🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
سورة الصافات
اِلَّا عَجُوۡزًا فِی الۡغٰبِرِیۡنَ ﴿۱۳۵﴾
سوائے ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی۔[135]
تفسیر عبدالرحمٰن کیلانی
135۔ سوائے ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں [77] میں سے تھی۔
[77] سیدنا لوط علیہ السلام اور ان کی قوم:۔

سیدنا لوطؑ کی بیوی جو اپنے شوہر کی خائن تھی۔ اس کی تمام وفاداریاں مجرم قوم کے ساتھ تھیں۔ گھر میں کوئی مہمان آ جاتا تو وہی ان مجرموں کو خفیہ اشارے کرتی تھی۔ ہجرت کے وقت سیدنا لوطؑ کو خصوصی ہدایت تھی کہ وہ تمہارے ساتھ نہیں جائے گی۔ بلکہ مجرموں جیسا ہی اس کا بھی حشر ہو گا۔