الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1115. سُورَةُ الْحَدِيدِ وَسُورَةُ الْمُجَادَلَةِ
سورہ حدید اور سورہ مجادلہ۔
شواہد الحدیث — المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية حدیث نمبر 3747 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3747
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11406
حدیث نمبر: 3747
وَقَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ لَيْثِ ابْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -: إِنَّ فِي كِتَابِ اللهِ الْآيَةَ، مَا عَمِلَ بِهَا أَحَدٌ قَبْلِي، وَلَا عَمِلَ بِهَا أَحَدٌ بَعْدِي، آيَةُ النَّجْوَى: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ فَقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَةً - إِلَى آخِرِ الْآيَةِ، قَالَ: كَانَ عِنْدِي دِينَارٌ بِعْتُهُ بِعَشَرَةِ دَرَاهِمَ، فَنَاجَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكُنْتُ كُلَّمَا نَاجَيْتُهُ قَدَّمْتُ بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَايَ دِرْهَمًا، ثُمَّ نُسِخَتْ، فَلَمْ يَعْمَلْ بِهَا أَحَدٌ، فَنَزَلَتْ: أَأَشْفَقْتُمْ أَنْ تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَاتٍ إِلَى آخِرِ الْآيَةِ.
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ إِدْرِيسَ ، عَنْ لَيْثٍ بِهِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ مِنْ طَرِيقِ عَلِيِّ بْنِ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ کی کتاب میں ایک ایسی آیت موجود ہے جس پر مجھ سے پہلے کسی نے عمل نہیں کیا اور نہ ہی میرے بعد کوئی اس پر عمل کرے گا، اور وہ سرگوشی سے متعلق یہ آیت ہے: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ فَقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَةً﴾ [سورة المجادلة: 12] ”اے ایمان والو! جب تم رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) سے تنہائی میں بات کرنا چاہو تو اپنی اس سرگوشی سے پہلے کچھ صدقہ پیش کیا کرو۔““ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میرے پاس ایک دینار تھا جسے میں نے دس درہموں کے عوض فروخت کر دیا، پھر میں جب بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے علیحدگی میں گفتگو کرنا چاہتا تو اپنی اس گفتگو سے پہلے ایک درہم صدقہ کر دیتا، پھر اس حکم کو منسوخ کر دیا گیا اور میرے علاوہ کسی اور نے اس پر عمل نہیں کیا، تب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿أَأَشْفَقْتُمْ أَنْ تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَاتٍ﴾ [سورة المجادلة: 13] ”کیا تم اس بات سے ڈر گئے کہ اپنی سرگوشی سے پہلے صدقات پیش کرو۔““
اسے ابوبکر بن ابی شیبہ نے عبداللہ بن ادریس کے واسطے سے لیث سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ میں (ابن حجر) کہتا ہوں: اسے امام ترمذی نے علی بن علقمہ کے طریق سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ان الفاظ کے علاوہ مختلف سیاق کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب التفسير/حدیث: 3747]

تخریج الحدیث: «قال المباركفوري: منقطع لأن مجاهدا لم يسمع من علي (تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي، ج 4، ص 195)»
«0»
«0»
الحكم على الحديث:
منقطع
حدیث نمبر: 11406
عَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - قَالَ: وَنَزَلَتْ فِيَّ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ فَقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَةً فَقَدَّمْتُ شُعَيْرَةً، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّكَ لَزَهِيدٌ". فَنَزَلَتِ الْآيَةُ الْأُخْرَى أَأَشْفَقْتُمْ أَنْ تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَاتٍ الْآيَةَ كُلَّهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ فِي حَدِيثِ الصَّحِيحِ: نَزَلَ فِي ثَلَاثِ آيَاتٍ، وَفِيهِ سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَبْرَشُ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ.

سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ آیت میرے بارے میں نازل ہوئی تھی: ”اے ایمان والو! جب تم رسول کے ساتھ سرگوشی میں کوئی بات کرو، تو اپنی سرگوشی سے پہلے کوئی نذر پیش کرو“ تو میں نے ’ جو، پیش کیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم تو بہت تھوڑا دینے والے ہو، تو دوسری آیت نازل ہوئی: ”کیا تم اس بات سے ڈر گئے کہ اپنی سرگوشی سے پہلے کوئی نذر پیش کرو۔۔۔۔۔۔۔“ یہ مکمل آیت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے، اور صحیح کی حدیث میں یہ مذکور ہے کہ میرے بارے میں تین آیات نازل ہوئی تھیں۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی سلمہ بن فضل ابرش ہے، جسے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11406]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (331) اخرجه احمد فى المسند (185/1)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 331»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف