الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. باب مَا جَاءَ فِي تَأْخِيرِ الظُّهْرِ فِي شِدَّةِ الْحَرِّ
باب: سخت گرمی میں ظہر دیر سے پڑھنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 157 (کل: 37 مقامات، 18 کتب)
صحیح مسلم: 1400
سنن ابوداود: 401
اللؤلؤ والمرجان: 358
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1702
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 30
المعجم الکبیر للطبرانی: 18073
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1309
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 804
31 تا 37
حدیث نمبر: 2060
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ أنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ثنا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ثنا شُعْبَةُ أَخْبَرَنِي أَبُو الْحَسَنِ قَالَ: سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ وَهْبٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ يَقُولُ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَرَادَ الْمُؤَذِّنُ أَنْ يُؤَذِّنَ الظُّهْرَ فَقَالَ:" أَبْرِدْ" ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يُؤَذِّنَ فَقَالَ:" أَبْرِدْ" مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا حَتَّى رَأَيْنَا فَيْءَ التُّلُولِ، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ، فَإِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ فَأَبْرِدُوا بِالصَّلَاةِ" قَالَ أَبُو دَاوُدَ هُوَ مُهَاجِرٌ أَبُو الْحَسَنِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ، وَكَذَا قَالَ جَمَاعَةٌ عَنْ شُعْبَةَ" فَأَرَادَ الْمُؤَذِّنُ أَنْ يُؤَذِّنَ".
(ا) حضرت ابوالحسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے زید بن وہب رحمہ اللہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے سنا: ایک مرتبہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، مؤذن نے ظہر کی اذان کہنا چاہی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مؤذن سے فرمایا: «أَبْرِدْ» یعنی ”ابھی ٹھہر جاؤ، مؤخر کرو۔“ (کچھ دیر بعد) مؤذن نے پھر اذان دینے کا ارادہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹھہر جاؤ۔“ دو مرتبہ یا تین مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا حتیٰ کہ ہم نے چھوٹے چھوٹے ٹیلوں کے سائے دیکھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گرمی کی شدت جہنم کے سانس کی وجہ سے ہوتی ہے، جب سخت گرمی ہو تو نماز کو ٹھنڈا کر کے پڑھا کرو۔“
(ب) حضرت شعبہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ مؤذن نے اذان کا ارادہ کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2060]
(ب) حضرت شعبہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ مؤذن نے اذان کا ارادہ کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2060]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 514»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2062
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ وَالْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ثنا شُعْبَةُ عَنْ مُهَاجِرٍ أَبِي الْحَسَنِ أَنَّهُ سَمِعَ زَيْدَ بْنَ وَهْبٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: أَذَّنَ مُؤَذِّنُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَبْرِدْ أَبْرِدْ" وَقَالَ:" انْتَظِرِ انْتَظِرْ" وَقَالَ:" إِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ فَإِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ فَأَبْرِدُوا عَنِ الصَّلَاةِ" قَالَ أَبُو ذَرٍّ حَتَّى رَأَيْنَا فَيْءَ التُّلُولِ ⦗٦٤٤⦘ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّى وَفِي هَذَا كَالدِّلَالَةِ عَلَى أَنَّ الْأَمْرَ بِالْإِبْرَادَ كَانَ بَعْدَ التَّأْذِينِ وَأَنَّ الْأَذَانَ كَانَ فِي أَوَّلِ الْوَقْتِ.
(ا) سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مؤذن نے ظہر کی اذان کہی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے «أَبْرِدْ أَبْرِدْ» اور «انْتَظِرْ انْتَظِرْ» کے الفاظ کہے، یعنی ”ٹھہر جا“۔ پھر فرمایا: ”گرمی کی شدت جہنم کی سانس سے ہے۔ جب موسم زیادہ گرم ہو تو نماز کو مؤخر کر کے پڑھا کرو۔“ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اتنی دیر ہوئی کہ ہم نے چھوٹے چھوٹے ٹیلوں کے سائے دیکھے۔
(ب) اس روایت میں گویا اس بات کی دلیل ہے کہ ٹھہرنے کا حکم اذان کے بعد تھا نیز یہ کہ اذان اول وقت میں ہوئی تھی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2062]
(ب) اس روایت میں گویا اس بات کی دلیل ہے کہ ٹھہرنے کا حکم اذان کے بعد تھا نیز یہ کہ اذان اول وقت میں ہوئی تھی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2062]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مضي في الذي قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1702
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ، فَأَبْرِدُوا بِالصَّلَاةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”گرمی کی شدت جہنم کی تپش کا حصہ ہے، تو نماز ٹھنڈے وقت میں ادا کرو!“۔
یہ روایت امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1702]
یہ روایت امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1702]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 30
«أبردوا بالظهر فإن شدة الحر من فيح جهنم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ظہر کی نماز کو (گرمی کی شدت کم ہونے پر) ٹھنڈا کر کے پڑھا کرو، کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی بھاپ (اور اس کے جوش) کی وجہ سے ہوتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أب/حدیث: 30]
”ظہر کی نماز کو (گرمی کی شدت کم ہونے پر) ٹھنڈا کر کے پڑھا کرو، کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی بھاپ (اور اس کے جوش) کی وجہ سے ہوتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أب/حدیث: 30]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خ هـ] عن أبي سعيد [حم ك] عن صفوان بن مخرمة [ن] عن أبى موسى [طب] عن ابن مسعود [عد] عن جابر [هـ] عن المغيرة بن شعبة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 18073
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ بَيَانٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ: كُنَّا نُصَلِّي مَعَ نَبِيِّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الظُّهْرِ بِالْهَاجِرَةِ، فَقَالَ لَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَبْرِدُوا بِالصَّلَاةِ، فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سخت گرمی میں ظہر کی نماز پڑھا کرتے تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”نماز میں ٹھنڈک کا انتظار کرو (تاخیر کرو)، کیونکہ سخت گرمی جہنم کی بھاپ میں سے ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18073]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 400، حدیث 949»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1505، 1508، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 680، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2102، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18472، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1126»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1505، 1508، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 680، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2102، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18472، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1126»
حدیث نمبر: 1309
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «أَبْرِدُوا بِالظُّهْرِ فِي الْحَرِّ، فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ» .
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شدید گرمی کے موسم میں ظہر کی نماز ٹھنڈے وقت میں (یعنی تپش کم ہونے پر) ادا کیا کرو، کیونکہ گرمی کی یہ شدت جہنم کے سانس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1309]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 513، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11098، 11179، وأخرجه شرح السنة برقم: 364، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 803/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1304»

إسناده صحيح
حدیث نمبر: 804
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَسَدِيُّ، ثَنَا بَشِيرُ بْنُ سَلْمَانَ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ صَفْوَانَ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " أَبْرِدُوا بِصَلَاةِ الظُّهْرِ؛ فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا (مُعَلَّى) ، ثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ - يَعْنِي: بَشِيرَ بْنَ سَلْمَانَ -... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا (مُعَلَّى) ، ثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ - يَعْنِي: بَشِيرَ بْنَ سَلْمَانَ -... فَذَكَرَهُ.
سیدنا صفوان الزہری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”نمازِ ظہر کو ٹھنڈے وقت میں (تاخیر سے) ادا کیا کرو، کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی تپش کی وجہ سے ہے“۔
میں (مؤلف) کہتا ہوں کہ اسے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے کہ ہمیں معلّٰی نے حدیث بیان کی، وہ کہتے ہیں کہ ہمیں ابو اسماعیل یعنی بشیر بن سلمان نے حدیث بیان کی... پھر انہوں نے مکمل روایت ذکر کی ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المواقيت/حدیث: 804]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 680، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 7، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8190، 8856، 9342»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ لجهالة القاسم بن صفوان وأبيه