🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة القارعة
فَہُوَ فِیۡ عِیۡشَۃٍ رَّاضِیَۃٍ ؕ﴿۷﴾
تو وہ خوشی کی زندگی میں ہو گا۔[7]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 7) {فَهُوَ فِيْ عِيْشَةٍ رَّاضِيَةٍ: عَاشَ يَعِيْشُ عَيْشًا وَمَعَاشًا وَ عِيْشَةً وَ مَعِيْشَهً} (ض) زندگی والا ہونا۔ { عِيْشَةٍ فِعْلَةٌ} کے وزن پر مصدر ہے، جو حالت اور کیفیت پر دلالت کرتا ہے، تو { عِيْشَةٍ } زندگی کی حالت۔ { رَاضِيَةٍ رَضِيَ يَرْضٰي رِضًا} (س) سے ہے، یہاں { رَاضِيَةٍ } بمعنی { ذَاتُ الرِّضَا} ہے، یعنی خوشی والی زندگی، جیسے { تَامِرٌ} کھجور والے کو اور {لَابِنٌ} دودھ والے کو کہا جاتا ہے۔