لِیَجۡزِیَ اللّٰہُ کُلَّ نَفۡسٍ مَّا کَسَبَتۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ سَرِیۡعُ الۡحِسَابِ ﴿۵۱﴾
تاکہ اللہ ہر جان کو اس کا بدلہ دے جو اس نے کمایا۔ بے شک اللہ بہت جلد حساب لینے والا ہے۔[51]
51۔ یہ اس لیے ہو گا کہ اللہ تعالیٰ ہر شخص کو اس کے کئے کا بدلہ دے۔ بلا شبہ اللہ فوراً حساب چکا دینے والا ہے