🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الذاريات
وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الۡحُبُکِ ۙ﴿۷﴾
قسم ہے آسمان کی جو راستوں والا ہے![7]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 7) {وَ السَّمَآءِ ذَاتِ الْحُبُكِ: ”حَبَكَ يَحْبُكُ حَبْكًا“} (ن، ض) کسی چیز کو باندھنا، مضبوط بنانا، جولاہے کا کپڑے کو مضبوطی اور خوبصورتی کے ساتھ بننا۔ {” الْحُبُكِ “ ”حَبِيْكَةٌ“} کی جمع ہے۔ {”حُبُكُ الرَّمْلِ وَالْمَاءِ وَالشَّعْرِ“} ٹھہرے ہوئے پانی یا ریت پر ہوا سے جو لہریں سی بن جاتی ہیں، گھونگھریالے بالوں کی لہریں۔ {”حُبُكُ السَّمَاءِ“} آسمان میں ستاروں کے راستے۔ (قاموس)