🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة الشعراء
وَ اَمۡطَرۡنَا عَلَیۡہِمۡ مَّطَرًا ۚ فَسَآءَ مَطَرُ الۡمُنۡذَرِیۡنَ ﴿۱۷۳﴾
اور ہم نے ان پر بارش برسائی، زبردست بارش۔ پس ان لوگوں کی بارش بری تھی جنھیں ڈرایا گیا تھا۔[173]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
173۔ اور ہم نے ان پر ایک (خاص) بارش برسائی۔ کتنی بری تھی وہ بارش جو ڈرائے جانے والے لوگوں پر برسائی [103] گئی۔
[103] اس بد بخت قوم پر جس طرح عذاب آیا اس کی تفصیلات پہلے سورۃ اعراف آیت نمبر 184 سورۃ توبہ آیت نمبر 70، سورۃ ہود آیت نمبر 83، سورۃ حجر آیت نمبر 73 میں گزر چکی ہیں۔ ان کے حواشی ملاحظہ کر لئے جائیں۔