الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5008. كان يقطع قراءته آية آية: {الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ} ثم ....
آپ ﷺ اپنی قراءت کو آیت آیت کر کے پڑھتے: ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 5000 (کل: 92 مقامات، 29 کتب)
صحیح بخاری: 4647
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 116
مسند اسحاق بن راہویہ: 167
مشکوۃ المصابیح: 823
مسند احمد: 7291، 7836، 9932، 11991، 12700، 12887، 12974، 13103، 13337، 13680، 13890، 14051، 14077، 16787، 20559، 24791
مسند الحمیدی: 1003
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 186
المنتقى ابن الجارود: 182
سنن سعید بن منصور: 169
مسند امام شافعی: 202
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1254
51 تا 60
ترقیم عوامۃ: 4177 ترقیم الشثری: -- 4199
حدثنا حدثنا وكيع، عن شعبة، عن الازرق بن قيس، قال: سمعت ابن الزبير : " قرا بسم الله الرحمن الرحيم سورة الفاتحة آية 1 , ثم قرا الحمد لله رب العالمين سورة الفاتحة آية 2 , ثم قرا بسم الله الرحمن الرحيم سورة الفاتحة آية 1"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [د].
(٢) صحيح.
حضرت ازرق بن قیس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر کو سنا کہ انہوں نے پہلے بِسْمِ اللّٰہِ پڑھی، پھر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ پڑھی پھر بِسْمِ اللّٰہِ پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 4199]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 4177»
ترقیم العلمیہ : 1142 ترقیم الرسالہ : -- 1157
ثنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ دَلِيلٍ الإِخْبَارِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُوسَى بْنِ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنِي عَمُّ أَبِي الْحُسَيْنِ بْنِ مُوسَى ، حَدَّثَنِي أَبِي مُوسَى بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ ، عَنْ أَبِيهِ الْحُسَيْنِ ، عَنْ أَبِيهِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَيْفَ تَقْرَأُ إِذْ قُمْتَ إِلَى الصَّلاةِ؟" قُلْتُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، فَقَالَ:" قُلْ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ" .
امام ابوجعفر صادق رحمہ اللہ اپنے والد امام باقر رحمہ اللہ کے حوالے سے، ان کے والد امام زین العابدین رحمہ اللہ کے حوالے سے، ان کے والد امام حسین رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”جب تم نماز کے لیے کھڑے ہوتے ہو تو قراءت کیسے کرتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: میں ”الحمد للہ رب العالمین“ پڑھتا ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1157]
ترقیم العلمیہ: 1142
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1115، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1155، 1156، 1157، 1158، 1159، 1733، 1734»
«قال ابن حجر: بين ضعيف ومجهول، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 423)»
«قال ابن حجر: بين ضعيف ومجهول، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 423)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 1161 ترقیم الرسالہ : -- 1176
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِيُّ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عِيسَى ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ الصَّائِغُ ، ثنا الْجَهْمُ بْنُ عُثْمَانَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَيْفَ تَقْرَأُ إِذَا قُمْتَ فِي الصَّلاةِ؟" قُلْتُ: أَقْرَأُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، قَالَ:" قُلْ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ" .
امام جعفر صادق رحمہ اللہ اپنے والد (امام باقر رحمہ اللہ) کے حوالے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”جب تم نماز کے لیے کھڑے ہوتے ہو، تو کس طرح قراءت کرتے ہو؟“ میں نے جواب دیا: میں ”الحمد للہ رب العالمین“ پڑھتا ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1176]
ترقیم العلمیہ: 1161
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1176، وقال الدارقطني: وكلاهما ضعيف، العلل الواردة فى الأحاديث النبوية: 325/13»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 1174 ترقیم الرسالہ : -- 1189
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الأَزْرَقُ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، حَدَّثَنِي جَدِّي ، ثنا أبِي ، ثنا ابْنُ سَمْعَانَ ، عَنِ الْعَلاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ صَلَّى صَلاةً لَمْ يَقْرَأْ فِيهَا بِأُمِّ الْقُرْآنِ فَهِيَ خِدَاجٌ غَيْرُ تَمَامٍ" ، قَالَ: فَقُلْتُ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ: إِنِّي رُبَّمَا كُنْتُ مَعَ الإِمَامِ، قَالَ: فَغَمَزَ ذِرَاعِي، ثُمَّ قَالَ: اقْرَأْ بِهَا فِي نَفْسِكَ. فَإِنِّي فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: إِنِّي قَسَمْتُ الصَّلاةَ بَيْنِي وَبَيْنَ عَبْدِي نِصْفَيْنِ فَنِصْفُهَا لَهُ، يَقُولُ عَبْدِي إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاةَ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ فَيَذْكُرُنِي عَبْدِي، ثُمَّ يَقُولُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، فَأَقُولُ: حَمِدَنِي عَبْدِي، ثُمَّ يَقُولُ: الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، فَأَقُولُ: أَثْنَى عَلَيَّ عَبْدِي، ثُمَّ يَقُولُ: مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ، فَأَقُولُ: مَجَّدَنِي عَبْدِي، ثُمَّ يَقُولُ: إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ، فَهَذِهِ الآيَةُ بَيْنِي وَبَيْنَ عَبْدِي نِصْفَيْنِ، وَآخِرُ السُّورَةِ لِعَبْدِي وَلِعَبْدِي مَا سَأَلَ" . ابْنُ سَمْعَانَ هُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادِ بْنِ سَمْعَانَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ، وَرَوَى هَذَا الْحَدِيثَ جَمَاعَةٌ مِنَ الثِّقَاتِ، عَنِ الْعَلاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مِنْهُمْ: مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، وَابْنُ جُرَيْجٍ، وَرَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ، وَابْنُ عُيَيْنَةَ، وَابْنُ عَجْلانَ، وَالْحَسَنُ بْنُ الْحُرِّ، وَأَبُو أُوَيْسٍ وَغَيْرُهُمْ عَلَى اخْتِلافٍ مِنْهُمْ فِي الإِسْنَادِ وَاتِّفَاقٍ مِنْهُمْ عَلَى الْمَتْنِ، فَلَمْ يَذْكُرْ أَحَدٌ مِنْهُمْ فِي حَدِيثِهِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، وَاتِّفَاقُهُمْ عَلَى خِلافِ مَا رَوَاهُ ابْنُ سَمْعَانَ أَوْلَى بِالصَّوَاب.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص نماز پڑھتے ہوئے سورۃ فاتحہ نہیں پڑھتا، وہ نماز مکمل نہیں ہوتی، پوری نہیں ہوتی۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے کہا: اے سیدنا ابوہریرہ! بعض اوقات میں امام کی اقتداء میں ہوتا ہوں۔ انہوں نے میرا بازو دبایا اور فرمایا: پھر تم دل میں اسے پڑھ لو، کیونکہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں نے نماز (میں قراءت) کو اپنے اور اپنے بندوں کے درمیان دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ اس کا نصف حصہ اس (بندے) کے لیے ہے۔ میرا بندہ نماز کے آغاز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتا ہے، تو میرا بندہ میرا ذکر کرتا ہے۔ پھر وہ کہتا ہے: ’الحمد للہ رب العالمین‘، تو میں کہتا ہوں: میرے بندے نے میری حمد بیان کی ہے۔ پھر وہ کہتا ہے: ’الرحمن‘، تو میں کہتا ہوں: میرے بندے نے میری تعریف کی۔ پھر وہ کہتا ہے: ’مالک‘، تو میں کہتا ہوں: میرے بندے نے میری بزرگی بیان کی۔ پھر وہ کہتا ہے: ’إیاک نعبد وإیاک نستعین‘، تو یہ آیت میرے اور میرے بندے کے درمیان دو حصوں میں تقسیم ہو گی۔ سورت کا آخری حصہ میرے بندے کے لیے ہے اور میرے بندے نے جو مانگا ہے، وہ اسے ملے گا۔“ ابن سمعان رحمہ اللہ نامی راوی، عبداللہ بن سمعان ہے اور یہ شخص متروک الحدیث ہے۔ ثقہ راویوں کی ایک جماعت نے اس حدیث کو علاء بن عبدالرحمن رحمہ اللہ کے حوالے سے نقل کیا ہے۔ ان راویوں میں امام مالک بن انس رحمہ اللہ، شیخ ابن جریج رحمہ اللہ، شیخ روح بن قاسم رحمہ اللہ، شیخ ابن عیینہ رحمہ اللہ، ابن عجلان رحمہ اللہ، حسن بن حر رحمہ اللہ، ابواویس رحمہ اللہ اور دیگر حضرات شامل ہیں۔ ان حضرات نے اس روایت کی سند میں اختلاف نقل کیا ہے، تاہم متن پر ان کا اتفاق ہے۔ ان میں سے کسی ایک نے بھی اپنی روایت میں بسم اللہ الرحمن الرحیم کے الفاظ نقل نہیں کیے۔ تو ان تمام حضرات کا متفقہ طور پر ابن سمعان رحمہ اللہ کی نقل کردہ روایت کے خلاف نقل کرنا درست سمجھا جائے گا، باقی اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1189]
ترقیم العلمیہ: 1174
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 395، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 278، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 489، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 776، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 875، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 908، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 821، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2953، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 838، 3784، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1189، 1209، 1224، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1003، 1004، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7411»
«قال الدارقطني: ابن سمعان هو عبد الله بن زياد بن سمعان وهو متروك الحديث، سنن الدارقطني: (2 / 84) برقم: (1189)»
«قال الدارقطني: ابن سمعان هو عبد الله بن زياد بن سمعان وهو متروك الحديث، سنن الدارقطني: (2 / 84) برقم: (1189)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 1189 ترقیم الرسالہ : -- 1204
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، ثنا شُعْبَةُ ، وَهَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبَا بَكْرٍ، وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا لَمْ يَكُونُوا يَجْهَرُونَ بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ" . وَرَوَاهُ يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، وَالْحَسَنُ بْنُ مُوسَى الأَشْيَبُ، وَيَحْيَى بْنُ السَّكَنِ، وَأَبُو عُمَرَ الْحَوْضِيُّ، وَعَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، وَغَيْرُهُمْ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ بِغَيْرِ هَذَا اللَّفْظِ. الَّذِي تَقَدَّمَ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبَا بَكْرٍ، وَعُمَرَ، وَعُثْمَانَ" كَانُوا يَفْتَتِحُونَ الْقِرَاءَةَ بِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ سورة الفاتحة آية 2". وَكَذَلِكَ رُوِيَ عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، وَثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَامَّةُ أَصْحَابِ قَتَادَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، مِنْهُمْ: هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ، وَسَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، وَأَبَانُ بْنُ يَزِيدَ الْعَطَّارُ، وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، وَحُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، وَأَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ، وَالأَوْزَاعِيُّ، وَسَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ وَغَيْرُهُمْ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مَعْمَرٌ، وَهَمَّامٌ وَاخْتَلَفَ عَنْهُمَا فِي لَفْظِهِ وَهُوَ الْمَحْفُوظُ، عَنْ قَتَادَةَ، وَغَيْرِهِ عَنْ أَنَسٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہم بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم نہیں پڑھتے تھے۔ یہی روایت بعض دیگر اسناد کے حوالے سے بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہم قراءت کا آغاز ”الحمد للہ رب العالمین“ سے کرتے تھے۔ یہی روایت ایک اور سند کے حوالے سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے۔ قتادہ کے اکثر شاگردوں (ہشام دستوائی، سعید بن ابوعروبہ، ابان بن یزید عطار، حماد بن سلمہ، حمید طویل، ایوب سختیانی، اوزاعی، سعید بن بشیر اور دیگر حضرات) نے بھی اسے (انہی الفاظ میں) نقل کیا ہے، اور معمر اور ہمام نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے، اگرچہ ان دونوں سے اس کے الفاظ میں اختلاف منقول ہے۔ قتادہ وغیرہ کے حوالے سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے یہی (الفاظ) محفوظ ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1204]
ترقیم العلمیہ: 1189
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 743، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 399، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 265، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 491، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1798، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 859، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 901، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 782، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 246، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1276، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 813، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1199،1200-1208 والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1233، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12173»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 1190 ترقیم الرسالہ : -- 1205
