🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں نمبر سے تلاش کل احادیث (4627)
حدیث نمبر لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
899. بَابُ الْحَثِّ عَلَى الإخلاص فِي العلم
حصولِ علم میں اخلاصِ نیت کی ترغیب اور اس پر ابھارنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية حدیث نمبر 3049 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3049
سنن ابن ماجہ: 254، 259
صحیح ابن حبان: 77
الجامع الكامل: 1282
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7370
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3049
قَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا الصَّلْتُ بْنُ بَهْرَامَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تَعَلَّمُوا الْعِلْمَ لِتُبَاهُوا بِهِ الْعُلَمَاءَ، وَلَا لِتُمَارُوا بِهِ السُّفَهَاءَ، وَلَا لِتُحَيِّرُوا أَعْيُنَ النَّاسِ، فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ فَهُوَ فِي النَّارِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم علم اس نیت سے حاصل نہ کرو کہ اس کے ذریعے علماء سے فخر و مباہات کرو اور ان پر اپنی برتری جتلاؤ، اور نہ ہی اس لیے سیکھو کہ اس کے ذریعے کم عقل اور نادان لوگوں سے بحث و تکرار کرو، اور نہ ہی اس لیے کہ لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کے لیے ان کی آنکھوں کو خیرہ کرو (یعنی شہرت اور واہ واہ چاہو)؛ پس جس شخص نے بھی ایسا کیا، وہ آگ (جہنم) میں جائے گا۔“
اس حدیث کو امام اسحاق بن راہویہ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، اور اگرچہ اس کی سند میں کلام ہے مگر اس کے ہم معنی شواہد سنن ترمذی (2654) اور سنن ابن ماجہ (254) میں موجود ہیں جو اس کے مفہوم کی تائید کرتے ہیں۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب العلم/حدیث: 3049]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 259، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 387»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 254
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَنْبَأَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا تَعَلَّمُوا الْعِلْمَ لِتُبَاهُوا بِهِ الْعُلَمَاءَ، وَلَا لِتُمَارُوا بِهِ السُّفَهَاءَ، وَلَا تَخَيَّرُوا بِهِ الْمَجَالِسَ، فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ فَالنَّارُ النَّارُ".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم علم کو علماء پر فخر کرنے یا کم عقلوں سے بحث و تکرار کے لیے نہ سیکھو، اور علم دین کو مجالس میں اچھے مقام کے حصول کا ذریعہ نہ بناؤ، جس نے ایسا کیا تو اس کے لیے جہنم ہے، جہنم“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/(أبواب كتاب السنة)/حدیث: 254]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”علم اس لیے حاصل نہ کرو کہ علماء کے مقابلہ میں فخر کا اظہار کرو، نہ اس لیے کہ کم عقل لوگوں سے بحث کرو، نہ اس لیے کہ مجلس میں ممتاز مقام حاصل کرو۔ جس نے ایسا کیا تو (اس کے لیے) آگ ہے، آگ ہے۔“ [سنن ابن ماجه/(أبواب كتاب السنة)/حدیث: 254]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 2878، ومصباح الزجاجة: 102) (صحیح)» ‏‏‏‏ (تراجع الألبانی رقم: 388، وصحیح الترغیب: 102، شواہد کی بناء پر یہ صحیح ہے)
وضاحت: ۱؎: یعنی جہنم کا مستحق ہے، یا وہ علم اس کے حق میں خود آگ ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابن جريج وأبو الزبير مدلسان وعنعنا
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 384

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 259
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَاصِمٍ الْعَبَّادَانِيُّ ، حَدَّثَنَا بَشِيرُ بْنُ مَيْمُونٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَشْعَثَ بْنَ سَوَّارٍ ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" لَا تَعَلَّمُوا الْعِلْمَ لِتُبَاهُوا بِهِ الْعُلَمَاءَ، أَوْ لِتُمَارُوا بِهِ السُّفَهَاءَ، أَوْ لِتَصْرِفُوا وُجُوهَ النَّاسِ إِلَيْكُمْ، فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ فَهُوَ فِي النَّارِ".
حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”تم علم کو علماء پر فخر کرنے یا کم عقلوں سے بحث و تکرار کرنے یا لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے نہ سیکھو، جس نے ایسا کیا اس کا ٹھکانا جہنم میں ہو گا“۔ [سنن ابن ماجه/(أبواب كتاب السنة)/حدیث: 259]
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ارشاد مبارک سنا ہے: ”علم کو اس غرض سے حاصل نہ کرو کہ علماء کے مقابلے میں فخر کا اظہار کرو یا کم عقل لوگوں سے بحث کرو، یا لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرو۔ جس نے یہ کام کیا، وہ جہنمی ہے۔“ [سنن ابن ماجه/(أبواب كتاب السنة)/حدیث: 259]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 3382، ومصباح الزجاجة: 106) (حسن)» ‏‏‏‏ (سند میں ''بشیر بن میمون'' متروک ومتہم اور ''اشعث بن سوار'' دونوں ضعیف ہیں، اس لئے یہ سند سخت ضعیف ہے، لیکن شواہد ومتابعات کی بناء پر حدیث صحیح ہے، ملاحظہ ہو: تخريج اقتضاء العلم، للخطیب البغدادی: 100- 102، وصحيح الترغيب: 106-110)
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
ضعيف
قال البوصيري: ’’ ھذا إسناد ضعيف ‘‘ بشير بن ميمون: متروك متھم (تقريب: 725) وأشعث بن سوار: ضعيف
وللحديث شواھد ضعيفة
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 385

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 77
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْمَرْوَزِيُّ بِالْبَصْرَةِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ عَسْكَرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا تَعَلَّمُوا الْعِلْمَ لِتُبَاهُوا بِهِ الْعُلَمَاءَ، وَلا تُمَارُوا بِهِ السُّفهَاءَ، وَلا تَخَيَّرُوا بِهِ الْمَجَالِسَ، فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ فَالنَّارَ النَّارَ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم علم اس لیے حاصل نہ کرو تاکہ اس کی وجہ سے علماء کے سامنے فخر کا اظہار کرو، اور نہ اس لیے کہ تم لوگ اس کے ذریعے بے وقوفوں کے ساتھ بحث کرو، اور نہ اس کے ذریعے خود کو محفل میں نمایاں کرنے کی کوشش کرو، جو شخص ایسا کرے گا (تو اس کا انجام) جہنم ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب العلم/حدیث: 77]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 77، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 289، 290، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 254»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «التعليق الرغيب» (1/ 68). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله ثقات رجال الصحيح، إلا أن فيه عنعنة ابن جريج، وأبي الزبير. يحيى بن أيوب: هو الغافقي المصري، وابن أبي مريم: هو سعيد بن الحكم الجمحي بالولاء المصري.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1282
1282. عن جابر بن عبدالله قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا تعلّموا العلم لتُباهوا به العلماء، ولا لتماروا به السّفهاء، ولا تخيروا به المجالس، فمن فعل ذلك فالنّار النّار.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن ماجه (254) عن محمد بن يحيى، حدّثنا ابن أبي مريم، قال: أنبأنا يحيى ابن أيوب، عن ابن جريج، عن أبي الزّبير، عن جابر بن عبدالله، (فذكره).»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7370
«لا تعلموا العلم لتباهوا به العلماء أو تماروا به السفهاء ولا لتجترئوا به المجالس فمن فعل ذلك فالنار النار»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”علم اس لیے حاصل مت کرو کہ اس کے ذریعے علماء پر فخر جتاؤ، یا اس کے ذریعے بے وقوفوں سے جھگڑا کرو، یا اس کے ذریعے مجلسوں میں نمایاں ہونے کی کوشش کرو، جس نے ایسا کیا تو اس کے لیے آگ ہے، آگ ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7370]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ حب ك] عن جابر. صحيح الترغيب 102.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں