🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1998. إن اليوم يوم عاشوراء فمن أكل فلا يأكل شيئا بقية ....
بیشک آج عاشورہ کا دن ہے، پس جس شخص نے ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 1995 (کل: 10 مقامات، 7 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1995
مسند احمد: 2058
الفتح الربانی: 3908
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5109، 5121
المعجم الکبیر للطبرانی: 3676، 3677، 11754
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1083
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2234
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1995
«إن اليوم يوم عاشوراء فمن أكل فلا يأكل شيئا بقية يومه ومن لم يكن أكل أو شرب فليصم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک آج عاشورہ کا دن ہے، پس جس شخص نے کچھ کھا لیا ہو تو وہ دن کے باقی حصے میں کچھ نہ کھائے، اور جس نے کچھ کھایا پیا نہیں ہے تو وہ روزہ مکمل کرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ا/حدیث: 1995]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حب] عن سلمة بن الأكوع. مختصر البخاري 936.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2058
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ أَوْ غَيْرِهِ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" أَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى قَرْيَةٍ عَلَى رَأْسِ أَرْبَعَةِ فَرَاسِخَ أَوْ قَالَ: فَرْسَخَيْنِ يَوْمَ عَاشُورَاءَ، فَأَمَرَ مَنْ أَكَلَ أَنْ لَا يَأْكُلَ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ، وَمَنْ لَمْ يَأْكُلْ أَنْ يُتِمَّ صَوْمَهُ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ مدینہ منورہ سے دو یا چار فرسخ کے فاصلے پر واقع ایک بستی میں عاشورہ کے دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پیغام بھجوایا کہ ”جو شخص صبح سے اب تک کچھ کھا پی چکا ہے، وہ دن کے بقیہ حصے میں کچھ نہ کھائے، اور جس نے اب تک کچھ کھایا نہیں، اسے چاہئے کہ وہ اپنے روزے کو مکمل کر لے (یعنی مغرب تک کھانے پینے سے رکا رہے)۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2058]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف، وكيع شك فى شيخه وجابر الجعفي ضعيف.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3908
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَهْلِ قَرْيَةٍ عَلَى رَأْسِ أَرْبَعَةِ فَرَاسِخَ، أَوْ قَالَ: فَرْسَخَيْنِ يَوْمَ عَاشُورَاءَ، فَأَمَرَ مَنْ أَكَلَ أَنْ لَا يَأْكُلْ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ، وَمَنْ لَمْ يَأْكُلْ أَنْ يُتِمَّ صَوْمَهُ
۔ سیدنا عبدا للہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دس محرم کو چار چار یا دو دو فرسخ تک بستیوں میں پیغام بھیجا کہ جس آدمی نے کچھ کھا لیا ہو وہ بقیہ دن میں کچھ نہ کھائے اور جس نے تاحال کچھ نہیں کھایا وہ اپنا روزہ پورا کرے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3908]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره۔ اخرجه الطبراني: 11804، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2058 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2058»
وضاحت: فوائد: … اس سے پتہ چلتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرضیت ِ رمضان سے قبل یوم عاشوراء کے روزے کا خاصا اہتمام کیا تھا، ایک فرسخ تقریبا سات آٹھ کلومیٹر کا ہوتا ہے۔

الحكم على الحديث:
حسن لغيره۔ اخرجه الطبراني: 11804
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5109
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَهْلِ قَرْيَةٍ عَلَى أَرْبَعَةِ فَرَاسِخَ - أَوْ قَالَ: فَرْسَخَيْنِ - يَوْمَ عَاشُورَاءَ، فَأَمَرَ مَنْ أَكَلَ أَنْ لَا يَأْكُلَ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ، وَمَنْ لَمْ يَأْكُلْ أَنْ يُتِمَّ صَوْمَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ ; وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چار فرسخ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) دو فرسخ کے فاصلے پر موجود بستی والوں کو پیغام بھیجا یہ عاشوراء کے دن کی بات ہے آپ نے یہ حکم دیا کہ جس نے کچھ کھا لیا ہے وہ باقی دن میں کچھ نہ کھائے اور جس نے کچھ نہیں کھایا ہے وہ باقی دن میں روزے کو مکمل کرے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، جسے شعبہ اور ثوری نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور اس کے بارے بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5109]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (2058)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2059، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11804»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5121
وَعَنْ خَبَّابٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ:" أَيُّهَا النَّاسُ، مَنْ كَانَ مِنْكُمْ أَكَلَ فَلَا يَأْكُلْ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ، وَمَنْ يَرَى مِنْكُمُ الصَّوْمَ فَلْيَصُمْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ جَابِرٍ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ.
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عاشوراء کے دن ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! تم میں سے جس شخص نے کچھ کھا لیا ہو تو وہ باقی دن میں کچھ نہ کھائے اور تم میں سے جس شخص نے روزہ رکھنا ہو وہ روزہ رکھ لے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن جابر ہے، جسے امام أحمد نے اور دیگر حضرات نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5121]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3692)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3692»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3676
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ كَسَا الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ لُوَيْنٌ ، ثَنَا حُدَيْجُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ هُبَيْرَةَ بْنِ يَرِيمَ ، عَنْ خَبَّابٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ مَنْ كَانَ مِنْكُمْ يُرِيدُ أَنْ يَصُومَ هَذَا الْيَوْمَ فَلْيَصُمْهُ، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ أَكَلَ فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ، وَمَنْ أَكَلَ فَلْيَصُمْ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ.
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یومِ عاشوراء فرمایا: ”اے لوگو! تم میں سے جو اس دن کا روزہ رکھنا چاہے وہ رکھ لے، اور جس نے ابھی تک کچھ نہ کھایا ہو وہ اپنا روزہ پورا کرے، اور جس نے کھا لیا ہو وہ دن کے باقی حصے کا روزہ رکھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3676]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 75، حدیث 3691»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3677
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ الْعَيْشِيُّ ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، ثَنَا أَيُّوبُ بْنُ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ هُبَيْرَةَ ، عَنْ خَبَّابٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ أَيُّهَا النَّاسُ مَنْ كَانَ مِنْكُمْ أَكَلَ فَلَا يَأْكُلْ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ، وَمَنْ نَوَى مِنْكُمُ الصَّوْمَ فَلْيَصُمْهُ.
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یومِ عاشوراء فرمایا: ”اے لوگو! تم میں سے جس نے کھا لیا ہو وہ دن کا باقی حصہ نہ کھائے، اور جس نے روزے کی نیت کی ہو وہ اسے رکھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 3677]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 75، حدیث 3692»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11754
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْسَلَ إِلَى قَرْيَةٍ عَلَى رَأْسِ أَرْبَعِ فَرَاسِخَ أَوْ فَرْسَخَيْنِ يَوْمَ عَاشُورَاءَ: مَنْ لَمْ يَأْكُلْ فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ، وَمَنْ أَكَلَ فَلَا يَأْكُلْ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عاشوراء کے دن ایک ایسی بستی کی طرف پیغام بھیجا جو چار یا دو فرسخ کے فاصلے پر تھی: ”جس نے کھانا نہیں کھایا وہ اپنا روزہ پورا کرے، اور جس نے کھانا کھا لیا ہے وہ باقی دن کچھ نہ کھائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11754]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 302، حدیث 11804»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1083
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ هُوَ ابْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ هُبَيْرَةَ ، عَنْ خَبَّابٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ كَانَ مِنْكُمْ لَمْ يَأْكُلْ فَلْيَصُمْ، وَمَنْ كَانَ أَكَلَ فَلْيُتِمَّ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ.
قَالَ أَبُو يَعْلَى : يَعْنِي يَوْمَ عَاشُورَاءَ.
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے جس شخص نے (ابھی تک) کچھ نہیں کھایا وہ روزہ رکھ لے، اور جس نے کچھ کھا لیا ہو وہ بھی اپنے دن کا بقیہ حصہ (کھانے پینے سے پرہیز کر کے) پورا کرے۔“
امام ابو یعلیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس سے مراد یومِ عاشورہ ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصيام/حدیث: 1083]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 1824، 1903، 6837، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1135، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2321، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16072، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1761، وأخرجه فتح الباري برقم: 1755، 1756، 1792، 1824، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6310، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2092، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6288، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5421، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3619، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 2866، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2273، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2234»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2234
وَعَنْ خَبَّابٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ كَانَ مِنْكُمْ لَمْ يَأْكُلْ فَلْيَصُمْ، وَمَنْ كَانَ أَكَلَ فَلْيُتِمَّ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ".
قَالَ أَبُو يَعْلَى : يَعْنِي يَوْمَ عَاشُورَاءَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِجَهَالَةِ التَّابِعِيِّ.
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے جس شخص نے (ابھی تک کچھ) کھایا نہ ہو تو اسے چاہیے کہ وہ روزہ رکھے، اور جو شخص کھا چکا ہو تو وہ اپنے دن کا بقیہ حصہ (روزے دار کی طرح) مکمل کرے۔“ امام ابو یعلیٰ فرماتے ہیں کہ اس سے مراد عاشورہ کا دن ہے، اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند تابعی راوی کے مجہول ہونے کے سبب ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الصوم/حدیث: 2234]
تخریج الحدیث: «رواه أبو يعلى بسند ضعيف؛ لجهالة التابعي»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1824، 1903، 6837، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1135، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2321، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16072، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1761، وأخرجه فتح الباري برقم: 1755، 1756، 1792، 1824، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6310، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2092، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6288، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5421، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3619، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 2866، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2273، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1083»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں