🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7555)
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
116. مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
شواہد الحدیث — مسند أبي يعلى الموصلي حدیث نمبر 5047 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5047
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18041
المعجم الاوسط: 7342
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5047
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَوْنٍ الْخَرَّازُ ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الصَّبَّاحِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ مُرَّةَ الْهَمْدَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: اسْتَحْيُوا مِنَ اللهِ حَقَّ الْحَيَاءِ، فَلْيَحْفَظِ الرَّأْسَ وَمَا حَوَى، وَلْيَحْفَظِ الْبَطْنَ وَمَا وَعَى، وَلْيَذْكُرِ الْمَوْتَ وَالْبِلَى، وَمَنْ أَرَادَ الْآخِرَةَ تَرَكَ زِينَةَ الدُّنْيَا، فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ، فَقَدِ اسْتَحْيَا مِنَ اللهِ حَقَّ الْحَيَاءِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اللہ تعالیٰ سے ویسی حیا کرو جیسا کہ اس سے حیا کرنے کا حق ہے، پس (اللہ سے حیا کا تقاضا یہ ہے کہ) انسان اپنے سر اور ان تمام اعضاء کی جو اس کے تابع ہیں حفاظت کرے، اور پیٹ اور ان تمام چیزوں کی جو اس نے اپنے اندر سمیٹ رکھی ہیں نگہبانی کرے، اور موت اور (مرنے کے بعد ہڈیوں کے) بوسیدہ ہونے کو کثرت سے یاد رکھے، اور جو شخص آخرت کی کامیابی کا ارادہ رکھتا ہے وہ دنیا کی زیب و زینت کو ترک کر دیتا ہے، چنانچہ جس نے یہ تمام امور سرانجام دیے اس نے اللہ تعالیٰ سے ویسی حیا کی جیسا کہ اس سے حیا کرنے کا حق ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن مسعود/حدیث: 5047]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2458، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3662، وأخرجه فتح الباري برقم: 6390، وأخرجه مسند البزار برقم: 2025، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7985، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10290، وأخرجه شرح السنة برقم: 4033، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5025»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18041
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْمِنْبَرِ وَالنَّاسُ حَوْلَهُ:" أَيُّهَا النَّاسُ، اسْتَحْيُوا مِنَ اللَّهِ حَقَّ الْحَيَاءِ". فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا لَنَسْتَحْيِي مِنَ اللَّهِ تَعَالَى! فَقَالَ: مَنْ كَانَ مِنْكُمْ مُسْتَحْيِيًا فَلَا يَبِيتَنَّ لَيْلَةً إِلَّا وَأَجَلُهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، وَلْيَحْفَظِ الْبَطْنَ وَمَا وَعَى، وَالرَّأْسَ وَمَا حَوَى، وَلْيَذْكُرِ الْمَوْتَ وَالْبِلَى. وَلْيَتْرُكْ زِينَةَ الدُّنْيَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر پر ارشاد فرمایا، اس وقت آپ کے اردگرد لوگ موجود تھے: ”اے لوگو! اللہ تعالیٰ سے یوں حیاء کرو، جو حیاء کرنے کا حق ہے۔“ ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم اللہ تعالیٰ سے حیاء کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے جو شخص حیاء کرنے والا ہو، وہ رات نہ گزارے، مگر یہ کہ اس کی اجل اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان ہو اور وہ پیٹ اور جو پیٹ کے اندر ہے اور سر اور جو سر میں ہے، اس کی حفاظت کرے اور وہ موت اور (اپنے جسم کے) بوسیدہ ہو جانے کو یاد کرے، اور دنیا کی زینت ترک کر دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن ابوحبیبہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18041]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7338»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7342
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِسْحَاقَ الْجَوْهَرِيُّ ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْمِنْبَرِ وَالنَّاسُ حَوْلَهُ -: أَيُّهَا النَّاسُ، اسْتَحْيُوا مِنَ اللهِ حَقَّ الْحَيَاءِ فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّا لَنَسْتَحْيِي مِنَ اللهِ، فَقَالَ: I " مَنْ كَانَ مِنْكُمْ مُسْتَحْيِيًا فَلَا يَبِيتَنَّ لَيْلَةً إِلَّا وَأَجَلُهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، وَلْيَحْفَظِ الْبَطْنَ وَمَا وَعَى وَالرَّأْسَ وَمَا حَوَى، وَلْيَذْكُرِ الْقُبُورَ وَالْبِلَى، وَلْيَتْرُكْ زِينَةَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُرْوَةَ إِلَّا مُسْلِمُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، وَلَا عَنْ مُسْلِمٍ إِلَّا ابْنُ أَبِي حَبِيبَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر پر تشریف فرما ہو کر، جبکہ لوگ آپ کے گرد موجود تھے، ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! اللہ سے ایسی حیا کرو جیسا کہ اس سے حیا کرنے کا حق ہے۔“ تو ایک شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم یقیناً اللہ سے حیا کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے جو واقعی حیا کرنے والا ہو وہ کوئی رات اس حال میں نہ گزارے مگر یہ کہ اس کی موت اس کی آنکھوں کے سامنے ہو، اور اسے چاہیے کہ وہ پیٹ اور جو کچھ اس نے (غذا کی صورت میں) سمیٹا ہے اس کی حفاظت کرے، اور سر اور جو کچھ اس نے (فکر و حواس کی صورت میں) گھیرا ہوا ہے اس کی نگرانی کرے، نیز اسے چاہیے کہ وہ قبروں اور (ہڈیوں کے) بوسیدہ ہونے کو یاد رکھے، اور دنیاوی زندگی کی زینت کو چھوڑ دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عروہ رحمہ اللہ سے صرف مسلم بن ابی مریم رحمہ اللہ نے، اور مسلم رحمہ اللہ سے صرف ابن ابی حبیبہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے؛ خالد بن یزید رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں، اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7342]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه إبراهيم بن إسماعيل بن أبي حبيبة وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 284» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه إبراهيم بن إسماعيل بن أبي حبيبة متروك
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں