الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3337. خير يوم تحتجمون فيه سبع عشرة وتسع عشرة وإحدى وعشرين ....
پچھنے لگوانے کے لیے سب سے بہتر دن سترہویں، انیسویں ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 3332 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3479
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2510
حدیث نمبر: 3332
«خير يوم تحتجمون فيه سبع عشرة وتسع عشرة وإحدى وعشرين وما مررت بملإ من الملائكة ليلة أسري بي إلا قالوا: عليك بالحجامة يا محمد»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”پچھنے لگوانے کے لیے سب سے بہتر دن سترہویں، انیسویں اور اکیسویں تاریخ ہیں، اور شبِ اسراء میں مجھے فرشتوں کی جو بھی جماعت ملی انہوں نے یہی کہا: اے محمد! پچھنے لگوانے کا اہتمام کیجیے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الخاء./حدیث: 3332]

تخریج الحدیث: «(حسن) ... [حم ك] عن ابن عباس وعن ابن مسعود. المشكاة 4544 و4547, الصحيحة 1847: ت.»
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 3479
حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ , حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ سُلَيْمٍ , سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ , يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مَرَرْتُ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي بِمَلَإٍ , إِلَّا قَالُوا: يَا مُحَمَّدُ , مُرْ أُمَّتَكَ بِالْحِجَامَةِ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس رات معراج ہوئی میرا گزر فرشتوں کی جس جماعت پر ہوا اس نے کہا: ”محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! اپنی امت کو پچھنا لگانے کا حکم دیں“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3479]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس رات مجھے اسراء (اور معراج) ہوئی، میں (فرشتوں کی) جس جماعت کے پاس سے گزرا، انہوں نے کہا: حضرت محمد! اپنی امت کو سینگی لگوانے کا حکم دیجیے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3479]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 1448، ومصباح الزجاجة: 1211) (صحیح)» (سند میں جبارہ اور کثیر بن سلیم ضعیف راوی ہیں، لیکن شواہد کی بناء پر یہ صحیح ہے، ملاحظہ ہو: حدیث: 3478)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
جبارة وكثير بن سليم مجروحان
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 502
إسناده ضعيف
جبارة وكثير بن سليم مجروحان
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 502
حدیث نمبر: 5671
«ما مررت ليلة أسري بي بملأ من الملائكة إلا قالوا: يا محمد مر أمتك بالحجامة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس رات مجھے معراج کرائی گئی، میں فرشتوں کی جس جماعت کے پاس سے بھی گزرا انہوں نے کہا: اے محمد! اپنی امت کو پچھنے لگوانے کا حکم دیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5671]
”جس رات مجھے معراج کرائی گئی، میں فرشتوں کی جس جماعت کے پاس سے بھی گزرا انہوں نے کہا: اے محمد! اپنی امت کو پچھنے لگوانے کا حکم دیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5671]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ] عن أنس [ت] عن ابن مسعود. المشكاة 4544.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5865
«مررت ليلة أسري بي على موسى قائما يصلي في قبره»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس رات مجھے معراج کرائی گئی، میں موسیٰ علیہ السلام کے پاس سے گزرا، وہ اپنی قبر میں کھڑے نماز پڑھ رہے تھے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5865]
”جس رات مجھے معراج کرائی گئی، میں موسیٰ علیہ السلام کے پاس سے گزرا، وہ اپنی قبر میں کھڑے نماز پڑھ رہے تھے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5865]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م ن] عن أنس.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 2510
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي طُوَالَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَمَّا عُرِجَ بِي إِلَى السَّمَاءِ أَمُرُّ بِمَلَأٍ مِنَ الْمَلَائِكَةِ إِلَّا قَالُوا: عَلَيْكَ يَا مُحَمَّدُ بِالْحِجَامَةِ» .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب مجھے آسمانوں کی طرف معراج کرائی گئی تو میرا گزر فرشتوں کی جس جماعت پر بھی ہوا، انہوں نے مجھ سے یہی کہا کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ حجامہ (پچھنے لگوانے) کو اپنے اوپر لازم کر لیں۔“
اس حدیث کو امام حارث بن ابی اسامہ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، اگرچہ اس کی سند میں محمد بن عمر الواقدی کلام سے خالی نہیں، تاہم دیگر کتبِ حدیث میں موجود صحیح شواہد کی بنا پر اس کا مفہوم و متن ثابت ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الطب/حدیث: 2510]

تخریج الحدیث: «0»