🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر القرآن الکریم
سورة النساء
اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡکٰفِرُوۡنَ حَقًّا ۚ وَ اَعۡتَدۡنَا لِلۡکٰفِرِیۡنَ عَذَابًا مُّہِیۡنًا ﴿۱۵۱﴾
یہی لوگ حقیقی کافر ہیں اور ہم نے کافروں کے لیے رسوا کرنے والا عذاب تیار کر رکھا ہے۔[151]
تفسیر القرآن الکریم
(آیت 151) {اُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْكٰفِرُوْنَ حَقًّا:} یعنی ان لوگوں کے کافر ہونے میں کسی قسم کا شک و شبہ نہیں۔ {حَقًّا} مصدر محذوف کی تاکید ہے۔ (کبیر)