا بِنَاؤُهَا؟ قَالَ:" لَبِنَةٌ مِنْ ذَهَبٍ، وَلَبِنَةٌ مِنْ فِضَّةٍ، وَمِلاطُهَا الْمِسْكُ الأَذْفَرُ، وَحَصْبَاؤُهَا اللُّؤْلُؤُ أَوِ الْيَاقُوتُ، وَتُرَابُهَا الزَّعْفَرَانُ، مَنْ يَدْخُلْهَا يَنْعَمْ فَلا يَبْؤُسُ، وَيَخْلُدْ لا يَمُوتُ، لا تَبْلَى ثِيَابُهُ، وَلا يَفْنَى شَبَابُهُ . ثَلاثَةٌ لا تُرَدُّ دَعْوَتُهُمُ: الإِمَامُ الْعَادِلُ، وَالصَّائِمُ حِينَ يُفْطِرُ، وَدَعْوَةُ الْمَظْلُومِ تُحْمَلُ عَلَى الْغَمَامِ، وَتُفْتَحُ لَهَا أَبْوَابُ السَّمَاوَاتِ، وَيَقُولُ الرَّبُّ: وَعِزَّتِي لأَنْصُرَنَّكِ وَلَوْ بَعْدَ حِينٍ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! جب ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں تو ہمارے دل نرم ہو جاتے ہیں اور ہمیں آخرت کی فکر ہو جاتی ہے، لیکن جب ہم آپ سے جدا ہوتے ہیں تو ہمیں دنیا اچھی لگنے لگتی ہے اور ہم اپنے بیوی بچوں میں گم ہو جاتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم مستقل اسی حالت میں رہو جو تمہاری حالت اس وقت ہوتی ہے جب تم میرے پاس ہوتے ہو، تو فرشتے اپنے ہاتھوں سے تمہارے ساتھ مصافحہ کرنے لگیں، خواہ تم اپنے گھروں میں ہو، اور اگر تم گناہ نہ کرو، تو اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو لے آئے گا جو گناہ کریں تاکہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کی مغفرت کرے۔“ راوی کہتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمیں جنت اور اس کی بناوٹ کے بارے میں بتائیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی ایک اینٹ سونے کی ہے اور ایک اینٹ چاندی کی ہے، اس کا گارا «الْمِسْكُ الْأَذْفَرُ» ”مشک اذفر“ کا ہے، اس کی کنکریاں موتیوں اور یاقوت کی ہیں، اس کی مٹی زعفران ہے، جو شخص اس میں داخل ہو گا وہ ہمیشہ نعمتوں میں رہے گا، کبھی پریشان نہیں ہو گا، ہمیشہ زندہ رہے گا، اسے کبھی موت نہیں آئے گی، اس کے کپڑے کبھی پرانے نہیں ہوں گے اور اس کی جوانی ختم نہیں ہو گی۔ تین لوگ ایسے ہیں جن کی دعا مسترد نہیں ہوتی: عادل حکمران، روزہ دار شخص جب افطاری کرتا ہے اور مظلوم شخص جس کی دعا بادلوں سے اوپر چلی جاتی ہے، اس کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور پروردگار یہ فرماتا ہے: «وَعِزَّتِي لَأَنْصُرَنَّكَ وَلَوْ بَعْدَ حِينٍ» ”مجھے اپنی عزت کی قسم! میں تمہاری مدد ضرور کروں گا خواہ کچھ عرصے کے بعد کروں۔““ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7387]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2749، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1901، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 874، 3428، 7387، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7717، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2526، 3598، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2863، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1752، 4248، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6484، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8158، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1184» «رقم طبعة با وزير 7344»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح دون قوله: «ثلاثة لا ترد ... » - «الموارد» (2621). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح بشواهده
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13193
13193- عن أبي هريرة قال: قلنا: يا رسول الله، حدِّثنا عن الجنة، ما بناؤها؟ قال: لبنة ذهب ولبنة فضة، وملاطها المسك الأذفر، وحصباؤها اللؤلؤ والياقوت، وترابها الزعفران، من يدخلها ينعم ولا يبأس، ويخلد ولا يموت، لا تبلى ثيابه ولا يفنى شبابه.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (8043)، وعبد بن حميد (1420)، وصحّحه ابن حبان (7387) كلهم من طريق زهير بن معاوية، حدثنا أبو مجاهد سعد الطائي، حدثنا أبو المدلة مولى أم المؤمنين، أنه سمع أبا هريرة يقول، فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16291
16291- عن أبي هريرة قال: قلنا: يا رسول الله، حدثنا عن الجنة، ما بناؤها؟ قال: لبنة ذهب ولبنة فضة، وملاطها المسك الأذفر، وحصباؤها اللؤلؤ والياقوت، وترابها الزعفران، من يدخلها ينعم ولا يبأس، ويخلد ولا يموت، لا تبلى ثيابه ولا يفنى شبابه.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (8043)، وعبد بن حميد (1420)، وصحّحه ابن حبان (7387) كلهم من طريق زهير بن معاوية، حدثنا أبو مجاهد سعد الطائي، حدثنا أبو المدلة مولى أم المؤمنين، أنه سمع أبا هريرة يقول: فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16426
16426- عن أبي هريرة قال: قلنا: يا رسول الله، حدثنا عن الجنة، ما بناؤها؟ قال: لبنة ذهب ولبنة فضة، وملاطها المسك الأذفر، وحصباؤها اللؤلؤ والياقوت، وترابها الزعفران، من يدخلها ينعم ولا يبأس، ويخلد ولا يموت، لا تبلى ثيابه، ولا يفنى شبابه.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (8043)، وعبد بن حميد (1420)، وصحّحه ابن حبان (7387) كلهم من طريق زهير بن معاوية، حدثنا أبو مجاهد سعد الطائي، حدثنا أبو المدلة مولى أم المؤمنين، أنه سمع أبا هريرة يقول: فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18637
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْجَنَّةُ لَبِنَةٌ مِنْ فِضَّةٍ وَلَبِنَةٌ مِنْ ذَهَبٍ، وَمِلَاطُهَا الْمِسْكُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنت میں ایک اینٹ سونے کی ہے اور ایک اینٹ چاندی کی ہے اس کا (یعنی اینٹوں کو جوڑنے کے لیے استعمال ہونے والا) گارا، مشک کا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18637]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3509)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2553»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18640
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْجَنَّةِ، فَقَالَ:" مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ يَحْيَا فِيهَا وَلَا يَمُوتُ، وَيَنْعَمُ فِيهَا وَلَا يَبْأَسُ، لَا تَبْلَى ثِيَابُهُ، وَلَا يَفْنَى شَبَابُهُ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا بِنَاؤُهَا؟ قَالَ:" لَبِنَةٌ مِنْ ذَهَبٍ، وَلَبِنَةٌ مِنْ فِضَّةٍ، مِلَاطُهَا الْمِسْكُ، تُرَابُهَا الزَّعْفَرَانُ، حَصْبَاؤُهَا اللُّؤْلُؤُ وَالْيَاقُوتُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ لِرِجَالِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جنت کے بارے میں دریافت کیا گیا: تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص جنت میں داخل ہو گا وہ اُس میں زندہ رہے گا اسے موت نہیں آئے گی، وہ نعمتوں میں رہے گا، وہ مایوس نہیں ہو گا، اس کے کپڑے بوسیدہ نہیں ہوں گے، اس کی جوانی ختم نہیں ہو گی۔“ عرض کی گئی: یا رسول اللہ! اس کی تعمیر کس چیز سے ہوئی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک اینٹ سونے کی ہے، ایک اینٹ چاندی کی ہے اور اس کا گارا مشک کا ہے اور اس کی مٹی زعفران کی ہے اور اس کی کنکریاں موتیوں اور یاقوت کی ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ایسی سند کے ساتھ نقل کی ہے جس کے رجال کو امام ترمذی نے حسن قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18640]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3116
"الجنة بناؤها لبنة من فضة ولبنة من ذهب وملاطها المسك الأذفر وحصباؤها اللؤلؤ والياقوت وتربتها الزعفران من يدخلها ينعم لا يبأس ويخلد لا يموت لا تبلى ثيابهم ولا يفنى شبابهم"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جنت کی تعمیر ایک اینٹ چاندی کی اور ایک اینٹ سونے کی ہے، اس کا گارا خوشبودار مشک ہے، اس کے کنکر موتی اور یاقوت ہیں، اور اس کی مٹی زعفران ہے، جو اس میں داخل ہو گا وہ نعمتوں میں رہے گا، کبھی تکلیف نہیں پائے گا، اور ہمیشہ زندہ رہے گا، کبھی نہیں مرے گا، نہ ان کے کپڑے پرانے ہوں گے اور نہ ان کی جوانی ختم ہو گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3116]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ت] عن أبي هريرة. المشكاة 5630.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4611
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْجَنَّةِ كَيْفَ هِيَ؟ قَالَ: مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ يَحْيَا لَا يَمُوتُ، وَيَنْعَمُ حَتَّى لَا يَبْأَسُ، لَا تَبْلَى ثِيَابُهُ، وَلَا يَفْنَى شَبَابُهُ، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، كَيْفَ بِنَاؤُهَا؟ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَبِنَةٌ مِنْ فِضَّةٍ، وَلَبِنَةٌ مِنْ ذَهَبٍ، مِلَاطُهَا مِسْكٌ أَذْفَرُ، وَحَصْبَاؤُهَا اللُّؤْلُؤُ وَالْيَاقُوتُ، وَتُرَابُهَا الزَّعْفَرَانُ.
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جنت کی کیفیت کے بارے میں دریافت کیا گیا کہ وہ کیسی ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص جنت میں داخل ہوگا وہ (ایسی ابدی زندگی) پائے گا کہ اسے کبھی موت نہیں آئے گی، اور وہ ایسے ناز و نعم میں رہے گا کہ اسے کبھی کوئی تنگی و پریشانی لاحق نہیں ہوگی، نہ اس کے لباس بوسیدہ ہوں گے اور نہ ہی اس کی جوانی کبھی فنا ہوگی۔“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اس کی تعمیر کس طرح کی گئی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کی ایک اینٹ چاندی کی اور ایک اینٹ سونے کی ہے، اس کا گارا (لیپ) تیز خوشبو والی کستوری ہے، اس کی کنکریاں موتی اور یاقوت ہیں، اور اس کی مٹی زعفران ہے۔“
اس حدیث کو امام ابو بکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے، اور اس کے شواہد دیگر کتبِ حدیث (مثلاً مسند احمد و ترمذی) میں موجود ہیں جو اس کے مفہوم کو تقویت فراہم کرتے ہیں۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الفتوح/حدیث: 4611]
تخریج الحدیث: «أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 2، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18640، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7845»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7111
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحِ بْنِ حَرْبٍ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِسْرَائِيلَ ، نَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ أَبِي مُجَاهِدٍ ، وَأَبِي مُدِلَّةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: I " قُلْنَا: مَا لَنَا يَا رَسُولَ اللهِ إِذَا كُنَّا عِنْدَكَ كَانَتْ قُلُوبُنَا فِي الْآخِرَةِ، فَإِذَا رَجَعْنَا ذَهَبَ ذَلِكَ عَنَّا؟ فَقَالَ: لَوْ كُنْتُمْ تَكُونُونَ إِذَا رَجَعْتُمْ كَهَيْئَتِكُمْ عِنْدِي، لَزَارَتْكُمُ الْمَلَائِكَةُ فِي بُيُوتِكُمْ وَلَصَافَحَتْكُمْ بِأَكُفِّهَا، وَلَوْ كُنْتُمْ لَا تُذْنِبُونَ لَجَاءَ اللهُ بِخَلْقٍ يُذْنِبُونَ، فَيَغْفِرُ لَهُمْ. I "
قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَخْبِرْنَا عَنِ الْجَنَّةِ، مَا بِنَاؤُهَا؟ قَالَ: I " لَبِنَةٌ مِنْ ذَهَبٍ، وَلَبِنَةٌ مِنْ فِضَّةٍ، مِلَاطُهَا الْمِسْكُ، وَحَصْبَاؤُهَا اللُّؤْلُؤُ وَالْيَاقُوتُ، وَتُرْبَتُهَا الْوَرْسُ وَالزَّعْفَرَانُ، مَنْ يَدْخُلُهَا يُخَلَّدُ لَا يَمُوتُ، وَيَنْعَمُ لَا يَبْؤُسُ، لَا تُخَرَّقُ ثِيَابُهُمْ، وَلَا يَبْلَى شَبَابُهُمْ I ".
I " ثَلَاثٌ لَا تُرَدُّ دَعْوَتُهُمُ: الْإِمَامُ الْعَادِلُ، وَالصَّائِمُ حَتَّى يُفْطِرَ، وَدَعْوَةُ الْمَظْلُومِ يَرْفَعُهَا اللهُ فَوْقَ السَّحَابِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ إِلَّا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، وَلَا عَنِ الْحَسَنِ إِلَّا وَكِيعٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْحَسَنُ بْنُ إِسْرَائِيلَ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمیں کیا ہوا ہے کہ جب ہم آپ کے پاس ہوتے ہیں تو ہمارے دل (فکرِ) آخرت میں ہوتے ہیں، مگر جب ہم واپس لوٹتے ہیں تو یہ کیفیت ہم سے جاتی رہتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم واپس جا کر بھی اسی حالت پر رہو جس پر میرے پاس ہوتے ہو، تو فرشتے تمہارے گھروں میں تمہاری زیارت کریں اور اپنے ہاتھوں سے تم سے مصافحہ کریں؛ اور اگر تم لوگ گناہ نہ کرو تو اللہ تعالیٰ ایسی مخلوق لے آئے جو گناہ کرے تو وہ انہیں معاف فرمائے۔“
میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمیں جنت کے متعلق بتائیے کہ اس کی تعمیر کیسی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک اینٹ سونے کی اور ایک چاندی کی ہے، اس کا پلستر کستوری ہے، اس کی کنکریاں موتی اور یاقوت ہیں اور اس کی مٹی ورس اور زعفران ہے۔ جو اس میں داخل ہوگا وہ ہمیشہ رہے گا، اسے موت نہیں آئے گی، وہ نعمتوں میں رہے گا اور کبھی تنگدست نہیں ہوگا، ان کے کپڑے پھٹیں گے نہیں اور ان کی جوانی کبھی ڈھلے گی نہیں۔“
”تین لوگ ایسے ہیں جن کی دعا رد نہیں کی جاتی: عادل حکمران، روزہ دار یہاں تک کہ وہ افطار کر لے، اور مظلوم کی دعا، جسے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن بادلوں سے اوپر اٹھا لیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالعزیز بن رفیع رحمہ اللہ سے صرف حسن بن صالح رحمہ اللہ نے، اور حسن رحمہ اللہ سے صرف وکیع رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ اس کی روایت کے ساتھ حسن بن اسرائیل رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7111]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2749، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1901، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 874، 3428، 7387، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7717، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2526، 3598، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2863، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1752، 4248، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6484، 16745، 20220، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8158، 8159، 8197، 8868، 9856، 9874، 9875، 10324، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2706، 2707، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1184، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1420، والبزار فى «مسنده» برقم: 8148، 8751، 9467، 9501، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20271، 20875، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8995، 22354، 33225، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2532»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7844
فِيهِ حَدِيثُ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ وَتَقَدَّمَ فِي بَابِ فَضْلِ الْأَذَانِ.
وَتَقَدَّمَ فِي كِتَابِ الْقِيَامَةِ فِي بَابِ الْبَعْثِ وَالْحِسَابِ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ: "إِنَّ أَكْرَمَ خَلِيقَةِ اللَّهِ عَلَيْهِ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِنَّ الْجَنَّةَ فِي السَّمَاءِ، وَإِنَّ النَّارَ فِي الْأَرْضِ... " الْحَدِيثَ بِطُولِهِ.
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِذَا كُنَّا عِنْدَكَ رَقَّتْ قُلُوبُنَا وَكُنَّا مِنْ أَهْلِ الْآخِرَةِ، فَإِذَا فَارَقْنَاكَ وَشَمَمْنَا النِّسَاءَ وَالْأَوْلَادَ أَعْجَبَتْنَا الدُّنْيَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ كُنْتُمْ تَكُونُونَ - أَوْ لَوْ أَنَّكُمْ كُنْتُمْ تَكُونُونَ - إِذَا فَارَقْتُمُونِي كَمَا تَكُونُونَ عِنْدِي لَصَافَحَتْكُمُ الْمَلَائِكَةُ بِأَكُفِّهَا، وَلَزَارَتْكُمْ فِي بُيُوتِكُمْ، وَلَوْ كُنْتُمْ لَا تُذْنِبُونَ لَجَاءَ اللَّهُ بِقَوْمٍ يُذْنِبُونَ، كَيْ يَسْتَغْفِرُوا فَيَغْفِرَ لَهُمْ. قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنَا عَنِ الْجَنَّةِ مَا بِنَاؤُهَا؟ قَالَ: لَبِنَةٌ مِنْ ذَهَبٍ، وَلَبِنَةٌ مِنْ فِضَّةٍ، وَمِلَاطُهَا الْمِسْكُ الْأَذْفَرُ، وَحَصْبَاؤُهَا اللُّؤْلُؤُ وَالْيَاقُوتُ وَالزَّبَرْجَدُ، وَتُرَابُهَا الزَّعْفَرَانُ، مَنْ يَدْخُلُهَا يَنْعَمُ لَا يَبْؤُسُ، وَيَخْلُدُ لَا يَمُوتُ، لَا تَبْلَى ثِيَابُهُ، وَلَا يَفْنَى شَبَابُهُ ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ وَالْحُمَيْدِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حَبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.
وَالْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ: بِتَمَامِهِ وَزَادَا فِي آخِرِهِ: "ثَلَاثَةٌ لَا تُرَدُّ دَعْوَتُهُمْ: الْإِمَامُ الْعَادِلُ، وَالصَّائِمُ حِينَ يُفْطِرُ، وَدَعْوَةُ الْمَظْلُومِ تُحْمَلُ عَلَى الْغَمَامِ، وَتُفْتَحُ لَهَا أَبْوَابُ السَّمَاوَاتِ، وَيَقُولُ لَهَا الرَّبُّ: وَعِزَّتِي لَأَنْصُرَنَّكِ وَلَوْ بَعْدَ حِينٍ ".
وَالتِّرْمِذِيُّ مُخْتَصَرًا، وَرَوَاهُ ابْنُ أَبِي الدُّنْيَا مَوْقُوفًا.
الْمِلَاطُ: بِكَسْرِ الْمِيمِ - هُوَ الطِّينُ الَّذِي يُجْعَلُ فِي سَافَيِ الْبِنَاءِ، يَعْنِي أَنَّ الطِّينَ الَّذِي يُجْعَلُ بَيْنَ لَبِنِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَفِي الْحَائِطِ مِسْكٌ.
وَالْحَصْبَاءُ: مَمْدُودٌ بِمَعْنًى وَاحِدٍ وَهُوَ الْحَصَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! جب ہم آپ کی مجلس میں ہوتے ہیں تو ہمارے دل رقت آمیز ہو جاتے ہیں اور ہم خود کو آخرت والوں میں محسوس کرنے لگتے ہیں، لیکن جب ہم آپ سے جدا ہوتے ہیں اور اپنی بیویوں اور اولاد میں مشغول ہوتے ہیں تو دنیا ہمیں بھلی لگنے لگتی ہے“، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم میری جدائی کے بعد بھی اسی حالت پر برقرار رہو -یا فرمایا کہ اگر تم ویسے ہی رہو- جیسے میرے پاس ہوتے ہو، تو فرشتے اپنی ہتھیلیوں سے تم سے مصافحہ کریں اور تمہارے گھروں میں تمہاری زیارت کو آئیں، اور اگر تم گناہ نہ کرو تو اللہ تعالیٰ ایسی قوم کو لے آئے گا جو گناہ کریں تاکہ وہ اللہ سے مغفرت طلب کریں اور اللہ انہیں معاف فرما دے“۔ ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمیں جنت کے بارے میں بتائیے کہ اس کی تعمیر کیسی ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک اینٹ سونے کی ہے اور ایک اینٹ چاندی کی، اس کا گارا (جو اینٹوں کے درمیان لگایا جاتا ہے) نہایت تیز خوشبو والی کستوری ہے، اس کی کنکریاں موتی، یاقوت اور زبرجد ہیں، اور اس کی مٹی زعفران ہے؛ جو اس میں داخل ہوگا وہ ہمیشہ نعمتوں میں رہے گا اور کبھی دکھ یا تنگی نہیں دیکھے گا، وہ ہمیشہ زندہ رہے گا اسے کبھی موت نہیں آئے گی، نہ اس کے کپڑے بوسیدہ ہوں گے اور نہ اس کی جوانی کبھی فنا ہوگی“۔ اس حدیث کو امام ابو داؤد طیالسی (الفاظ انہی کے ہیں)، حمیدی، محمد بن یحییٰ بن ابی عمر، احمد بن حنبل، بزار اور طبرانی نے ’الاوسط‘ میں روایت کیا ہے۔ نیز امام ابن حبان نے اپنی ’صحیح‘ میں اور حارث بن ابی اسامہ نے اسے مکمل روایت کیا ہے اور ان دونوں نے حدیث کے آخر میں یہ اضافہ بھی نقل کیا ہے کہ: ”تین اشخاص ایسے ہیں جن کی دعا رد نہیں کی جاتی: عادل حکمران، روزہ دار جب وہ افطار کرے، اور مظلوم کی دعا جسے بادلوں پر اٹھا لیا جاتا ہے اور اس کے لیے آسمانوں کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، اور پروردگار فرماتا ہے: «وَعِزَّتِي لَأَنْصُرَنَّكِ وَلَوْ بَعْدَ حِينٍ» ”میری عزت کی قسم! میں ضرور بالضرور تیری مدد کروں گا اگرچہ کچھ وقت کے بعد ہی کیوں نہ ہو““۔ امام ترمذی نے اسے مختصراً روایت کیا ہے جبکہ ابن ابی الدنیا نے اسے موقوفاً نقل کیا ہے؛ عبارت میں موجود لفظ ’الملاط‘ سے مراد وہ مٹی یا گارا ہے جو تعمیر کے دوران اینٹوں کے درمیان لگایا جاتا ہے، یعنی سونے چاندی کی اینٹوں کے درمیان دیوار میں کستوری بطور گارا استعمال ہوئی ہے، اور ’الحصباء‘ سے مراد چھوٹی کنکریاں ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب صفة الجنة/حدیث: 7844]
تخریج الحدیث: «بسند صحيح: "إن أكرم خليقة الله عليه أبو القاسم صلى الله عليه وسلم وإن الجنة في السماء، وإن النار في الأرض»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 4936، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2525، 3598، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7983، 8021، 8609، 9026، 9125، 9641، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2819، 2821، وأخرجه فتح الباري برقم: 7006، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1477، 8561، 202، 1659، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7387، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9467، 9501، 9468، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1752، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20874، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3029، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 0119، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 50، 192»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں