وَ مَا یُغۡنِیۡ عَنۡہُ مَا لُہٗۤ اِذَا تَرَدّٰی ﴿ؕ۱۱﴾
اور اس کا مال اس کے کسی کام نہ آئے گا جب وہ ( گڑھے میں) گرے گا۔[11]
(آیت 11) {وَ مَا يُغْنِيْ عَنْهُ مَالُهٗۤ اِذَا تَرَدّٰى:} جب جہنم میں گرے گا تو وہ مال جو اس نے بخل کرکے جمع کیا تھا اس کے کسی کام نہ آئے گا۔