🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة الغاشية
فَذَکِّرۡ ۟ؕ اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُذَکِّرٌ ﴿ؕ۲۱﴾
پس تو نصیحت کر، تو صرف نصیحت کرنے والا ہے۔[21]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 22،21) {فَذَكِّرْ اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُذَكِّرٌ …:} آپ کا کام نصیحت کرنا ہے، زبردستی مسلمان کرنا نہیں، جیساکہ فرمایا: «‏‏‏‏لَاۤ اِكْرَاهَ فِي الدِّيْنِ» ‏‏‏‏ [ البقرۃ: ۲۵۶ ] دین میں کوئی زبردستی نہیں۔