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدِ بْنِ حَفْصٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الأَزْرَقُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالُوا: ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبَا بَكْرٍ، وَعُمَرَ، وَعُثْمَانَ كَانُوا يَفْتَتِحُونَ الْقِرَاءَةَ بِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ سورة الفاتحة آية 2" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہم (نماز کے دوران بلند آواز میں) قراءت کا آغاز ”الحمد للہ رب العالمین“ سے کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1205]
ترقیم العلمیہ: 1190
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 743، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 399، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 265، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 491، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1798، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 859، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 901، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 782، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 246، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1276، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 813، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1199،1200-1208 والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1233، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12173»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 1191 ترقیم الرسالہ : -- 1206
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ ، ثنا يَحْيَى بْنُ السَّكَنِ ، ثنا حَمَّادٌ ، وَشُعْبَةُ ، وَعِمْرَانُ الْقَطَّانُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ، وَعُمَرَ، وَعُثْمَانَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ فَكَانُوا يَسْتَفْتِحُونَ الْقِرَاءَةَ بِ: الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ سورة الفاتحة آية 2" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر اور سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہم کی اقتداء میں نماز ادا کی ہے، تو وہ سب ”الحمد للہ رب العالمین“ سے قراءت کی ابتدا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1206]
ترقیم العلمیہ: 1191
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 743، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 399، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 265، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 491، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1798، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 859، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 901، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 782، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 246، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1276، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 813، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1199،1200-1208 والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1233، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12173»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 1193 ترقیم الرسالہ : -- 1208
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، ثنا غَسَّانُ بْنُ مُضَرَ ، ثنا أَبُو مَسْلَمَةَ هُوَ سَعِيدُ بْنُ يَزِيدَ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ : أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَفْتِحُ بِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ سورة الفاتحة آية 2 أَوْ بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سورة الفاتحة آية 1؟ فَقَالَ:" إِنَّكَ تَسْأَلُنِي عَنْ شَيْءٍ مَا أَحْفَظُهُ وَمَا سَأَلَنِي عَنْهُ أَحَدٌ قَبْلَكَ"، قُلْتُ:" أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي النَّعْلَيْنِ؟ قَالَ: نَعَمْ" . هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
سعید بن یزید ازدی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سوال کیا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (بلند آواز میں) قراءت کا آغاز ”الحمد للہ رب العالمین“ سے کرتے تھے یا بسم اللہ الرحمن الرحیم سے کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: تم نے مجھ سے ایک ایسی چیز کے بارے میں دریافت کیا ہے، جو مجھے اچھی طرح یاد نہیں ہے اور تم سے پہلے اس کے بارے میں کسی نے مجھ سے سوال نہیں کیا۔ (راوی کہتے ہیں) میں نے دریافت کیا: کیا نبی جوتے پہن کر نماز پڑھ لیتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ اس کی سند صحیح ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1208]
ترقیم العلمیہ: 1193
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 743، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 399، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 265، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 491، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1798، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 859، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 901، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 782، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 246، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1276، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 813، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1199،1200-1208 والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1233، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12173»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1559
عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ أَبِي مَسْلَمَةَ قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسًا أَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ {بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ} أَوِ {الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ}؟ فَقَالَ: إِنَّكَ لَتَسْأَلُنِي عَنْ شَيْءٍ مَا أَحْفَظُهُ أَوْ مَا سَأَلَنِي أَحَدٌ قَبْلَكَ
ابو مسلمہ سعید بن یزید کہتے ہیں: میں نے سیّدنا انس رضی اللہ عنہ سے سوال کیاکہ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} پڑھتے تھے یا {اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ}؟ انہوں نے جواب دیا: تو مجھ سے ایسی چیز کے بارے میں سوال کررہا ہے جو مجھے یاد نہیں یا تجھ سے پہلے اس کے بارے میں کسی نے سوال نہیں کیا۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1559]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، رواه احمد في عدة اماكن بالفاظ مختلفة ومتقاربة، وبعضه رواه الشيخان مثل الرواية الآتية في شرح ھذا الحديث، أخرجه الدارقطني: 1/ 316، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12700)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12730»
وضاحت: فوائد: … سیّدنا انس رضی اللہ عنہ کا شک کرنا، یہ دراصل ان سے نیچے کسی راوی کو شک ہوا ہے، کیونکہ ان کو یہ مسئلہ یاد تھا، جیسا کہ اسی حدیث کے بعض طرق کے مطابق وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، سیّدنا ابو بکر صدیق، سیّدنا عمراور سیّدنا عثمان قراء ت کا آغاز {اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ} سے کرتے تھے۔ (مسند احمد: ۱۱۹۹۱، بخاری: ۱۲۸، مسلم: ۳۹۹) اور یہ بھی ممکن ہے کہ سیّدنا انس رضی اللہ عنہ کو ہی آخری عمر مین یہ مسئلہ بھول گیا ہو، کیونکہ انھوں نے لمبی عمر پائی تھی، بہرحال ایسی صورت میں مثبت کو منفی پر مقدم کیا جائے گا، کیونکہ مثبت زیادتی ٔ علم پر مشتمل ہے اور ایک روایت میں ہے: سیّدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، سیّدنا ابوبکر، سیّدنا عمر اور سیّدنا عثمان کی اقتدا میں نماز پڑھی اور کسی کو بھی {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} کی تلاوت کرتے ہوئے نہیں سنا۔ (مسند احمد: ۱۲۸۱۰،مسلم: ۳۹۹) اس باب میں ان ہی روایات کا ذکر چل رہا ہے۔
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح
حدیث نمبر: 1564
عَنْ ابْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلِ قَالَ: سَمِعَنِي أَبِي وَأَنَا أَقْرَأُ {بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ} فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: يَا بُنَيَّ! إِيَّاكَ وَالْحَدَثَ فِي الْإِسْلَامِ، فَإِنِّي صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَخَلْفَ أَبِي بَكْرٍ وَخَلْفَ عُمَرَ وَعُثْمَانَ فَكَانُوا لَا يَسْتَفْتِحُونَ الْقِرَاءَةَ بِـ {بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ} (وَفِي رِوَايَةٍ فَلَا تَقُلْهَا، إِذَا أَنْتَ قَرَأْتَ فَقُلْ {الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ} قَالَ: وَلَمْ أَرَ رَجُلًا قَطُّ أَبْعَضَ إِلَيْهِ الْحَدَثُ مِنْهُ)
سیّدنا عبد اللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ کا بیٹا (یزید) کہتا ہے: مجھے میرے باپ نے {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ} پڑھتے ہوئے سنا، جب وہ فارغ ہوئے تومجھے کہا: اے میرے پیارے بیٹے! اسلام میں نیا کام (ایجاد کرنے) سے بچو، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، سیّدناابو بکر، سیّدنا عمر اور سیّدنا عثمان رضی اللہ عنہما کے پیچھے نماز پڑھی ہے، وہ تو قراءت کا آغاز {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} سے نہیں کرتے تھے۔ اور ایک روایت میں ہے: تو بھی اس کو نہ پڑھا کر اور قراء ت کو {اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ} سے شروع کیا کر۔ ان کا بیٹا کہتا ہے: میں نے اپنے باپ کی بہ نسبت ایسا کوئی شخص نہیں دیکھا، جسے بدعت انتہائی ناپسند ہو۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1564]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن في الشواھد، أخرجه الترمذي: 244، وابن ماجه: 815، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16787، 20559)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20833»
الحكم على الحديث:
اسناده حسن في الشواھد