الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابُ : عَلَفِ الْخَيْلِ
باب: (جہاد کے) گھوڑوں کو دانہ چارہ دینے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 3612 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
سنن نسائی: 3612
مسند اسحاق بن راہویہ: 527
مسند احمد: 27593
حدیث نمبر: 3612
قَالَ: الْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ، عَنْ ابْنِ وَهْبٍ، حَدَّثَنِي طَلْحَةُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ، أَنَّ سَعِيدًا الْمَقْبُرِيّ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنِ احْتَبَسَ فَرَسًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِيمَانًا بِاللَّهِ وَتَصْدِيقًا لِوَعْدِ اللَّهِ، كَانَ شِبَعُهُ وَرِيُّهُ وَبَوْلُهُ وَرَوْثُهُ حَسَنَاتٍ فِي مِيزَانِهِ".
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ کی راہ میں کام آنے کے لیے گھوڑا پالے اور اللہ پر اس کا پورا ایمان ہو اور اللہ کے وعدوں پر اسے پختہ یقین ہو تو اس گھوڑے کی آسودگی، اس کی سیرابی، اس کا پیشاب اور اس کا گوبر سب نیکیاں بنا کر اس کے میزان میں رکھ دی جائیں گی“۔ [سنن نسائي/كتاب الخيل/حدیث: 3612]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے اللہ کے راستے میں گھوڑا وقف کیا، اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتے ہوئے اور اس کے وعدۂ ثواب کی تصدیق کرتے ہوئے، تو اس گھوڑے کا کھانا پینا، پیشاب و گوبر اس کے ترازو میں نیکیوں کا ذریعہ بن جائیں گے۔“ [سنن نسائي/كتاب الخيل/حدیث: 3612]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الجہاد 45 (2853)، (تحفة الأشراف: 12964)، مسند احمد (2/574) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري
حدیث نمبر: 527
أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ، نا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامَ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (مَنِ ارْتَبَطَ فَرَسًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَأَنْفَقَ عَلَيْهِ احْتِسَابًا، فَإِنَّ شِبَعَهُ وَجُوعَهُ وَظَمَأَهُ وَرِيَّهُ وَبَوْلَهُ وَرَوْثَهُ فِي مِيزَانِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ) ) .
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ کی راہ میں (جہاد کے لیے) گھوڑا باندھا، ثواب کی نیت سے اس پر خرچ کیا، تو اس کا سیر ہونا، اس کا بھوکا ہونا، اس کا پیاسا ہونا، اس کا سیراب ہونا اور اس کا بول و براز قیامت کے دن اس کے میزان (ترازو) میں ہو گا۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجهاد/حدیث: 527]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الجهاد واليسر، باب من احتبس فرسا، رقم: 2853 . سنن نسائي، كتاب الخيل: باب علف الخيل، رقم: 3582 . سنن ابن ماجه، رقم: 2791 . مسند احمد: 374/2 .»
حدیث نمبر: 27593
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامَ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ ارْتَبَطَ فَرَسًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَأَنْفَقَ عَلَيْهِ احْتِسَابًا، كَانَ شِبَعُهُ وَجُوعُهُ، وَرِيُّهُ، وَظَمَؤُهُ، وَبَوْلُهُ، وَرَوْثُهُ، فِي مِيزَانِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ ارْتَبَطَ فَرَسًا رِيَاءً وَسُمْعَةً، كَانَ ذَلِكَ خُسْرَانًا فِي مِيزَانِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" .
حضرت اسماء رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ان گھوڑوں کو اللہ کی راہ میں ساز و سامان کے طور پر باندھتا ہے اور ثواب کی نیت سے ان پر خرچ کرتا ہے تو ان کا سیر ہونا اور بھوکا رہنا، سیراب ہونا اور پیاسا رہنا اور ان کا بول و براز تک قیامت کے دن اس کے نامہ اعمال میں کامیابی کا سبب ہوگا اور جو شخص ان گھوڑوں کو نمود و نمائش اور اتراہٹ اور تکبر کے اظہار کے لئے باندھتا ہے تو ان کا پیٹ بھرنا اور بھوکا رہنا، سیر ہونا اور پیاسا رہنا اور ان کو بول و براز قیامت کے دن اس کے نامہ اعمال میں خسارے کا سبب ہوگا۔“ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27593]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف شهر بن حوشب
ترقیم عوامۃ: 34176 ترقیم الشثری: -- 35736
حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل ، عن ابي إسحاق ، عن الحارث ، عن علي قال: من ارتبط فرسا في سبيل الله، كان روثه وبوله وعلفه وكذا وكذا في ميزانه يوم القيامة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لحال الحارث، أخرجه البغوي في الجعديات (٢٥٣٠)، وورد مرفوعًا، أخرجه أبو نعيم في الحلية ٧/ ١٣٥، والطبراني في الأوسط (٤٠٩)، والعقيلي ٤/ ٤٥١، وابن عدي ٦/ ٢٢٨٤، والخطيب في الموضح ٣/ ٢٩٠.
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا جو شخص جہاد کیلئے گھوڑا پالے تو اس کا پیشاب وگوبر اور اس کا چارہ اور فلاں فلاں چیز بھی قیامت کے دن نامہ اعمال میں تولا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35736]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال أبو زرعة الرازي: ورواه إسرائيل وزهير فقالا عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قوله لا يرفعانه قلت لأبي فأيهما الصحيح قال موقوف أشبه بالصواب . قال سعد الشثري: ضعيف؛ لحال الحارث .»
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 409، 1172، ترقيم محمد عوامة: 34176»
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 409، 1172، ترقيم محمد عوامة: 34176»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم عوامۃ: 34177 ترقیم الشثری: -- 35737
حدثنا وكيع قال: حدثنا عبد الحميد بن بهرام ، عن شهر بن حوشب عن اسماء بنت يزيد قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من ارتبط فرسا في سبيل الله فانفق عليه احتسابا، كان شبعه وجوعه وظمؤه وريه وروثه وبوله في ميزانه يوم القيامة، ومن ارتبط فرسا رياء وسمعة، كان ذلك خسرانا في ميزانه يوم القيامة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (القامة).
(٢) ضعيف؛ لحال شهر، أخرجه أحمد (٢٨٥٩٣)، وعبد بن حميد (١٥٨٣)، وأبو نعيم في الحلية ٩/ ٤٣، والخطيب ١١/ ٥٩.
حضرت اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص جہاد کیلئے گھوڑا پالے پھر ثواب کی نیت سے اس پر خرچ کرے تو اس کا پیٹ بھرنا، اس کا بھوکا رہنا، اس کا پیاسا رہنا، اس کا سیراب ہونا، اس کا گوبر اور پیشاب قیامت کے دن نامہ اعمال میں تولا جائے گا، (نیکیوں کے نامہ اعمال میں) اور جو شخص ریاء اور نمائش کیلئے گھوڑا پالے تو قیامت کے دن اس کے نامہ اعمال میں ناکامی کا سبب ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35737]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لحال شهر .»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 28241، ترقيم محمد عوامة: 34177»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 28241، ترقيم محمد عوامة: 34177»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف