🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
81. مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ
ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
شواہد الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 4434 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الاوسط: 4434
سنن ترمذی: 2938
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4434
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَاجِيَةَ قَالَ: نَا هَارُونُ بْنُ سُفْيَانَ الْمُسْتَمْلِي قَالَ: نَا دَاوُدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْقَارِئُ أَبُو سُلَيْمَانَ الْكَرِيزِيُّ قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ قَالَ: قَالَ ابْنُ عُمَرَ : قَرَأْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُورَةَ الْوَاقِعَةِ فَلَمَّا بَلَغْتُ فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ يَا ابْنَ عُمَرَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ حَمَّادٍ إِلَّا دَاوُدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْكَرِيزِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ: هَارُونُ بْنُ سُفْيَانَ I ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سورہ الواقعہ سنائی، پس جب میں ﴿فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ﴾ (تو اس کے لیے راحت اور خوشبو ہے) پر پہنچا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے ابن عمر! «فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ» (تو اس کے لیے راحت اور خوشبو ہے)۔““
اس حدیث کو ایوب سے حماد بن سلمہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور حماد سے داود بن سلیمان الکریزی کے علاوہ کسی نے اسے بیان نہیں کیا، جبکہ ہارون بن سفیان اس کی روایت میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4434]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 156» »
«أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 608»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2938
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ هِلَالٍ الصَّوَّافُ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضُّبَعِيُّ، عَنْ هَارُونَ الْأَعْوَرِ، عَنْ بُدَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كَانَ يَقْرَأُ فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّةُ نَعِيمٍ سورة الواقعة آية 89 "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ، لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ هَارُونَ الْأَعْوَرِ.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم «فروح وريحان وجنة نعيم» ۱؎ پڑھتے تھے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے،
۲- اسے ہم صرف ہارون اعور کی روایت سے ہی جانتے ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب القراءات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2938]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/ الحروف (3991) (تحفة الأشراف: 16204) (صحیح الإسناد)»
وضاحت: ۱؎: مشہور قراءت «فَرَوحٌ» (راء پر فتحہ کے ساتھ) ہے، یعقوب کی قراءت راء کے ضمہ کے ساتھ ہے، فتحہ کی صورت میں معنی ہے اسے تو راحت ہے اور غذائیں ہیں اور آرام والی جنت ہے، اور ضمہ کی صورت میں معنی ہو گا: اس کی روح پھولوں اور آرام والی جنت میں نکل کر جائیگی (الواقعہ: ۸۹)۔
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں