🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابُ اجْتِهَادِ الْحَاكِمِ .
حاکم (یعنی قاضی) کا اجتہاد کرنا
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 7002 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7002، 7004
معجم صغیر للطبرانی : 1148
سنن دارقطنی: 4457، 4459
الفتح الربانی: 6387
المعجم الاوسط: 1583
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7002
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: جَاءَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَصْمَانِ [ يَخْتَصِمَانِ ] قَالَ لِعَمْرٍو:" اقْضِ بَيْنَهُمَا [ يَا عَمْرُو ] ". قَالَ: أَنْتَ أَوْلَى بِذَلِكَ مِنِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" وَإِنْ كَانَ". قَالَ: فَإِذَا قَضَيْتُ بَيْنَهُمَا فَمَا لِي؟ قَالَ:" إِنْ أَنْتَ قَضَيْتَ بَيْنَهُمَا فَأَصَبْتَ الْقَضَاءَ فَلَكَ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَإِنْ أَنْتَ اجْتَهَدْتَ فَأَخْطَأْتَ فَلَكَ حَسَنَةٌ".
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ:" إِنْ أَصَبْتَ فَلَكَ أَجْرَانِ، وَإِنْ أَخْطَأْتَ فَلَكَ أَجْرٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دو افراد آئے، جو ایک دوسرے کے مقابل فریق تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے عمرو! تم ان دونوں کے درمیان فیصلہ دو، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھ سے زیادہ اس بات کے حق دار ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگرچہ ایسا ہی ہے (لیکن تم ہی فیصلہ دو) انہوں نے عرض کی: اگر میں ان دونوں کے درمیان فیصلہ دے دوں گا، تو مجھے کیا ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم ان دونوں کے درمیان فیصلہ دو گے اور درست فیصلہ دو گے، تو تمہیں دس نیکیاں ملیں گی اور اگر تم نے اجتہاد سے کام لیا اور تم نے غلطی کی، تو تمہیں ایک نیکی ملے گی“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان کے حوالے سے ”صحیح“ میں
یہ روایت منقول ہے: ”اگر تم نے درست فیصلہ دیا، تو تمہیں دگنا اجر ملے گا اور اگر تم نے غلطی کی، تو تمہیں ایک اجر ملے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7002]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (205/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17369، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8983»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1148
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى أَبِي الْحَرِيشِ الصُّوفِيُّ الْكِلابِيُّ الْكُوفِيُّ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الأَسَدِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ شِنْظِيرٍ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ ، قَالَ: جِئْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، وَعِنْدَهُ خَصْمَانِ يَخْتَصِمَانِ فَقَالَ لِي:" اقْضِ بَيْنَهُمَا، فَقُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي أَنْتَ أَوْلَى بِذَلِكَ، فَقَالَ: اقْضِ بَيْنَهُمَا، فَقُلْتُ: عَلَى مَاذَا؟، قَالَ: اجْتَهِدْ فَإِنْ أَصَبْتَ فَلَكَ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَإِنْ لَمْ تُصِبْ فَلَكَ حَسَنَةٌ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ شِنْظِيرِ، إِلا حَفْصٌ، وَلا يُرْوَى عَنْ عُقْبَةَ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو جھگڑالو جھگڑ رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: ”ان دونوں میں فیصلہ کر دو۔“ میں نے کہا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ اس بات کے زیادہ حقدار ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کے درمیان فیصلہ کر دو۔“ میں نے کہا: کس بات میں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بات سمجھنے میں کوشش کر، اگر تو نے درست طریق کو پا لیا تو تیرے لیے دس نیکیاں ہوں گی ورنہ ایک۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الأقضية/حدیث: 1148]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 4458، 4459، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18105، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 2126، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 1583، 7888، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 131
قال الهيثمي: وفيه حفص بن سليمان الأسدي وهو متروك، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 195)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4377 ترقیم الرسالہ : -- 4457
حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَطَّانُ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ فَرَجِ بْنِ فَضَالَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَى بْنِ عَدِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: جَاءَ رَجُلانِ يَخْتَصِمَانِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ: " اقْضِ بَيْنَهُمَا، قَالَ: وَأَنْتَ هَا هُنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: عَلَى مَا أَقْضِي؟، قَالَ: إِنِ اجْتَهَدْتَ فَأَصَبْتَ لَكَ عَشَرَةُ أُجُورٍ، وَإِنِ اجْتَهَدْتَ فَأَخْطَأْتَ فَلَكَ أَجْرٌ وَاحِدٌ" ،.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ دو آدمی اپنا مقدمہ لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے کہا: ”تم ان دونوں کے درمیان فیصلہ کرو۔“ انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ کی موجودگی میں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہاں!“ انہوں نے عرض کی: ”میں کیسے فیصلہ کروں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم اجتہاد کرتے ہو اور صحیح فیصلہ کرتے ہو، تو تمہیں دس اجر ملیں گے اور اگر تم اجتہاد کرنے کے بعد غلطی کر جاتے ہو، تو تمہیں ایک اجر ملے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4457]
ترقیم العلمیہ: 4377
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 7096، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4457، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6870، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 8988»
«قال ابن حجر: وفيه فرج بن فضالة وهو ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 333)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4379 ترقیم الرسالہ : -- 4459
حَدَّثَنِي أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادُ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، نَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، نَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ بْنِ فَضَالَةَ، حَدَّثَنِي أَبِي الْفَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ الدِّمَشْقِيِّ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ: جَاءَ خَصْمَانِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَخْتَصِمَانِ، فَقَالَ لِي:" قُمْ يَا عُقْبَةُ اقْضِ بَيْنَهُمَا، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنْتَ أَوْلَى بِذَلِكَ مِنِّي، قَالَ: وَإِنْ كَانَ اقْضِ بَيْنَهُمَا فَإِنِ اجْتَهَدْتَ فَأَصَبْتَ فَلَكَ عَشَرَةُ أُجُورٍ، وَإِنِ اجْتَهَدْتَ فَأَخْطَأْتَ فَلَكَ أَجْرٌ وَاحِدٌ" .
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ دو آدمی اپنا مقدمہ لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عقبہ! تم اٹھو اور ان کے درمیان فیصلہ کرو۔“ میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ اس کے زیادہ حق دار ہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم نے ان کے درمیان فیصلہ کرتے ہوئے اجتہاد سے کام لیا اور صحیح فیصلہ کیا، تو تمہیں دس اجر ملیں گے اور اگر تم اجتہاد کرتے ہوئے غلطی کی، تو تمہیں ایک اجر ملے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4459]
ترقیم العلمیہ: 4379
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4458، 4459، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18105، وأخرجه الطبراني فى ((الصغير)) برقم: 131، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 2126، وأخرجه الطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 1583، 7888»
«قال ابن حجر: وفيه فرج بن فضالة وهو ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 333)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6387
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِثْلُهُ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: ( (فَإِنِ اجْتَهَدْتَ فَأَصَبْتَ الْقَضَاءَ فَلَكَ عَشَرَةُ أُجُورٍ، وَإِنِ اجْتَهَدْتَ فَأَخْطَأْتَ فَلَكَ أَجْرٌ وَاحِدٌ) )
۔ سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سےاسی قسم کی حدیث بیان کی ہے، البتہ اس میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تم نے اجتہاد کیا اور فیصلہ درست کر لیا تو دس اجر ملیں گے اور اگر تم نے اجتہاد کیا اور خطا ہو گئی تو ایک اجر ملے گا۔ [الفتح الربانی/مسائل القضاء والشهادات/حدیث: 6387]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف الفرج ابن فضالة۔ أخرجه الدارقطني: 4/ 203، والطبراني في ’’الصغير‘‘: 131، وفي ’’الاوسط‘‘: 1606، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17825 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17979»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف الفرج ابن فضالة۔ أخرجه الدارقطني: 4/ 203
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7004
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: جِئْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَهُ خَصْمَانِ يَخْتَصِمَانِ، فَقَالَ لِي:" اقْضِ بَيْنَهُمَا". فَقُلْتُ: بِأَبِي وَأُمِّي، أَنْتَ أَوْلَى بِذَلِكَ مِنِّي! فَقَالَ:" اقْضِ بَيْنَهُمَا". فَقُلْتُ: عَلَى مَاذَا؟ قَالَ:" اجْتَهِدْ، فَإِنْ أَصَبْتَ فَلَكَ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَإِنْ لَمْ تُصِبْ فَلَكَ حَسَنَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَسَدِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَدْ تَقَدَّمَ قَبْلَ هَذَا أَنَّ أَحْمَدَ رَوَاهُ بِإِسْنَادٍ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس وقت آپ کے سامنے دو مقابل فریق موجود تھے، جو مقدمہ لے کے آئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم ان دونوں کے درمیان فیصلہ دو، میں نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ اس چیز کے مجھ سے زیادہ حق دار ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ان کے درمیان فیصلہ کرو، میں نے عرض کی: کس بنیاد پر؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اجتہاد کرو! اگر تم نے درست فیصلہ دیا، تو تمہیں دس نیکیاں ملیں گی اور اگر تم نے درست فیصلہ نہ دیا، تو تمہیں ایک نیکی ملے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حفص بن سلیمان اسدی ہے اور وہ متروک ہے، اس سے پہلے یہ روایت گزر چکی ہے کہ امام أحمد نے اسے ایسی سند کے ساتھ نقل کیا ہے، جس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7004]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (131) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1606)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1606، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 114»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1583
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى أَبُو الْحَرِيشِ الْكِلَابِيُّ الْكُوفِيُّ قَالَ: نَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْأَسَدِيُّ قَالَ: نَا أَبِي قَالَ: نَا أَبُو عُمَرَ حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ كَثِيرِ بْنِ شِنْظِيرٍ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ الرِّيَاحِيِّ . عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: جِئْتُ إِلَى رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- وَعِنْدَهُ خَصْمَانِ يَخْتَصِمَانِ، فَقَالَ: I " اقْضِ بَيْنَهُمَا، فَقُلْتُ: بِأَبِي وَأُمِّي أَنْتَ أَوْلَى بِذَلِكَ. فَقَالَ: I " اقْضِ بَيْنَهُمَا I "، فَقُلْتُ: عَلَى مَاذَا؟ فَقَالَ: I " اجْتَهِدْ، فَإِنْ أَصَبْتَ، فَلَكَ عَشْرُ حَسَنَاتٍ، وَإِذَا أَخْطَأْتَ، فَلَكَ حَسَنَةٌ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ كَثِيرٍ إِلَّا حَفْصٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ . وَلَا يُرْوَى عَنْ عُقْبَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو فریق موجود تھے جو آپس میں جھگڑ رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مجھ سے) فرمایا: ”ان دونوں کے درمیان فیصلہ کرو۔“ میں نے عرض کیا: میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، آپ اس (منصب) کے زیادہ حقدار ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (دوبارہ) فرمایا: ”ان دونوں کے درمیان فیصلہ کرو۔“ میں نے عرض کیا: کس بنیاد پر؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اجتہاد کرو، پس اگر تم نے درست فیصلہ کر لیا تو تمہارے لیے دس نیکیاں ہیں، اور اگر تم سے خطا ہو گئی تو تمہارے لیے ایک نیکی ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”کثیر سے اس حدیث کو صرف حفص نے روایت کیا ہے، محمد بن حسن اس کی روایت میں منفرد ہیں، اور سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1583]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: إسناد رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 195» »
«قال ابن عدي: هذه الأحاديث يرويها حفص بن سليمان وعامة حديثه عمن روى عنهم غير محفوظة «الكامل في الضعفاء، ج 3، ص 275» »
«أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 4459، 4458، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18105، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2126، والطبراني فى «الصغير» برقم: 131، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7888»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں