🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
59. باب في الصدق وتحريم الكذب على رسول الله صلى الله عليه وسلم وفيمن رد شيئا من أمره
سچائی، رسول اللہ ﷺ پر جھوٹ باندھنے کی حرمت، اور آپ ﷺ کے کسی حکم کو رد کرنے والے کا بیان۔
شواہد الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 313 (کل: 52 مقامات، 19 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 313، 308، 4941، 7839
سنن ابن ماجہ: 32
مسند اسحاق بن راہویہ: 5
الادب المفرد: 259
سنن دارمی: 242، 612
مشکوۃ المصابیح: 5940
مسند احمد: 469، 2675، 6478، 6591، 8266، 8776، 10513، 10617، 12154، 13980، 17457، 17790
مسند الشهاب: 563
مصنف ابن ابی شیبہ: 27935
الفتح الربانی: 585، 6435، 9900، 9907، 9970
صحیح ابن حبان: 6982
المستدرک علی الصحیحین: 354، 355، 390، 5656
مسند امام شافعی: 1808
الجامع الكامل: 1267
السنن الكبرى للبيهقي: 20324، 20353
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 617، 623، 651، 1135، 7035، 8194
المعجم الکبیر للطبرانی: 5000، 13617، 14914، 16928
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 260، 2909
المعجم الاوسط: 1202، 9028
21 تا 30
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26776 ترقیم الشثری: -- 27935
حدثنا يزيد قال: اخبرنا سليمان التيمي ، عن انس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من كذب علي متعمدا، فليتبوا مقعده من النار. وربما قال: فليتبوا مقعده من النار متعمدا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زاد محقق [هـ]: (حدثنا سويد قال).
(٢) في [جـ، م]: (أخبرنا).
(٣) في [جـ]: (سليمان).
(٤) زاد في [أ، ح، ط، هـ]: (وربما قال: فيتبوأ مقعده من النار متعمدًا).
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٠٨)، ومسلم (٢)، وأحمد (١٢١٥٤).

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص جان بوجھ کر میری طرف جھوٹ کو منسوب کرے تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27935]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 108، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 31، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5883، 5882، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2661، والدارمي فى «مسنده» برقم: 242، 241، 244، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 32، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12123، 12293، 12337، 12899، 12961، 12997، 13301، 13391، 13536، 14177، 14186، 14196، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2197، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2909، 3147، 3716، 3904، 4001، 4025، 4061، 4062، 4070، 4076، 4102، 4199، والبزار فى «مسنده» برقم: 6344، 6343، 6412، 6436، 6471، 6621، 7168 (م)، 7325، 7531، 7602، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 27923، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 403، 404، 407، 408، 405، 406، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1897، 1930، 2978، 3227، 5461، 9281، ترقيم محمد عوامة: 26776»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 585
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: لَا أَقُولُ الْيَوْمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَا لَمْ يَقُلْ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (مَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَلْيَتَبَوَّأْ بَيْتًا مِنْ نَارٍ) ) وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (رَجُلَانِ مِنْ أُمَّتِي يَقُومُ أَحَدُهُمَا مِنَ اللَّيْلِ فَيُعَالِجُ نَفْسَهُ إِلَى الطَّهُورِ وَعَلَيْهِ عُقَدٌ فَيَتَوَضَّأُ، فَإِذَا وَضَّأَ يَدَيْهِ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ، وَإِذَا وَضَّأَ وَجْهَهُ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ وَإِذَا مَسَحَ رَأْسَهُ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ، وَإِذَا وَضَّأَ رِجْلَيْهِ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ، فَيَقُولُ الرَّبُّ عَزَّ وَجَلَّ الَّذِي وَرَاءَ الْحِجَابِ: انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي هَذَا يُعَالِجُ نَفْسَهُ، مَا سَأَلَنِي عَبْدِي هَذَا فَهُوَ لَهُ) )
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں آج رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف وہ بات منسوب نہیں کروں گا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمائی، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے میری طرف وہ بات منسوب کی جو میں نے نہیں کہی، وہ آگ میں اپنا گھر بنا لے۔“ اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے بھی سنا: ”میری امت کے دو آدمی ہیں، ان میں سے ایک رات کو اٹھتا ہے اور وضو کے لیے اپنے نفس سے مشقت کرتا ہے، جبکہ اس پر گرہیں لگی ہوتی ہیں، پس وہ وضو کرتا ہے، جب وہ اپنے ہاتھ دھوتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، جب وہ اپنا چہرہ دھوتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، جب وہ اپنے سر کا مسح کرتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے اور جب وہ اپنے پاؤں دھوتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، پھر پردے کے پیچھے والا رب عزوجل فرماتا ہے: ’میرے اس بندے کو دیکھو، یہ اپنے نفس سے مشقت کر رہا ہے، میرا یہ بندہ مجھ سے جو کچھ مانگے، وہ اسی کا ہے۔‘“ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 585]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه ابن حبان: 1052، 2555، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17458 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17597»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح ۔ أخرجه ابن حبان: 1052
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6435
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ شَهِدَ عَلَى مُسْلِمٍ شَهَادَةً لَيْسَ لَهَا بِأَهْلٍ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو کسی مسلمان کے خلاف ایسی گواہی دیتا ہے کہ وہ مسلمان اس گواہی کا اہل نہیں ہوتا توہ ایسا شخص اپنا ٹھکانہ دوزخ سے تیار کر لے۔ [الفتح الربانی/مسائل القضاء والشهادات/حدیث: 6435]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لابھام الراوي عن ابي ھريرة ولضعف خداش بن عياش العبدي البصري۔ أخرجه الطيالسي: 2594، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 10617 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 10625»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ مسلمان کے بارے میں فاسق یا بدکار ہونے کی گواہی دی جائے، جبکہ وہ اس سے بری ہو۔

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لابھام الراوي عن ابي ھريرة ولضعف خداش بن عياش العبدي البصري۔ أخرجه الطيالسي: 2594
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9900
عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ مَا يَمْنَعُنِي أَنْ أُحَدِّثَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنْ لَا أَكُونَ أَوْعَى أَصْحَابِهِ عَنْهُ وَلَكِنِّي أَشْهَدُ لَسَمِعْتُهُ يَقُولُ ( (مَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ) ) وَقَالَ حُسَيْنٌ أَوْعَى صَحَابَتِهِ عَنْهُ
۔ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے رسول اللہ کی احادیث بیان کرنے سے روکنے والی چیزیہ نہیں ہے کہ میں احادیث کو بہت زیادہ یاد رکھنے والے صحابہ میں سے نہیں ہوں، اصل بات یہ ہے کہ میں شہادت دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: جس نے مجھ پر وہ بات کہی، جو میں نے نہ فرمائی ہو تو وہ اپنا ٹھکانہ آگ میں تیار کر لے۔ [الفتح الربانی/كتاب آفات اللسان/حدیث: 9900]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، أخرجه ابويعلي: 259، ومتن الحديث متواتر، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 326 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 469»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9907
عَنْ شُعْبَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي قَتَادَةُ وَحَمَّادُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ وَسُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ سَمِعُوا أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ( (مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ) )
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ بولا، وہ اپنا ٹھکانہ آگ میں تیار کر لے۔ [الفتح الربانی/كتاب آفات اللسان/حدیث: 9907]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح متواتر، أخرجه ابويعلي: 2909، والدارمي: 236، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13961 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14006»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح متواتر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9970
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ تَقَوَّلَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ وَمَنِ اسْتَشَارَهُ أَخُوهُ الْمُسْلِمُ فَأَشَارَ عَلَيْهِ بِغَيْرِ رُشْدٍ فَقَدْ خَانَهُ وَمَنْ أَفْتَى بِفُتْيَا غَيْرِ ثَبْتٍ فَإِنَّمَا إِثْمُهُ عَلَى مَنْ أَفْتَاهُ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے میری طرف وہ بات منسوب کی، جو میں نے نہیں کہی، وہ آگ سے اپنا ٹھکانہ تیار کر لے، جس سے اس کے مسلمان بھائی نے مشورہ طلب کیا، لیکن اس نے عقل اور راست روی کے بغیر اس کو مشورہ دے دیا، پس اس نے اس سے خیانت کی اور جس نے تحقیق کے بغیر فتوی دیا، پس اس کا گناہ فتوی دینے والے پر ہو گا۔ [الفتح الربانی/كتاب آفات اللسان/حدیث: 9970]
تخریج الحدیث: «حسن، قاله الالباني، أخرجه ابوداود: 3657، وابن ماجه: 53، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8266 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8249»
وضاحت: فوائد: … مشورہ اور فتوی دینے والے افراد کو متنبہ رہنا چاہیے، صرف وہ مشورہ دیا جائے، جس میں مسلمان کے لیے خیر و بھلائی ہو اور مکمل تحقیق، محنت اور یقینیا ظن غالب کے بعد شریعت سے متعلقہ امور کا فتوی دیا جائے۔

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6982
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ إِِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ خِرَاشٍ ، حَدَّثَنَا عَتِيقُ بْنُ يَعْقُوبَ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنِي الزُّبَيْرُ بْنُ خُبَيْبِ بْنِ ثَابِتِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ لأَبِيهِ : يَا أَبَتِ، حَدِّثْنِي عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى أُحَدِّثَ عَنْكَ، فَإِِنَّ كُلَّ أَبْنَاءِ الصَّحَابَةِ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: يَا بُنَيَّ، مَا مِنْ أَحَدٍ صَحِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصُحْبَةٍ إِِلا وَقَدْ صَحِبْتُهُ مِثْلَهَا أَوْ أَفْضَلَ، وَلَقَدْ عَلِمْتَ يَا بُنَيَّ أَنَّ أُمَّكَ أَسْمَاءَ بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ كَانَتْ تَحْتِي، وَلَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّ عَائِشَةَ بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ خَالَتُكَ، وَلَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّ أُمِّي صَفِيَّةُ بِنْتُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وَأَنَّ أَخْوَالِي حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ وَأَبُو طَالِبٍ وَالْعَبَّاسُ، وَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْنُ خَالِي، وَلَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّ عَمَّتِي خَدِيجَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ وَكَانَتْ تَحْتَهُ، وَأَنَّ ابْنَتَهَا فَاطِمَةُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّ أُمَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آمِنَةُ بِنْتُ وَهْبِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ زُهْرَةَ، وَأَنَّ أُمَّ صَفِيَّةَ وَحَمْزَةَ هَالَةُ بِنْتُ وَهْبِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ زُهْرَةَ، وَلَقَدْ صَحِبْتُهُ بِأَحْسَنَ صُحْبَةٍ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَقَدْ سَمِعْتُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ" .
ہشام بن عروہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے اپنے والد سے کہا: اے ابا جان! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے مجھے کوئی حدیث بیان کیجیے تاکہ میں وہ آپ کے حوالے سے روایت کر سکوں، کیونکہ تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بچے اپنے والد کے حوالے سے حدیث بیان کرتے ہیں۔ تو انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! جو بھی شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہا ہے، میں بھی اس کی مانند یا اس سے زیادہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہا ہوں۔ اے میرے بیٹے! تم یہ بات جانتے ہو کہ تمہاری والدہ سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما میری بیوی تھیں اور تم یہ بات بھی جانتے ہو کہ سیدہ عائشہ بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما تمہاری خالہ ہیں اور تم یہ بات بھی جانتے ہو کہ میری والدہ سیدہ صفیہ بنت عبدالمطلب رضی اللہ عنہا ہیں (جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی ہیں) اور میرے ماموں سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ، جناب ابوطالب اور سیدنا عباس رضی اللہ عنہ ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ماموں زاد بھی ہیں؛ تم یہ بات بھی جانتے ہو کہ سیدہ خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا میری پھوپھی تھیں، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اہلیہ تھیں اور سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی صاحب زادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا ہیں، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحب زادی ہیں اور تم یہ بات بھی جانتے ہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ سیدہ آمنہ بنت وہب رضی اللہ عنہا ہیں، جبکہ (میری والدہ) سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا اور (میرے ماموں) سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی والدہ ہالہ بنت وہب ہیں (جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سگی خالہ ہیں)، تو میں «اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ» ”اللہ تعالیٰ کا شکر ہے“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اچھی طرح سے رہا ہوں؛ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص میری طرف ایسی بات منسوب کرے جو میں نے نہ کہی ہو وہ جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6982]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 107، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6982، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5603، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 5881، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3651، والدارمي فى (مسنده) برقم: 239، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 36، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1430» «رقم طبعة با وزير 6943»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف إلا المرفوع - «الصحيحة» (310). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 354
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، أخبرنا ابن وهب، أخبرني سعيد بن أبي أيوب، عن بكر بن عَمْرو، عن عَمرو بن أبي نُعَيمة، عن أبي عثمان مسلم بن يَسَار، عن أبي هريرة، أنَّ رسول الله ﷺ قال:"مَن قال عليَّ ما لم أقُلْ، فليَتبَوَّأْ مَقعَدَه من النار، ومَن استشاره أخوه فأشارَ عليه بغير رَشْدةٍ، فقد خانه، ومَن أُفتيَ بفُتْيا غيرِ ثَبَتٍ، فإنما إثمُه على مَن أفتاه" (1) . تابعه يحيى بن أيوب عن بكر بن عمرو:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 349 - وتابعه يحيى بن أيوب عن بكر بن عمرو بنحوه احتجا برواته سوى عمرو وقد وثق
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے مجھ پر وہ بات کہی جو میں نے نہیں فرمائی، وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے، اور جس کے بھائی نے اس سے مشورہ مانگا اور اس نے اسے غلط مشورہ دیا تو اس نے اس کے ساتھ خیانت کی، اور جسے بغیر تحقیق (غیر معتبر طریقے) کے فتویٰ دیا گیا تو اس کا گناہ فتویٰ دینے والے پر ہے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب العلم/حدیث: 354]
تخریج الحدیث: «إسناده محتمل للتحسين، عمرو بن أبي نعيمة - ويقال: نِعمة - روى عنه اثنان، وذكره ابن حبان في "الثقات"، وقال فيه بكر بن عمرو الراوي عنه - كما في الحديث التالي -: كان امرأَ صدقٍ، وتشدَّد فيه الدارقطني وابن القطان الفاسي فجهّلاه-» [ترقيم الرساله 354] [ترقيم الشركة 348] [ترقيم العلميه 349]

الحكم على الحديث:
إسناده محتمل للتحسين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 355
أخبرَناه أبو جعفر محمد بن محمد بن عبد الله البغدادي، حدثنا يحيى بن عثمان بن صالح السَّهْمي، حدثني أبي، حدثنا يحيى بن أيوب، عن بكر بن عَمْرو، عن عَمرو بن أبي نُعَيمة رَضِيع عبد الملك بن مروان - وكان امْرأَ صِدقٍ - عن مسلم بن يَسَار قال: سمعت أبا هريرة يقول: قال رسول الله ﷺ:"مَن قال عليَّ ما لم أَقُلْ، فليتبوَّأْ ببِناءٍ في جهنَّم، ومن أُفتيَ بغير علمٍ، كان إثمُه على مَن أفتاه، ومَن أشار على أخيه بأمرٍ يَعلَمُ أَنَّ الرُّشدَ في غيره، فقد خانه" (1) .
هذا حديث قد احتجَّ الشيخان برواته غير عمرٍو هذا (2) ، وقد وثَّقه بكر بن عمرو المَعافِري، وهو أحد أئمَّة أهل مصر، والحاجةُ بنا إلى لفظة التثبّت في الفتيا شديدة.
مسلم بن یسار سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے مجھ پر وہ بات کہی جو میں نے نہیں کہی تو وہ جہنم میں اپنے ٹھکانے کی تیاری کر لے، اور جسے بغیر علم کے فتویٰ دیا گیا اس کا گناہ فتویٰ دینے والے پر ہے، اور جس نے اپنے بھائی کو کسی ایسے معاملے میں مشورہ دیا جبکہ وہ جانتا تھا کہ بھلائی اس کے علاوہ (کسی اور بات) میں ہے تو اس نے اس سے خیانت کی۔“
شیخین نے عمرو (بن ابی نعیمہ) کے علاوہ اس کے تمام راویوں سے احتجاج کیا ہے، اور اسے اہلِ مصر کے اماموں میں سے ایک بکر بن عمرو معافری نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ہمیں فتویٰ کے معاملے میں تحقیق و تثبت کے لفظ کی اشد ضرورت ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب العلم/حدیث: 355]
تخریج الحدیث: «إسناده محتمل للتحسين كسابقه» [ترقيم الرساله 355] [ترقيم الشركة 349]

الحكم على الحديث:
إسناده محتم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 390
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، أخبرنا ابن وَهْب، أخبرني عمرو بن الحارث، أن يحيى بن ميمون الحَضْرمي أخبره عن أبي موسى الغافِقِي قال: آخرُ ما عَهِدَ إلينا رسولُ الله ﷺ أنه قال:"عليكم بكتابِ الله، وستَرجِعُون إلى قومٍ يحبُّون الحديثَ عني - أو كلمةً تشبهها - فمَن حَفِظَ شيئًا فليحدِّثْ به، ومن قال عليَّ ما لم أقُلْ فليَتبوَّأْ مَقعَدَه من النار" (1) . رواة هذا الحديث عن آخرهم يُحتَجُّ بهم، فأما أبو موسى مالك بن عُبادة الغافقي فإنه صحابي سكن مصر، وهذا الحديث من جُمْلة ما خرَّجناه عن الصحابي إذا صحَّ إليه الطريق، على أنَّ وَدَاعَةَ الجَنْبي قد روى أيضًا عن مالك بن عُبادة الغافقي، وهذا الحديث قد جمع لفظتين غريبتين: إحداهما قوله:"سترجعون إلى قوم يحبُّون الحديث عني"، والأخرى:"فمن حَفِظَ شيئًا فليحدِّثْ به"، وقد ذهب جماعة من أئمة الإسلام إلى أنَّ ليس للمحدِّث أن يحدِّثَ بما لا يحفظُه، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 385 - رواته محتج بهم وأبو موسى مالك بن عبادة صحابي
ابو موسیٰ غافقی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری وصیت ہمیں یہ فرمائی: ”تم پر اللہ کی کتاب لازم ہے، اور عنقریب تم ایسے لوگوں کے پاس جاؤ گے جو مجھ سے حدیث سننا پسند کریں گے، پس جس نے (میری کوئی بات) یاد کی ہو وہ اسے بیان کر دے، اور جس نے مجھ پر وہ بات کہی جو میں نے نہیں کہی تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔“
اس حدیث کے تمام راوی قابلِ احتجاج ہیں، ابو موسیٰ مالک بن عبادہ غافقی صحابی ہیں جو مصر میں مقیم ہوئے، یہ حدیث ان روایات میں سے ہے جو ہم نے صحابہ سے صحیح سند کے ساتھ نقل کی ہیں، اس میں دو نادر الفاظ جمع ہیں: ایک یہ کہ ”تم ایسے لوگوں کے پاس جاؤ گے جو مجھ سے حدیث سننا پسند کریں گے“ اور دوسرا ”جسے یاد ہو وہ بیان کرے“؛ ائمہ کی ایک جماعت کا موقف ہے کہ محدث کو صرف وہی بیان کرنا چاہیے جو اسے حفظ ہو، اور شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب العلم/حدیث: 390]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، يحيى بن ميمون الحضرمي لم يسمعه من أبي موسى الغافقي، بينهما فيه وداعة الحمدي أو الجمدي على خلاف في نسبته، وهو مجهول، وانظر تتمة بيان ذلك في التعليق على الحديث في "مسند أحمد" 36/ (18946)، فقد أخرجه من طريق الليث بن سعد عن عمرو بن الحارث بأطول مما هنا-» [ترقيم الرساله 390] [ترقيم الشركة 384] [ترقيم العلميه 385]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں