🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة طه
یَوۡمَئِذٍ لَّا تَنۡفَعُ الشَّفَاعَۃُ اِلَّا مَنۡ اَذِنَ لَہُ الرَّحۡمٰنُ وَ رَضِیَ لَہٗ قَوۡلًا ﴿۱۰۹﴾
اس دن سفارش نفع نہ دے گی مگر جس کے لیے رحمان اجازت دے اور جس کے لیے وہ بات کرنا پسند فرمائے۔[109]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
109۔ اس دن سفارش کچھ فائدہ نہ دے گی مگر جسے رحمن اجازت [78] دے دے اور اس کی بات سننا پسند کرے۔
[78] سفارش کی تین شرائط اور اس کی وجوہ:۔

یعنی اس دن سفارش ہو گی ضرور مگر اس کے لئے تین شرائط ہوں گی۔ ایک تو وہی شخص سفارش کر سکے گا جس کو اللہ کی طرف سے سفارش کرنے کی اجازت مل جائے۔ دوسرے اسی شخص کے حق میں کر سکے گا جس کے حق میں سفارش اللہ کو منظور ہو گی۔ تیسرے وہ صرف ایسی بات کے لئے ہی سفارش کر سکے گا جسے اللہ سننا پسند فرمائے گا۔