🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
151. سعيد بن المسيب، عن زيد بن خالد الجهني
سعید بن مسیب کی سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 5200 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 5200، 15016
صحیح بخاری: 5547
صحیح مسلم: 5085
سنن دارمی: 1992
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1758
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5200
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فَضَاءٍ الْجَوْهَرِيُّ الْبَصْرِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ أَبُو سَلَمَةَ الْجُوبَارِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ طُعْمَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ: قَسَّمَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَصْحَابِهِ غَنَمًا لِلضَّحَايَا فَأَعْطَانِي عَتُودًا [ جَذَعًا ] ، فَرَجَعْتُ إِلَيْهِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّهُ جَذَعٌ. فَقَالَ: " ضَحِّ بِهِ "، فَضَحَّيْتُ بِهِ.
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ میں قربانی کی بکریاں تقسیم کیں، مجھے ایک کم عمر (جذعہ) بکری کا بچہ دیا، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس واپس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ تو جذعہ ہے۔ فرمایا: ”اسی کی قربانی کر دو۔“ چنانچہ میں نے اسی کی قربانی کی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 5200]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 242، حدیث 5219»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5547
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ بَعْجَةَ الْجُهَنِيِّ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ، قَالَ:" قَسَمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَصْحَابِهِ ضَحَايَا، فَصَارَتْ لِعُقْبَةَ جَذَعَةٌ"، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَارَتْ لِي جَذَعَةٌ، قَالَ:" ضَحِّ بِهَا".
ہم سے معاذ بن فضالہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشام نے بیان کیا، ان سے یحییٰ نے اور ان سے بعجہ الجہنی نے اور ان سے عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ میں قربانی کے جانور تقسیم کئے۔ عقبہ رضی اللہ عنہ کے حصہ میں ایک سال سے کم کا بکری کا بچہ آیا۔ انہوں نے بیان کیا کہ اس پر میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے حصہ میں تو ایک سال سے کم کا بچہ آیا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اسی کی قربانی کر لو۔ [صحيح البخاري/كتاب الأضاحي/حدیث: 5547]
حضرت عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں قربانیاں تقسیم کیں تو ایک یکسالہ حضرت عقبہ رضی اللہ عنہ کے حصے میں آیا۔ میں نے عرض کی: ”اللہ کے رسول! میرے حصے میں تو یکسالہ آیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسی کی قربانی کرلو۔“” [صحيح البخاري/كتاب الأضاحي/حدیث: 5547]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1965 ترقیم شاملہ: -- 5085
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتَوَائِيِّ ، عَنْ يَحْيَي بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ بَعْجَةَ الْجُهَنِيِّ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ ، قَالَ: قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِينَا ضَحَايَا، فَأَصَابَنِي جَذَعٌ، فَقُلْتُ: " يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ أَصَابَنِي جَذَعٌ، فَقَالَ: " ضَحِّ بِهِ ".
ہشام دستوائی نے یحییٰ بن ابی کثیر سے انہوں نے بعجہ جہنی سے انہوں نے حضرت عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے درمیان قربانی کے کچھ جانور بانٹے تو مجھے ایک سالہ بھیڑ یا بکری ملی۔ میں نے عرض کی: اللہ کے رسول اللہ! میرے حصے میں ایک سالہ بھیڑ یا بکری آئی ہے آپ نے فرمایا: ”اسی کی قربانی کر دو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الأضاحي/حدیث: 5085]
حضرت عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم میں قربانیاں تقسیم فرمائیں اور مجھے جذعہ ملا، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے تو جذعہ ملا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے ہی قربانی کر لو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الأضاحي/حدیث: 5085]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1965
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1992
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ بَعْجَةَ الْجُهَنِيِّ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ، قَالَ: قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَحَايَا بَيْنَ أَصْحَابِهِ فَأَصَابَنِي جَذَعٌ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا صَارَتْ لِي جَذَعَةً، فَقَالَ:"ضَحِّ بِهِ".
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ میں قربانی کے جانور تقسیم کئے تو میرے حصے میں ایک سال سے کم کا بکری کا بچہ آیا، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے حصہ میں تو ایک سال سے کم کا بکری کا بچہ آیا؟ فرمایا: ”اسی کی قربانی کر دو۔“ [سنن دارمي/من كتاب الاضاحي/حدیث: 1992]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1996] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5547] ، [مسلم 1965] ، [ترمذي 1500] ، [نسائي 4392] ، [أبويعلی 1758] ، [ابن حبان 5898]

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15016
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْقَطِرَانِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ دُوسْتَ ، ثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْقَنَّادُ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، حَدَّثَنِي بَعْجَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَسَمَ بَيْنَ أَصْحَابِهِ ضَحَايَا فَصَارَتْ لِي جَذَعَةٌ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، صَارَتْ لِي جَذَعَةٌ قَالَ: ضَحِّ بِهَا.
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کے درمیان قربانی کے جانور تقسیم کیے تو میرے حصے میں ایک جذعہ (کم عمر جانور) آیا۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے حصے میں جذعہ آیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسی کی قربانی کر لو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15016]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 343، حدیث 945»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1758
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ بَعْجَةَ الْجُهَنِيِّ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ: قَسَمَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ضَحَايَا فَأَصَابَنِي جَذَعٌ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّهُ صَارَ لِي جَذَعٌ، قَالَ: ضَحِّ بِهِ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے جانور تقسیم فرمائے تو میرے حصے میں ایک جذع (دنبہ یا بھیڑ کا چھ ماہ کا بچہ) آیا، میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے حصے میں ایک جذع آیا ہے،“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اسی کی قربانی کر لو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عقبة بن عامر الجهني/حدیث: 1758]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: أخر جه البخارى (5227)، والنسائى (4380)، والترمذى (عقب رقم 1500)، وأحمد (4/ 144)، والدارمى (1953)، وابن خزيمة (2916)، والطيالسى (1002)، والطبراني في "الكبير" (17/ رقم 945)، والبيهقي في "سننه" (رقم 18840)، وأبو عوانة (رقم 6305)، والطحاوى في "المشكل" (14/ 183)، وغيرهم من طرق عن يحيى بن أبى كثير عن بعجة بن عبد الله الجهنى عن عقبة بن عامر به .. وعند بعضهم نحوه …»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2178، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1965، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1500، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4379، 4380، 4381، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3138، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16853، 16895، 16929، 16971، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1953، وأخرجه فتح الباري برقم: 2177، وأخرجه مسند البزار برقم: 3776، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2916، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1752»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں