الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
13. بَابٌ فِي كَثْرَةِ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّةِ نَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ کی امت میں سے، جنت میں داخل ہونے والوں کی کثرت کا بیان
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 18677 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18677
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2526
المعجم الکبیر للطبرانی: 10636
حدیث نمبر: 18677
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَيْفَ أَنْتُمْ وَرُبْعُ أَهْلِ الْجَنَّةِ؟ لَكُمْ رُبْعُهَا وَلِسَائِرِ النَّاسِ ثَلَاثَةُ أَرْبَاعِهَا؟". فَقُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" فَكَيْفَ أَنْتُمْ وَثُلُثُهَا؟". قَالُوا: فَذَاكَ أَكْثَرُ [ قَالَ:" فَكَيْفَ أَنْتُمْ وَالشِّطْرُ؟" قَالُوا: فَذَلِكَ أَكْثَرُ ] . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَهْلُ الْجَنَّةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِشْرُونَ وَمِائَةُ صَفٍّ، أَنْتُمْ مِنْهَا ثَمَانُونَ صَفًّا". قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَرِجَالُهُمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْحَارِثِ بْنِ حُصَيْرَةَ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”اہل جنت کا چوتھا حصہ ہونے پر تمہارا کیا عالم ہو گا؟ تمہیں اس کا ایک چوتھائی مل جائے، اور باقی سب لوگوں کو اس کا تین چوتھائی ملے، ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا ایک تہائی ہونے پر تمہارا کیا عالم ہو گا؟ لوگوں نے عرض کی: یہ تو بہت زیادہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نصف ہونے پر تمہارا کیا عالم ہو گا؟ لوگوں نے عرض کی: یہ تو بہت زیادہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن اہل جنت کی ایک سو بیس صفیں ہوں گی اور ان میں سے تمہاری اسّی صفیں ہوں گی۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے، امام ابویعلیٰ نے، امام بزار نے امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے اور ان کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف حارث بن حصیرہ کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18677]
یہ روایت امام أحمد نے، امام ابویعلیٰ نے، امام بزار نے امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے اور ان کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف حارث بن حصیرہ کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18677]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (3428)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4316، وأخرجه مسند البزار برقم: 1999، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10350، 10398، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 543»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 2526
"أهل الجنة عشرون ومائة صف ثمانون منها من هذه
الأمة وأربعون من سائر الأمم"
الأمة وأربعون من سائر الأمم"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اہلِ جنت کی ایک سو بیس صفیں ہوں گی، جن میں سے اسی (80) صفیں اس (میری) امت میں سے ہوں گی، اور باقی چالیس دیگر تمام امتوں میں سے ہوں گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2526]
”اہلِ جنت کی ایک سو بیس صفیں ہوں گی، جن میں سے اسی (80) صفیں اس (میری) امت میں سے ہوں گی، اور باقی چالیس دیگر تمام امتوں میں سے ہوں گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2526]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ت هـ حب ك] عن بريدة [طب] عن ابن عباس وابن مسعود وأبي موسى.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 10636
حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ النَّحْوِيُّ الصُّورِيُّ ، وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ ، قَالَا: ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْبَجَلِيُّ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَهْلُ الْجَنَّةِ عِشْرُونَ وَمِائَةُ صَفٍّ، ثَمَانُونَ مِنْهَا أُمَّتِي ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اہلِ جنت ایک سو بیس صفیں ہوں گی، ان میں سے اسی صفیں میری امت کی ہوں گی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10636]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 287، حدیث 10682»