اُنۡظُرۡ کَیۡفَ یَفۡتَرُوۡنَ عَلَی اللّٰہِ الۡکَذِبَ ؕ وَ کَفٰی بِہٖۤ اِثۡمًا مُّبِیۡنًا ﴿٪۵۰﴾
دیکھ وہ اللہ پر کس طرح جھوٹ باندھتے ہیں اور صریح گناہ گار ہونے کے لیے یہی کافی ہے۔[50]
(آیت 50) {وَ كَفٰى بِهٖۤ اِثْمًا مُّبِيْنًا:} یعنی ان کے یہ جھوٹے دعوے اور اللہ تعالیٰ پر افترا ہی ان کے سخت گناہ گار ہونے کے لیے کافی ہے۔