🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الانشقاق
وَ اللّٰہُ اَعۡلَمُ بِمَا یُوۡعُوۡنَ ﴿۫ۖ۲۳﴾
اور اللہ زیادہ جاننے والا ہے جو کچھ وہ جمع کررہے ہیں ۔[23]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 23){ وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا يُوْعُوْنَ: يُوْعُوْنَ وِعَاءٌ } سے مشتق ہے، جس کا معنی برتن ہے، {أَوْعَي الْمَالَ} اس نے مال جمع کیا۔ یہاں مراد یہ ہے کہ جو اعمال وہ آخرت کے لیے جمع کر رہے ہیں، زبانی جھٹلانے کے ساتھ ساتھ انھوں نے دلوں میں جو کبر و عناد جمع کر رکھا ہے اور آپ کے خلاف جو جو سازشیں انھوں نے تیار کر رکھی ہیں وہ اللہ کو ان سے بھی زیادہ معلوم ہیں۔